امام الفیس بکیین کی طرف سےایک پر لطف مضمون

اعجاز علی شاہ نے 'طنزیہ و مزاحیہ نثری تحریریں' میں ‏مئی 16, 2015 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. اعجاز علی شاہ

    اعجاز علی شاہ -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    10,322
    پیری ومریدی کا اسلام سے تو تعلق نہیں البتہ آئی ٹی کے شعبہ کے ساتھ اس کا بہت تعلق ہے ! وہ کیسے ! یہ امام الفیس بکیین بتائے گا
    پیر وہ Server ہے جس کے ساتھ ہر وقت Client یعنی مرید کنیکٹڈ ہوتا ہے۔ یہ کلائنٹ ہمیشہ اپنے سرور کو پیسے دیتےہیں اور ان کی خوب خدمت کرتے ہیں یہ سرورز باہر سے تو بڑے طاقتور نظر آتے ہیں لیکن جب لاگ ان ہو تو ڈسک ٹاپ وال پیپر پر بریانی اور حلوے کی تصویریں لگی ہوتی ہیں۔ اس کے علاوہ یہ لوگ کہتے ہیں کہ یہ جب بھی غیب کا علم جاننے کیلئے Ping مارتے ہیں تو 100% signal آتے ہیں جبکہ حقیقت میں وہ 100% loss والے میسج کو ایڈیٹ کرکے 100% receive کرکے لوگوں کو بے وقوف بناتے ہیں۔
    اس کے علاوہ اس سرور کو محفوظ بنانے کیلئے یہ لوگ مریدوں سے فائر پروف اور فول پروف سیکورٹی کیلئے پیسے بھی لیتے ہیں تاکہ اچھے اچھے محلات میں رہ کر اپنی حفاظت کرسکیں۔ ان میں تو کچھ پیر ایسے بھی ہیں جو عالم رویا بطریق منام پندرہ پندرہ سال تک Cloud Computing کی اس زمانے میں Certification کرچکے ہیں جس وقت مائیکروسافٹ نے Windows 3.1 نکالا تھا۔ Certification عالم رویا میں کی لیکن اس کی فیس مریدوں سے عالم بیداری میں لی اور مرید بھی اپنے زیورات اور پیسے حقیقی دنیا میں دیتے رہیں۔
    کبھی کبھار سرور کا Data corrupt ہوتا ہے تو یہ اپنے کلائنٹ کو بتادیتے ہیں کہ نیاورژن آگیا ہے خود کو اپڈیٹ کرلیں لہذا جو غلطی پیر کرتا ہے مرید ان سے دو ہاتھ آگے کرتے ہیں اور سمجھتے ہیں کہ ہمارا پیر پہلے عطاری، قادری، رضوی تھا لیکن اب Firmware update کے بعد عطاری ، رضوی ، قادری اور ضیائی ہوگیا ہے اور کبھی کبھی پیر صاحب اپنی طاقت دکھانے کیلئے اپنے مریدوں کو Out of memory والا میسج بھی دکھا دیتا ہے کہ دیکھوں ہمارا علم اتنا زیادہ ہوگیا ہے کہ ہماری میموری یعنی RAM کم پڑ گئ لہذا اپنی میموری بڑھانے کیلئے کلائنٹ یعنی مرید پیسے دینے شروع کردیتے ہیں۔ ان میں بعض پیروں کے القاب اور نام اتنے لمبے ہوتےہیں کہ اس کیلئے Dual Screen لگانے پڑتے ہیں۔
    ان میں سے بعض پیر ایسے بھی ہیں جنہوں نے Windows Server 2786 کا لوگو اپنے اوپر لگایا ہے اور جب بندہ پوچھے کہ پیر صاحب ابھی تک تو Windows Server 2012 ہی مارکیٹ میں آیا ہے تو یہ آپ نے کہاں سے انسٹال کرلیا تو فورا اس کو گستاخ اور اولیا کا دشمن قرار دیتے ہیں۔
    ابھی تک بہت سے پیر Piracy کی وجہ سے پکڑے جاچکے ہیں جی ہاں انہوں نے دین اسلام کے مقابلے میں اپنا دین نکالا اور نتیجہ یہ نکلا کہ سلاخوں کے پیچھے چلے گئے۔
    خلاصہ کلام ہم لوگ کب تک پیروں کے چکروں میں ذلیل ہوں گے ؟ یہ لوگ کب تک کمزور ایمان والوں کے پیسے پر پلتے رہیں گے اور وہ لوگ اپنا ایمان، عزت اور دولٹ لٹاتے رہیں گے۔

    مضمون بقلم سید اعجاز شاہ المعروف امام الفیس بکیین
     
    Last edited: ‏مئی 17, 2015
    • پسندیدہ پسندیدہ x 5
  2. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,966
    ہمم، اللہ آپ کا بھلا کرے ـ سرور اور کلائنٹ کے چکر میں چکرا گے : )
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 3
  3. عطاءالرحمن منگلوری

    عطاءالرحمن منگلوری -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 9, 2012
    پیغامات:
    1,494
    زبردست
    گویا فیس بکیین کے پیر ہوئے..پیر "سرور شا کادری ."
    فیس تکیین کی بھی ایک بڑی تعداد پائ جاتی ہے.قبلہ شاہ صاحب کے بغیر کون تلاش کر سکتا ہے ان کو!!
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 3
  4. ابو ابراهيم

    ابو ابراهيم -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏مئی 11, 2009
    پیغامات:
    3,871
    بہت خوب شاہ صاحب امام الفیس بکیین
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  5. خادم خلق

    خادم خلق -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 27, 2007
    پیغامات:
    4,946
    ماشاء اللہ پیری مریدی میں بھی ٹیکنالجی بہت ایڈوانس ہے
    تھمز اپ شاہ جی (y)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 3
  6. محمد عامر یونس

    محمد عامر یونس محسن

    شمولیت:
    ‏مارچ 3, 2014
    پیغامات:
    899
    زبردست ! ابھی تک بہت سے پیر Piracy کی وجہ سے پکڑے جاچکے ہیں - اور جو پیر پکڑا جائے اس پر جعلی کی مہر لگ جاتی ہے !
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
Loading...
Similar Threads
  1. اہل الحدیث
    جوابات:
    1
    مشاہدات:
    1,330
  2. اہل الحدیث
    جوابات:
    0
    مشاہدات:
    2,031
  3. اہل الحدیث
    جوابات:
    0
    مشاہدات:
    1,045
  4. اہل الحدیث
    جوابات:
    0
    مشاہدات:
    789
  5. اہل الحدیث
    جوابات:
    0
    مشاہدات:
    2,231

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں