اسلام کی دعوت قبول کرنے میں ہر ایک نے ہچکچاہٹ کا مظاہرہ کیا سوائے ابوبکر رضی اللہ عنہ کے!

آزاد نے 'ضعیف اور موضوع احادیث' میں ‏مئی 14, 2015 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. آزاد

    آزاد ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏دسمبر 21, 2007
    پیغامات:
    4,558
    السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
    سیدنا ا بوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کے حوالہ سے یہ بات بھی بہت مشہور ہے کہ رسول اللہ ﷺنے ایک مرتبہ سیّدنا ابو بکررضی اللہ عنہ کی تعریف کرتے ہوئے فرمایا :
    «مَا عَرَضْتُ الإِسْلامَ عَلَى أَحَدٍ إِلا كَانَتْ لَهُ عِنْدَهُ كَبْوَةٌ أَوْ تَرَدُّدٌ، غَيْرَ أَبِي بَكْرٍ، فَإِنَّهُ لَمْ يَتَلَعْثَمْ»
    کہ میں نے جس کو بھی اسلام کی دعوت دی اس نے کچھ نہ کچھ پس وپیش ضرور کی سوائے ابو بکر رضی اللہ عنہ کے۔ انہوں نے فوراً قبول کر لیا۔
    تحقیق وتخریج:
    انساب الاشراف للبلاذری، ج: 10، ص: 54،طبع: دار الفکر، بیروت
    سند مرسل ہونے کی وجہ سے ضعیف ہے۔اس کے متبادل کے طور پر صحیح البخاری: 3661 میں ہے کہ نبی کریمﷺ نے فرمایا: ’’جب اللہ تعالیٰ نے مجھے نبی بنا کر تمہاری طرف بھیجا تو تم لوگوں نے کہا کہ تم جھوٹ بولتے ہو۔ لیکن ابو بکر نے کہا: آپ سچ کہتے ہیں۔ اس نے اپنی جان اور مال سے میری مدد کی۔‘‘
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 5
  2. اعجاز علی شاہ

    اعجاز علی شاہ -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    10,322
    جزاک اللہ خیرا بھائی
    بہت ہی اچھا سلسلہ ہے جاری رکھیں !
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  3. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
    جزاک اللہ خیرا۔
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں