’بدترین شاعر‘ کی نظموں کی نیلامی

اعجاز علی شاہ نے 'ادبی مجلس' میں ‏مئی 18, 2008 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. اعجاز علی شاہ

    اعجاز علی شاہ -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    10,324
    ’بدترین شاعر‘ کی نظموں کی نیلامی


    بیشتر نظموں پر ولیم میک گونیگل کے آٹوگراف موجود ہیں
    ’دنیا کے بدترین شاعر‘ کہے جانے والے ولیم میک گونیگل کی نظمیں اِیڈنبرا میں ہونے والی ایک نیلامی میں 6600 پونڈ میں نیلام ہوئی ہیں۔
    ولیم میک گونیگل کی پینتیس نظمیں، جن میں سے زیادہ تر پر اُن کے دستخط بھی موجود ہیں جمعہ کو ہونے والی نیلامی میں رکھی گئیں۔

    ان نظموں کے مجموعے ’دی ٹے سائیڈ ٹریجڈین‘ کی قیمت ہیری پوٹر کے ابتدائی ایڈیشنوں سے بھی زیادہ لگی جن پر اس سیریز کی مصنفہ جے کے رولنگ کے دستخط ہیں۔

    1902 میں انتقال کرنے والے میک گونیگل کے بارے میں کہا جا تا ہے کہ جب وہ ڈنڈی میں اپنی شاعری سناتے تھے تو اُن کا بہت مذاق اُڑایا جاتا تھا اور لوگ پر کھانے پینے کی چیزین پھینکتے تھے۔ لوگ اُن سے صرف اِس لیے نظمیں پڑھنے پر اصرار کرتے تھے کہ وہ اُن کا مذاق اُڑا سکیں۔

    میک گونیگل 1825 میں اِیڈنبرا میں پیدا ہوئے تھے لیکن اُن کا زیادہ تر وقت ڈنڈی میں گزرا تھا۔ انہوں نے سینتالیس برس کی عمر میں شاعری شروع کی تھی اور ان کی نظموں کے مضامین عام طور پر سکاٹش جنگوں اور ملکہ وکٹوریا کی گولڈن جوبلی کے اردگرد گھومتے ہیں۔

    اُن کی سب سے مشہور نظم سنہ 1879 کے ’ٹے بِرج ڈزاسٹر‘ کے بارے میں تھی۔ لیان اینڈ ٹرنبل نامی نیلام گھر کے ایلکس ڈو کے مطابق ’میکگونیگل ایک ایسے شریف انسان تھے جن کے خیال میں ان کا کام بہترین تھا‘۔

    http://www.bbc.co.uk/urdu/entertainment/story/2008/05/080516_worst_poems_zs.shtml
     
  2. اعجاز علی شاہ

    اعجاز علی شاہ -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    10,324
    میرے خیال میں ایسے لوگ بہت کم پیدا ہوتے ہیں۔ اگر پاکستان میں کوئی ایسا شاعر ہوتا تو شاید کوئی آلو گاجر اور ٹماٹر بنڈی کے ساتھ کوئی بم بھی پھینک دیتا۔
     
  3. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,396
    کیا کہتے ہیں اعجاز بھائی لگتا ہے قریب کی نظر کمزور ہو چکی ہے آپکی :00026:
     
  4. اعجاز علی شاہ

    اعجاز علی شاہ -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    10,324
    بھائی قریب کی تو بہت اچھی ہے البتہ دور کی خراب ہے اور چشمہ کے بغیر کچھ نظر نہیں آتا۔
    ویسے میرا مطلب آپ نہیں سمجھے۔

    میرا مطلب یہ ہے کہ ایسا شاعر جو فضول بھی ہو اور مشہور بھی ہو یہ بہت کم پیدا ہوتے ہیں۔
     
  5. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,492
    :smile:
     

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں