مختار کل صرف اللہ ہے !

اعجاز علی شاہ نے 'اسلامی متفرقات' میں ‏مئی 14, 2015 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. اعجاز علی شاہ

    اعجاز علی شاہ -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    10,323
    مختار کل صرف اللہ !

    اس میں تو کوئی شک ہی نہیں کہ مختار کل یعنی تمام کے تمام اختیارات رکھنے والا صرف اللہ ہی ہے لیکن افسوس کہ ہمارے اندر سنیت کے نام پر ایسا طبقہ موجود ہے جنہوں نے انبیاء اور اولیاء اللہ کے علاوہ ہر کسی کو یہ صفت بخش دی جو سرار اللہ تعالی کی توہین ہے۔
    یہ بات یاد رکھیں کہ اللہ جل وجلالہ وہ ذات ہے جو تمام اختیارات کا مالک ہے۔ یہ بات عقلی طور پر بھی سمجھ میں آتی ہے کیوں کہ مختار کل ہونے کیلئے اچھی صفات کا ہونا بھی ضروری ہے جیسے ہر چیز پر قدرت رکھنا، غیب کا علم رکھنا، عدم سے وجود بخشنا، عدل کرنا،حکیم ہونا اور مجبور نہ ہونا اور نہ ہی کسی کے سامنے جواب دہ ہونا۔
    اللہ جل وجلالہ کا فرمان ہے:
    لَا يُسْأَلُ عَمَّا يَفْعَلُ وَهُمْ يُسْأَلُونَ (الانبیا، آیت ۲۳)
    وہ جو کام کرتا ہے اس کی پرستش نہیں ہوگی اور (جو کام یہ لوگ کرتے ہیں اس کی) ان سے پرستش ہوگی.
    نیز اگر انبیاء علیھم السلام کو ہر چیز پر اختیار ہوتا تو پھر نوح علیہ السلام کا بیٹا کفر میں نہیں مرتا، لوط علیہ السلام کی بیوی عذاب میں مبتلا نہ ہوتی اور بالخصوص خاتم النبیین محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے خاندان کے لوگ سارے ایمان لاتے کیوں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سب سے پہلے دعوت اپنے اقرباء کو دی۔
    بخاری ومسلم کی حدیث کے مطابق جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے چچا ابوطالب کو مرتے وقت لا الہ الاللہ پڑھنے کی دعوت دی تو انہوں نے رد کیا اور کفر پر مرے جس کی وجہ سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کافی غمزدہ ہوئے۔ پھر اللہ تعالی نے یہ آیت نازل کی۔
    إِنَّكَ لَا تَهْدِي مَنْ أَحْبَبْتَ وَلَٰكِنَّ اللَّهَ يَهْدِي مَن يَشَاءُ ۚ وَهُوَ أَعْلَمُ بِالْمُهْتَدِينَ (سورۃ القصص آیت ۵۶)
    (اے محمدﷺ) تم جس کو دوست رکھتے ہو اُسے ہدایت نہیں کر سکتے بلکہ خدا ہی جس کو چاہتا ہے ہدایت کرتا ہے اور وہ ہدایت پانیوالوں کو خوب جانتا ہے

    اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ جو طبقہ آج نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو مختار کل کہتا ہےکیا نعوذ باللہ ثم نعوذباللہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے تمام اختیارات ہونے کے باوجود اپنے چچا ابوطالب کو مسلمان نہیں کیا۔
    ہرگز نہیں ! کیوں کہ تمام انبیاء علیھم السلام کا کام اللہ کا پیغام پہنچانا ہے باقی ہدایت دینا اور نہ دینا صرف اللہ کے ہاتھ ہے جو مختار کل ہے باقی سب اس کے غلام اور بندےہیں اور ان بندوں میں سب سے افضل انبیاء علیھم السلام ہیں اور ان انبیاء میں سب سے افضل خاتم الانبیاء محمدرسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہیں۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 5
  2. Shoaib Usmani

    Shoaib Usmani ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مئی 14, 2015
    پیغامات:
    7
    لاشک فیھا
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں