آج کی افطاری

ابوعکاشہ نے 'کچن کارنر' میں ‏جون 30, 2015 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,951
    السلام علیکم ورحمتہ اللہ !
    رمضان میں ماشاء اللہ سب لوگ زیادہ کھانے پینے سے پرہیز کررہے ہیں ۔جن سے ملاقات ہوئی سب کا یہی جواب ہوتا ہےکہ ہم افطاری میں اتنا زیادہ اہتمام نہیں کرتے ۔ اللہ بہتر جانتا ہے ، لیکن ہم واقعی ناصرف پرہیز ہی نہیں بلکہ گریز بھی کررہے ہیں،الحمدللہ

    افطاری ۔۔(مطاف ، مسجدالحرام)
    کھجور،زمزم، قہوہ
    یہ افطاری دو بندوں کی ہے ـ میں نے اپنے حصہ کی ہی کھجوریاں کھائی تھیں : )
    اور جو بچ گئیں وہ واپس کردی تھیں
    Haram.jpg
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 8
  2. اعجاز علی شاہ

    اعجاز علی شاہ -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    10,322
    وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
    ماشاء اللہ بہت خوب
    یہاں پر ریاض میں تو ابھی ایسی کھجوریں دستیاب ہی نہیں !
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 3
  3. بابر تنویر

    بابر تنویر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,320
    جی آج دیکھیں تھیں العثیم میں تازی کھجور۔ عام حالات میں جو کارٹن 10 ریال کا ملتا ہے آج 40 ریال کا تھا۔ اس لیے نہیں لیں۔
    دونوں ہی باتیں تسلیم کر لیتے ہیں۔ ابتسامہ۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 3
  4. اعجاز علی شاہ

    اعجاز علی شاہ -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    10,322
    صبر کا پھل میٹھا ہوتا ہے
    اور صبر کی کھجوریں چھوارے ہوتی ہیں !
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  5. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,951
    اگر ینبوع میں کوئی جان پہچان ہوـ تو وہاں سے رمضان سے پہلے کجھور منگوائی جا سکتی ہیں ـ سستی بھی ہوتی ہے اورصاف ستھری بھی ـ چوہارے ہی اگر ملتے ہیں تو انہیں افطاری سے ادھا گھنٹہ پہلے پانی میں ڈال کررکھ لیں اور افطاری کریں ـ
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 3
  6. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,951
    : ) بعد میں ترمیم کی ـ یہ سوچ کر کے کوئی یہ نا کہ دے ـ ساری ہی کھا گئے تھے ـ عموما پانچ یا سات ہی سحری تک کافی ہوتی ہیںـ
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  7. عفراء

    عفراء webmaster

    شمولیت:
    ‏ستمبر 30, 2012
    پیغامات:
    3,918
    ارے واہ بھائی آپ تو بڑے درویش ہیں! اتنی سی افطاری! اور وہ بھی سحری تک!
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  8. عفراء

    عفراء webmaster

    شمولیت:
    ‏ستمبر 30, 2012
    پیغامات:
    3,918
    قہوے کی نوعیت بتائی جائے!
     
  9. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,951
    ہمم، مجھے پہلے احساس تھا ـ یہ جلدبازی میں لکھا گیا ہے،: )بہرحال ، اس کے بعدچائے بھی ہوتی ہے ـ اس کے ساتھ کبھی کبھار بسکٹ وغیرہ بھی شامل ہوجاتے ہیں ـ لیکن عموما چائے ہی رہتی ہے ـ ویسے سب لوگ نوٹ فرمالیں کہ اتنی سی کھجور درویشی کی علامت ہوتی ہو ـ بھلے کسی بچارے کو گھر سے کھانا ہی نا ملا ہو ـ یا اس کی طبیعت کے موافق نا ہو ـ یا وہ گھر ہی نا گیا ہو ـ ؛ لیکن وہ درویشی میں مارا جائے ـ
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  10. عفراء

    عفراء webmaster

    شمولیت:
    ‏ستمبر 30, 2012
    پیغامات:
    3,918
    گھر سے کھانا نہ ملنا تو اور بھی درویشی ہے! :ڈ
    اور گھر نہ جانا اس سے بھی بڑی! :ڈ
     
  11. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,951
    مجھے ویسے اس حوالے سے زیادہ معلوم نہیں ۔ لیکن یہ قہوہ عربی کہلاتا ہے ـ اور اس اصل نام "بن" ہے ۔ مختلف عرب ممالک کے لئے اپنی پسند ، مزاج اور طبیعت کے مطابق اس کو تیار کرتے ہیں اور پیتے ہیں ۔ اس کی تیاری بھی ایک فن ہے ۔ بہت کم لوگ اس سے واقف ہیں ۔ اچھا اور بہترین قہوہ گلے ، نزلہ ، زکام اور کھانسی وغیرہ میں مفید ہوتا ہے ۔ زیادہ پینا نقصان دہ بھی ہے ۔ مزید تفصیل وکی پیڈیا ۔
    https://ar.wikipedia.org/wiki/بن_(نبات)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  12. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,951
    : ) یہ دونوں باتیں نہیں ۔ اصل میں وقت بہت کم ہوتا ہے ۔ پھر رات اتنی مختصر ہے ۔ ۔ اتنی دیر اگر درویشی اختیار کر لی جائے بہتر ہے ، بجائے کھانے پینے میں وقت ضائع کیا جائے ۔ویسے کبھی احساس نہیں ہوا ۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  13. عفراء

    عفراء webmaster

    شمولیت:
    ‏ستمبر 30, 2012
    پیغامات:
    3,918
    اوہ کھانا پینا وقت ضائع کرنا ہوتا ہے :cautious:

    خیر۔۔۔!
     
  14. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,951
    آخری افطاری مطاف مسجدالحرام ۔ اس کی تفصیل ۔ روداد والے تھریڈ میں ان شاء اللہ ۔
    یہ افطاری ایک بھائی کی دعوت پر تھی ۔ تصویر لینا مناسب نہیں سمجھا ۔ ۔۔۔ لیکن تکبیر سے کچھ دیر پہلے کے لمحات ۔۔

    ifrar.png
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  15. بابر تنویر

    بابر تنویر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,320
    بن تو دراصل كافي كے بیجوں کو کہتے ہیں. اور عربی قہوہ کافی کے بیج اور سبز الائچی پر مشتمل ہوتا ہے.
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  16. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,951
    ہممم، جی شاید ، لیکن کافی تو الگ چیز ہے ۔ اس میں تو کچھ اضافی چیزیں شامل کی جاتی ہیں ۔ جیسے نیسکافی وغیرہ ۔ لیکن عربی قہوہ تو بن کو پیس کر بنایا جاتا ہے ۔ اس میں کچھ شامل نہیں کرتے ۔ الائچی تو خوشبو وغیرہ کے لئے ڈالتے ہیں ورنہ ضرورت نہیں ہوتی ۔واللہ اعلم ۔ ایک دوست بنا کر لاتے ہیں ۔ ۔ سوموار اور جمعرات کو ۔بہت ہی اچھا بنا ہوتا ہے ، ہم تو وہیں پی لیتے ہیں ۔ گھر میں جو بنتا ہے ۔ اس کا ذائقہ مختلف ہوتا ہے ۔ شاید کوئی یمنی قسم ہے ۔ اس لئے کبھی نہیں پیا ۔ اس لئے اس کے متبادل نیسکافی لے لیتے ہیں ۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  17. بابر تنویر

    بابر تنویر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,320
    جی بھائ یہ بندہ اکثر یہ ایک دوست کے پاس یہ قہوہ بنانے کے عمل کا مشاہدہ کرتا رہتا ہے. اس میں الائچی اور کافی کے بیج یکساں طور پر شامل کیے جاتے ہیں. عربی قہوہ. ترکش قہوہ اور نیسکافی میں بنیادی عنصر بن یعنی کافی کے بیج ہی ہیں.

    Sent from my SM-N910C using Tapatalk
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  18. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,951
    آپ نے "ترکش " لکھ کر ترکش کے تیر یاد دلادیے ــ ابتسامہ ـ بہرحال میں فرق کی بات کررہا ہوں ـ اور تیار کرنے کا طریقہ بھی جو کہ مختلف ہوتا ہے ـ
     
  19. طالب علم

    طالب علم -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2007
    پیغامات:
    960
    ماشاءاللہ مجھے بھی کافی عرصہ پہلے حرم میں یہی کھائی/پی گئیں تینوں چیزیں یاد آ گئیں وہ رمضان کا مہینہ نہیں تھا اور نہ ہی میرا روزہ تھا اور جب میں نے بائیں ہاتھ سے سامان لینا چاہا تو فورا دینے والے صاحب نے میری غلطی درست کردی 'یمین' کہتے ہوئے۔ ایک بار مسجد نبوی میں کھجور کا حلوہ کھانےکا اتفاق ہوا تھا، ماشاءاللہ بہت مزیدار تھا۔ اللہ افطاری کروانے والوں کو اجر عطا فرمائے، آمین!
     
  20. عفراء

    عفراء webmaster

    شمولیت:
    ‏ستمبر 30, 2012
    پیغامات:
    3,918
    مفصل ترکیب بتائیے نا...
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں