پانچ مشہور کمپنی کی علامتیں اور ان کے مطلب

انا نے 'گرافک کی دنیا' میں ‏جون 24, 2015 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. انا

    انا -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 4, 2014
    پیغامات:
    1,400
    logo کسی بھی کمپنی کے لیے کافی اہمیت رکھتا ہے۔ اسےباقی کمپنیز سے منفرد کرنے میں اور اپنی مصنوعات کی مارکیٹینگ کے حوالے سے بنیادی مقام حاصل ہے۔ اس مضمون کا مقصد اسی سلسلے میں کچھ مشہور کمپنیز کی علامات اور ان کے پیچھے چھپے ہوئے معنی ظاہر کرنا ہے۔

    1) Amazon

    اس علامت میں پیلے رنگ سے بنا ہوا تیر بلا وجہ نہیں ہے بلکہ یہ ظاہر کر رہا ہے کہ A سے لے کر Z تک ہر قسم کی چیز آپ اس پورٹل پر بیچ اور خرید سکتے ہیں ۔

    [​IMG]


    2) VAIO


    اس علامت میں V اور A اصل میں analog signal ہے جو کہ لہر کی طرح کا ہوتا ہے جبکہ I اور O ڈیجیٹل سگنل ہے جو کہ 1 اور 0 کی حالت میں ہوتے ہیں۔

    [​IMG]


    3) FedEx


    اگر اس علامت کو غور سے دیکھیں تو E اور X درمیان تیر بنا نظر آئے گا جو کہ ظاہر کرتا ہے کہ کمپنی کتنی تیزی سے سامان ایک جگہ سے دوسری جگہ پہنچاتی ہے۔

    [​IMG]


    4)Addidas

    Addidas کے اوپر بنی ہوئی یہ لکیریں پہاڑ کو ظاہر کر رہی ہیں۔ان کا مقصد کھلاڑیوں کو یہ پیغام دینا ہے کہ آہستہ آہستہ اور سخت محنت کے بعد ہی ایک کے بعد ایک منزل کو عبور کیا جا سکتا ہے۔

    [​IMG]


    5) Google

    گوگل نے اپنے لوگو میں رنگوں کو نمایاں کیا ہے۔ پہلے 3 رنگ پرائیمری ہیں اور اس کے بعد ایک رنگ سیکنڈری ہے ۔ گوگل دراصل جدت یعنی کچھ نیا کر دکھانا اس چیز کو سامنے لانا چاہتا ہے ۔ اور یہ کہ وہ دیگر کمپنیز سے مختلف ہے ۔


    [​IMG]


    اگر آپ کو بھی کسی مشہور کمپنی کی علامت اور اس کے پیچھے چھپے ہوئے معنی کا علم ہے تو ہمارے علم میں ضرور اضافہ فرمائیں۔




     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 11
  2. عفراء

    عفراء webmaster

    شمولیت:
    ‏ستمبر 30, 2012
    پیغامات:
    3,918
    خوب! معلومات میں اضافہ کے لیے جزاک اللہ خیرا!
    ویسے پہلے میں سوچتی تھی کہ لوگو صرف ڈیزائئنگ ہوتی ہے جو مرضی بنالیں۔ بعد میں اندازہ ہوا کہ اس کے پیچھے تو پورا پیغام چھپا ہوتا ہے۔ بڑی ذہانت کا کام ہے۔۔۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 5
  3. Faraz

    Faraz ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏دسمبر 15, 2012
    پیغامات:
    149
    A سے لے کر Z تک جانے والی لکیر مسکراہٹ بھی لگ رہی ہے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 3
  4. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    دل چسپ معلومات کے لیے شکریہ انا۔ ایک زمانے میں علامات پر تہذیبی زاویے سے لکھا تھا
    http://urdumajlis.net/index.php?threads/نشان-اور-علامات-کیا-ہیں-؟.29908/
    عفرا مجھے لگتا ہے سب سے بے کار لوگو گوگل کا ہے۔ رہی لوگو کی تشریح تو ایبسٹریکٹ آرٹ کی تشریح کی طرح ہے۔ بعض اوقات بالکل بکواس لوگو کی تشریح کسی فلسفی سے کروا لیں تو وہ ذہانت کا کام لگنے لگتا ہے
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  5. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    گوگل کے فیویکان والا جی مجھے ایسا لگتا ہے
    [​IMG]

    [​IMG]
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  6. انا

    انا -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 4, 2014
    پیغامات:
    1,400
    بہت خوب۔ پہلی مرتبہ گوگل پر اتنی ہنسی آئی ہے۔صحیح تشبیہ لگ رہی ہے اب تو جب سے اسکی جاسوسی کرنے کے انداز کا پتہ چلا ہے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  7. انا

    انا -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 4, 2014
    پیغامات:
    1,400
    جزاک اللہ خیر ۔ جی ان کا دوسرا مطلب بھی یہی ہے کہ صارفین کا استقبال مسکراہٹ سے کیا جائے اور ان کے خریداری خوشگوار ماحول میں ہو۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  8. Faraz

    Faraz ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏دسمبر 15, 2012
    پیغامات:
    149
    ممکن ہے۔ : )
     
  9. تجمل حسین

    تجمل حسین رکن اردو مجلس

    شمولیت:
    ‏مارچ 19, 2014
    پیغامات:
    143
    :LOL:
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں