مسواک منہ کی صفائی

بنت امجد نے 'اسلامی متفرقات' میں ‏مئی 5, 2015 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. بنت امجد

    بنت امجد -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏فروری 6, 2013
    پیغامات:
    1,568
    بسم اللہ الرحمن الرحیم​

    مسواک منہ کی صفائی​


    کپڑے اور جسم پر جتنی بھی زینت ہو سب مانند پڑ جاتی ہے ۔ جب منہ سے بدبو آرہی ہو اور آپ کا مخاطب اس بدبو کی وجہ سے آپ سے نفرت کر رہا ہو ۔ ہمارے پیارے حبیب صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں منہ کی صفائی کی بڑی ترغیب دی ہے ۔

    آپ بھی اپنائیےاورفوائد حاصل کیجیے منہ کی صفائی کے لیے آج کل برش کااستعمال بھی ہے ، لیکن مسواک اور وہ بھی پانچوں نمازوں میں اس کی اپنی برکات اور فوائد ہیں ۔

    ‘‘ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم مسواک فرماتے اور پھر مجھے مسواک دھونے کے لیے دے دیتے ، تو پہلے میں مسواک کر لیتی اور دھو کر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کودے دیتی ۔’’ (مشکوۃ،ابو داؤد)

    واثلہ بن الاسقع کہتے ہیں کہ صحابہ کرام اپنی تلواروں میں اور عورتیں اپنی چادروں اور دوپٹوں میں مسواک باندھ لیتی تھیں ۔ ( مطالب عالیہ )

    مجمع الزوائد میں حضرت میمونہ رضی اللہ عنہا کے مسواک کو اپنی عادت بنا لینے سے پوری امت کی خواتین کے لیے یہ سبق ملتا ہے کہ مسواک کی فضلیت اور سنت جس طرح مردوں کو ہے اسی طرح عورتوں کو بھی -


    خواتین کے بناؤ سنگھار کے شرعی آداب
    مولانا محمد اسلم زاہد
    ​
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 6
  2. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,479
    جزاک اللہ خیرا و بارک فیک۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  3. ام محمد

    ام محمد -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏فروری 1, 2012
    پیغامات:
    3,119
    جزاک اللہ خیرا
    یاد دہانی کا شکریہ
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں