شاعر کو جواب (مزاحیہ تحریر-ابن صفی)

عقرب نے 'گوشۂ ابن صفی' میں ‏مئی 21, 2008 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. عقرب

    عقرب Guest

    بشکریہ : دانشکدہ فورم
    اصل تحریر : شاعر کو جواب - ( ایک مزاحیہ مضمون) ابن صفی
    ​

    شاعر کو جواب
    ابن صفی




    محترم شاعر! اکثر اخبارات کےذریعےآپ کی بعض دشواریوں سے آگاہ ہوتا رہتا ہوں۔ کبھی کبھی آپ ایسے سوالات کرتے ہیں جن سے مترشح ہوتا ہے کہ خود آپ کے پاس بھی ان کا جواب نہیں ہے۔ اکثر آپ کی “ التجائیں “ بھی نظرسےگزری ہیں۔ مجھےآپ سےہمدری ہے۔ کوشش کررہا ہوں کہ آپ کی دشواریوں کا حل تلاش کرسکوں۔ ملاحظہ فرمایئےایک بار آپ نے اپنی حالت کا اظہار کرتے ہوئے پوچھا تھا؛
    میر ی آنکھوں سے آنسوں رواں ہیں
    میرے بچپن کے ساتھی کہاں ہیں۔
    حضور! جوساتھی جیل میں نہ ہوں گے وہ یقینی طور پر آپ کے گاؤں میں موجود ہوں گے۔ ان سےمل بیٹھنے کا طریقہ یہ ہے کہ ایک پوسٹ کارڈ لکھ کرلیٹر بکس میں ڈال دیجئے ۔ ان کا اور اپنا پتہ لکھنا نہ بھولئےگا۔ پوسٹ کارڈ کانام یاد رہےگا نا آپ کو ۔۔۔۔ ہاں اچھی طرح یاد رکھئےگا ورنہ خطرہ ہے کہ آپ پوسٹ آفس سے راشن کارڈ طلب کر بیٹھیں ۔۔۔۔ بےخبر ہی ٹھہرے دنیا و مافیہا سے ۔۔۔۔ لے بس اب رونا دھونا چھوڑیئے ۔۔۔۔ ورنہ ۔۔۔۔
    اگر یونہی میر روتا رہے گا
    تو کاہے کو ہمسایہ سوتا رہے گا
    پھر فرماتے ہیں
    نے جواہر نہ کمخواب و اطلس
    کچھ نہیں چاہئے مجھ کو اے دل
    بھائی صاحب! یہ کیا فرمارہے ہیں ۔ ارے کل ہی تو یہ ساری چیزیں میں نے آپ کے لئے خریدی تھیں ۔ آپ نے توگویا میرا دل ہی توڑ دیا ۔ اچھی بات ہے اب میں آپ کی خدمت میں کنکر پتھر اور کپاس کے چند گٹھڑ پیش کرتا ہوں۔ بس آپ خوش رہیں کسی طرح۔ کیونکہ آپ کو بسورتےدیکھ کر میرا کلیجہ منہ کو آنےلگتا ہے۔ انہی دشواریوں کے سلسلے میں آپ پھرایک سوال کربیٹھے ہیں۔
    اور وہ گل رخ جانے کہاں ہو
    کیا پتہ یاد کرتی ہو مجھے
    اف فوہ! آپ بھی کمال کرتے ہیں۔ ایک ہی شہر میں رہتے ہوئےانجان بن رہے ہیں۔ ارے بھیا! کل ہی تو ان سےمیری ملاقات ہوئی تھی۔ وہ آج کل سول ہسپتال میں مڈ وائف ہیں۔ آپ کا تذکرہ آیا تو ناک بھوں چڑھا کرذہن پر زور دینےلگیں، پھر بولیں اگر کبھی انہوں نےمجھے کوئی کیس دلوایا ہوگا تو پھر شناساہی سمجھئے۔ ویسے یاد نہیں پڑتا کہ میں انہیں جانتی ہوں۔ اب آپ کی ایک التجا بھی یاد آرہی ہے۔
    اے ہواؤ ادھر سے گزرنا
    تو یہ پیغام میرا بھی کہنا
    مجھےیقین ہے ہواؤں نےآپ کا کوئی پیغام ان تک نہ پہنچایا ہوگا کیونکہ پروسیجرغلط تھا بھائی۔ یہ بیسویں صدی ہے تھوڑی سوجھ بوجھ سے کام لینا چاہئے۔ ہوسکتا ہے کہ اب سےدو سال پہلے کی ہوائیں از راہ سعادت مندی صرف معمولی سی استدعا پرہی پیغام رسانی کے فرائض انجام دے ڈالتی ہوں، آج کل کی ہوائیں تو سب سے پہلے یہ پوچھتی ہیں ؛
    کن ہواؤں میں رہتے ہو پیارے

    مطلب یہ کہ آئندہ اگر ہواؤں کےذریعے پیغام بھجوانا ہو توسیدھے ریڈیو اسٹیشن چلےجایئےگا لیکن بچوں کا پروگرام صرف سنڈے کےسنڈے ہوتا ہے۔ خیر سنڈے کا ہوش تو رہتا ہی ہوگا آپکو۔ کیونکہ شاعری کےساتھ کلرکی سے بھی شغل فرماتےہوں گے۔ مجھے یقین ہے۔
    ارے لیجئے وہ پیغام بھی یاد آگیا جو آپ نےہواؤں کے سپرد کیا تھا۔
    ان سے کہنا وہ راتیں کہاں ہیں
    جب تمنا حسین تھی جواں تھی!
    بھئی یہ تو خود میں نے ہی ان سے پوچھ لیا تھا ۔ کہنےلگیں۔ اپن کو تو بس وہ رات بڑی پیاری لگتی ہے جب کوئی تگڑا سا کیس مل جائے اس وقت تمنا بھی حسین اور جوان نظر آتی ہے ۔ مڈوائف بننے سے پہلے کاہوش نہیں کہ کس وقت تمنائیں حسین اور جوان ہوا کرتی تھیں۔
    اب آپ کا آخری سوال پیش نظر ہے۔
    جنم ہی کیوں لیا تھا بتاؤ!!
    سانس کیوں لے رہا ہوں اب تک
    واقعی یہ بڑی واہیات بات ہے کہ ابھی تک سانس لے رہے ہیں۔ بتایئے میں آپ کے لئے کیا کرسکتا ہوں۔ جنم لے کر بھی آپ نے سخت غلطی کی تھی۔ ام انکار کردیا ہوتا پیدا ہونے سے۔ کوئی کیا بگاڑ لیتا؟
    خیر اب اگر آپ سانس نہیں لینا چاہتے تو ریڈیو والوں کو رجوع کیجئے۔ ان کے یہاں اکثر ایک ریکارڈ سنایاجاتا ہے۔ جس کی سچویشن یہ ہوتی ہےکہ محترمہ ہیر اپنےرنجھا کے لئے دودھ کا گلاس لے کر جاتی ہے اور گانا شروع کردیتی ہے۔
    دودھ پی لے ظالما
    او میں کدوں دی کھڑی
    دودھ پی لے بالما
    اس ریکارڈ کی فرمائش کیجئے ریڈیو والوں سے۔ اگر سنتے ہی دم نہ نکل جائے تو میرا ذمہ ۔ دیگر احوال یہ ہے کہ باقی سب خیریت ہے۔ کبھی کبھی آپ اپنی خیریت کا خط لکھتے رہا کریں۔
     
    Last edited by a moderator: ‏مئی 21, 2008
  2. ابن عمر

    ابن عمر رحمہ اللہ بانی اردو مجلس فورم

    شمولیت:
    ‏نومبر 16, 2006
    پیغامات:
    13,354
  3. عندلیب

    عندلیب -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏مارچ 19, 2008
    پیغامات:
    4,642
    بہت خوب عقرب بھائی !
     
  4. راضی

    راضی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏ستمبر 3, 2007
    پیغامات:
    10,524
    شُکریہ بھیا
     
  5. باذوق

    باذوق -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏جون 10, 2007
    پیغامات:
    5,623
    بہت خوب !!
    ابن صفی کی طنزیہ مزاحیہ تحریروں کی بھی اپنی ایک انفرادیت ہے یقیناَ۔
    اپنے زمانے کے ریڈیو پروگراموں پر ان کا یہ طنز واقعی میں شاہکار ہے۔
    علامہ اقبال کی شاعری کے حوالے سے بھی انہوں نے ریڈیو کے قوالوں پر طنز کے پتھر پھینکے تھے۔ وہ اقتباس یاد آ جائے تو یہاں ضرور شئر کروں گا۔

    ابن صفی کی مزید تحریریں شئر کرتے رہا کریں برادر ! :00001:
     
  6. عقرب

    عقرب Guest


    ہمت افزائی کا شکریہ بھائی ۔۔

    اور آپ کی شئیرنگ کا انتظار رہیگا۔۔
     
  7. عندلیب

    عندلیب -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏مارچ 19, 2008
    پیغامات:
    4,642
    عقرب بھائی مجھے بھی اس تھریڈ میں شئر کرنے کی اجازت ہے ؟
     
  8. عقرب

    عقرب Guest

    یہ بھی خوب کہی آپ نے ۔۔

    میری اتنی ہمت کے میں آپ کو کچھ شیئر کرنے سے روکوں۔۔؟:00002:
     
  9. خادم خلق

    خادم خلق -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 27, 2007
    پیغامات:
    4,946
    بہت خوب ۔
     
  10. mohd talha

    mohd talha -: معاون :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 28, 2007
    پیغامات:
    9
    بھت بھت شکریہ جناب
     
  11. عاصم خان

    عاصم خان -: مشاق :-

    شمولیت:
    ‏جولائی 3, 2010
    پیغامات:
    396
    شُکریہ ​
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں