بسم اللہ الرحمن الرحیم کہنے کی فضیلت

بنت امجد نے 'حدیث - شریعت کا دوسرا اہم ستون' میں ‏مئی 17, 2015 کو نیا موضوع شروع کیا

Tags:
  1. بنت امجد

    بنت امجد -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏فروری 6, 2013
    پیغامات:
    1,568
    بسم اللہ الرحمن الرحیم​

    بسم اللہ الرحمن الرحیم کہنے کی فضیلت

    ۱۔ حضرت وحشی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے عرض کیا '' یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! ہم کھانا کھاتے ہیں لیکن سیر نہیں ہوتے ۔ ''
    آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا '' شائد تم لوگ الگ الگ کھانا کھاتے ہو ؟ '' انہوں نے عرض کیا '' ہاں ! رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم !''
    آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا '' کھانا اکھٹے کھایا کرو اور اس پر اللہ کا نام لے لیا کرو اللہ تعالی تمھارے کھانے میں برکت ڈال دیں گے ۔'' اسے ابن ماجہ نے روایت کیا ہے ۔

    ۲۔ حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا'' جس کھانے پر بسم اللہ نہ پڑھی جائے اس کھانے پر شیطان کو اختیار حاصل ہو جاتا ہے ۔ '' اسے ابو داؤد نے روایت کیا ہے ۔

    ۳۔ حضرت جابر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا''( رات سونے سے قبل ) بسم اللہ پڑھ کر دروازے بند کیا کرو کیونکہ بسم اللہ پڑھ کر بند کیے گئے دروازے شیطان کھول نہیں سکتا ۔'' اسے بخاری نے روایت کیا ہے ۔

    ۴۔ حضرت جابر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ''جب رات کا اندھیرا چھا جائے تو اپنے بچوں کو گھروں میں روک لیا کرو کیونکہ اس وقت شیطان اور جن پھیل جاتے ہیں عشاء سے کچھ دیر بعد بچوں کو چھوڑ دو اور گھر کا دروازہ بسم اللہ پڑھ کر بند کرو ، چراغ بسم اللہ کہہ کر بجھاؤ ، پانی کا برتن بسم اللہ پڑھ کر ڈھانپ دو اور دوسرے برتن بھی بسم اللہ کہہ کر ڈھانپواگر برتن ڈھانپنے کے لیے کوئی ڈھکن نہ ملے تو کوئی چیز آڑھی رکھ دو ۔ '' اسے بخاری نے روایت کیا ہے ۔

    فضائل قرآن مجید
    محمد اقبال کیلانی​
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 6
  2. بابر تنویر

    بابر تنویر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,320
    جزاک اللہ خیرا
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  3. محمد عامر یونس

    محمد عامر یونس محسن

    شمولیت:
    ‏مارچ 3, 2014
    پیغامات:
    901
    جزاک اللہ خیرا
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  4. زبیراحمد

    زبیراحمد -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 29, 2009
    پیغامات:
    3,446
    جزاک اللہ خیر
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں