اردو مجلس کے آٹھویں یوم تاسیس 2015 کی مبارکباد

ابوعکاشہ نے 'ضروری اعلانات' میں ‏مئی 28, 2015 کو نیا موضوع شروع کیا

موضوع کی کیفیت:
مزید جوابات کے لیے کھلا نہیں۔
  1. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,951
    بسم اللہ الرحمن الرحیم

    الحمدللہ رب العالمین والصلاۃ والسلام علی اشرف الانبیاء والمرسلین
    اما بعد:
    السلام علیکم ورحمة اللہ !
    اردو مجلس کے آٹھویں یوم تاسیس 2015 کے موقع پر ہم اللہ کے شکر گزار ہیں جس نے بانی اردو مجلس فورم عبدالرحمن عبدالجبار ناصر رحمہ اللہ کے شروع کیے گے دعوت قرآن وسنت کے پلیٹ فارم کو جاری وساری رکھنے کی توفیق عطا فرمائی
    انتظامیہ ، اہل علم ، اراکین و زائرین اردو مجلس کا شکریہ جو اس فورم کو کامیابی سے رواں دواں رکھے ہوئے ہیں ۔ آپ سب کو یہ تاریخی سنگ میل عبور کرنا بہت بہت مبارک ہو۔ اللہ سے دعا ہے کہ یہ مبارک سلسلہ یونہی جاری و ساری رہے ۔
    وآخر دعوانا ان الحمد للہ رب العالمین ۔

    یوم تاسیس کے موقع پر خصوصی تہنیتی زمرہ کھول دیا گیا ہے ۔

    http://www.urdumajlis.net/index.php?forums/اردو-مجلس-کے-آٹھویں-سال-کی-تکمیلِ-دل-پذیر.276/
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 7
  2. ام محمد

    ام محمد -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏فروری 1, 2012
    پیغامات:
    3,120
    وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ
    بهائی آپ کو اور سب اراکین مجلس کو مبارک ہو.
    اللہ تعالی سب کی کوششوں کو قبول فرمائے اور یہ سلسلہ جاری وساری رہے.مجلس کا کارواں چلتا رہے بلکہ دعا ہے کہ دوڑتا رہے آمین یا رب العالمین
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 5
  3. Ishauq

    Ishauq -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏فروری 2, 2012
    پیغامات:
    9,612
    وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ
    سب ارکان اردو مجلس کو مبارک ہو۔ اللہ اس کو یوں ہی آباد رکھے۔ آمین
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 5
  4. منصف

    منصف -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏جولائی 10, 2008
    پیغامات:
    1,920
    وعلیکم السلام
    انتظامیہ اردو مجلس اورتمام اراکین کو بہت بہت مبارک ہو ، اردو مجلس کا سلسلہ جاری رہے یہ دعا ہے سب کی ۔۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 5
  5. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
    الحمدللہ رب العالمین
    منتظمین، ارکان اور قارئین مجلس کو یہ تاریخی سنگ میل عبور کرنا بہت بہت مبارک ہو۔
    الحمدللہ اردو اور اسلام سے محبت کرنے والوں کی اس چھوٹی سی کمیونٹی پر اللہ عزوجل کا کرم ہے کہ کفر،شرک، الحاد ، بدعات اور تکفیر کے اندھیروں میں اتباع قرآن وسنت کی مشعل فروزاں رکھنے کے لیے انہیں چن لیا ہے۔
    گزشتہ سال بہت مشکل تھا، لیکن جس طرح سب منتظمین اور ارکان مجلس نے خندہ پیشانی سے اچانک پیش آنے والے حالات کا مقابلہ کیا اس کے لیے یہ سب مبارک کے مستحق ہیں۔ اس وقت کا حاصل وہ تجربہ ہے جو منتظمین کے ہاتھ آیا ہے۔ امید ہے اب یہ سرد و گرم چشیدہ منتظمین مستقبل کا سامنا زیادہ خود اعتمادی سے کریں گے۔ : )
    گزشتہ چھ برس سے اردو مجلس کے ساتھ رہنے کی وجہ سے مجھے معلوم ہے کہ یہاں آنے والے خاموش قارئین بھی اپنے حلقے میں کتنے متحرک داعی ہیں، اس بابرکت مجلس کے ارکان صرف اللہ اور اس کے دین کی محبت میں یہاں کھنچے چلے آتے ہیں۔اسی لیے اس پاکیزہ مجلس کی رکنیت مجھ گنہگار کے لیےایک اعزاز ہے۔
    مجلس کو باقاعدہ وقت دینا، ارکان خصوصا بہنوں سے رابطہ رکھنا، ان کی غیر حاضری میں ان کے لیے دعا کرنا، میرا انتظامی نہیں دینی فریضہ ہے۔ گزشتہ برس اپنی مصروفیات اور بیماری کے سبب مجھ سے اس میں جو کوتاہی ہوئی اس کے لیے معذرت خواہ ہوں۔
    ارکان مجلس سے درخواست ہے کہ اس مجلس کو اپنا گھر سمجھیے اس سے رابطہ رکھیے، اور یاد رکھیے کہ شیطان کو لوگوں کا اللہ کے لیے مل کر بیٹھنا بہت تڑپاتا ہے، وہ تلملا کر جو وار کرتا ہے اسے روکنے کے لیے ہمارے پاس ایک دوسرے کے لیے عالی ظرفی، حسن ظن اور عفو و درگزر کے ہتھیار ضروری ہیں۔
    انسان فانی ہے، ہم آج ہیں کل نہیں ہوں گے، لیکن اللہ عزوجل کے دین کی دعوت جاری رہے گی، جو لمحے ہمیں میسر ہیں ان سے فائدہ اٹھا لینا چاہیے۔
    ابھی تک ہم سب نے دین اسلام اور اردو زبان کی خدمت کے لیے جو کچھ کیا ہے وہ کم ہے۔ آئیے مل کر مستقبل میں کچھ زیادہ بہتر کرنے کی طرف قدم بڑھائیں۔ مستقبل ایک بہتر اردو مجلس کا منتظر ہے۔
     
    Last edited: ‏مئی 28, 2015
    • پسندیدہ پسندیدہ x 6
  6. محمد عرفان

    محمد عرفان -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏جولائی 16, 2010
    پیغامات:
    764
    وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
    اردو مجلس کے آٹھویں تاسیس کے موقع پر تمام انتظامیہ وارکان کو بہت بہت مبارک ہو۔۔دعا ہے کہ یہ چمن یوں ہی شاد رہے آباد رہے
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 5
  7. عطاءالرحمن منگلوری

    عطاءالرحمن منگلوری -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 9, 2012
    پیغامات:
    1,489
    وعلیکم السلام ررحمتہ اللة
    خیرمبارکـــــ
    مجلس کی آٹھویں سالگرہ پر منتظمین و منتظمات سمیت تمام اراکین وقارئین و قاریات کو بہت بہت مبارکـــــ ہو.آپ سب کے تعاون
    اور خلوص کی بدولت مجلس کبھی برخاست نہیں ہوئ اور نہ ہوگی. ان شاءاللہ.
    جــــــزاکــــــم اللہ خـــــیــرا
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 5
  8. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,951
    آمین یار ب ، اور دوبارہ سے مجلس پر خوش آمدید ، کہاں رہ جاتے ہیں ہمارے بھائی : )
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  9. عفراء

    عفراء webmaster

    شمولیت:
    ‏ستمبر 30, 2012
    پیغامات:
    3,918
    وعلیکم السلام
    ما شاء اللہ، اللہ تعالیٰ مزید ترقی عطا فرمائے ۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 4
  10. انا

    انا -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 4, 2014
    پیغامات:
    1,400
    وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ

    آمین۔آپ کو اور باقی سب کو بھی بہت مبارک ہو ۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 4
  11. اہل الحدیث

    اہل الحدیث -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏مارچ 24, 2009
    پیغامات:
    5,052
    السلام علیکم
    اردو مجلس کے تمام اراکین کو آٹھ کا ہندسہ عبور کرنے پر مبارکباد.

    میرے نزدیک اردو مجلس کے چند بنیادی فوائد مندرجہ ذیل ہیں

    ۱- الحاد اور فتنوں کے دور میں راہ حق کی جانب رہنمائی
    ۲- عوامی انداز میں لوگوں تک دین پہنچانا
    ۳- لوگوں کے سوالات کے بامقصد جوابات جس میں کسی قسم کا کوئی دباؤ شامل نہیں ہوتا
    ۴- دین داروں کا آپس میں رابطہ
    ۵- ایسا ماحول پیدا کرنا جس سے نئے آنے والے اپنی کم علمی کو محسوس کرتے ہوئے احساس کمتری کا شکار نہیں ہوتے بلکہ چند ہی دنوں میں گھل مل جاتے ہیں
    ۶- لوگوں کے مسائل کا اردو زبان میں حل
    ۷- میڈیا کی یلغار اور دھوکہ بازی کے دور میں صحیح نقطہ نظر اور حقیقت کی جانب رہنمائی
    ۸- لوگوں میں علمی و تحقیقی ذوق بڑھانا

    اور مختصرا یہ کہا جائے تو بے جا نہ ہو گا کہ اردو مجلس نہ صرف بہت سے لوگوں کو اردو سکھانے کا باعث بنی ہے بلکہ اردو زبان میں موجود بہت سے فورمز بھی یہیں سے بنے ہیں یعنی اردو مجلس ان فورمز کی ماں ہے.
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 5
  12. بنت امجد

    بنت امجد -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏فروری 6, 2013
    پیغامات:
    1,568
    وعلیکم السلام ورحمۃاللہ وبرکاتہ
    میری طرف سے سب کو بہت بہت مبارک ہو-
    اللہ اس مجلس کو قائم رکھے - آمین
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 4
  13. بابر تنویر

    بابر تنویر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,320
    بارک اللہ فیک۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 3
  14. رفیق طاھر

    رفیق طاھر علمی نگران

    رکن انتظامیہ

    ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏جولائی 20, 2008
    پیغامات:
    7,940
    خدا کرے میری مجلس پہ نئے سورج ابھرتے رہیں
    نئی صبحیں بکھریں ، نو نہالان وطن سنورتے رہیں
    آسمان فکر ودانش ہو،یا افق عزیمت ہو
    علو کے راستے مجلس پہ ہمیشہ ہی نکھرتے رہیں
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 6
  15. محمد عامر یونس

    محمد عامر یونس محسن

    شمولیت:
    ‏مارچ 3, 2014
    پیغامات:
    899
    وعلیکم السلام ورحمۃاللہ وبرکاتہ !

    میری طرف سے سب کو بہت بہت مبارک ہو-

    اللہ سبحان و تعالیٰ سے دعا ہے کہ اس مجلس کے تمام ممبران کو قرآن و سنت پر جمع کر دے اور یہ مجلس ھم سب کی نجات کا ذریعہ بن جائے - اور جب فرشتہ ھماری روح قبض کرے تو ھمیں یہ خوشخبری دے !

    اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے:

    {یٰٓأَیَّتُہَا النَّفْسُ الْمُطْمَئِنَّۃُ o ارْجِعِیْ إِِلٰی رَبِّکِ رَاضِیَۃً مَّرْضِیَّۃً o فَادْخُلِیْ فِیْ عِبٰدِیْ o وَادْخُلِیْ جَنَّتِیْ o} [الفجر: ۲۷ تا ۳۰]

    '' اے اطمینان والی روح! تو اپنے رب کی طرف لوٹ چل، اس طرح کہ تو اس سے راضی وہ تجھ سے خوش، پس میرے خاص بندوں میں داخل ہوجا اور میری جنت میں چلی جا۔ ''

    آمین یا رب العالمین
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 3
  16. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,951
    واہ بہت خوب ۔۔آمین
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
Loading...
موضوع کی کیفیت:
مزید جوابات کے لیے کھلا نہیں۔

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں