امام احمد رضابریلوی اور صحیح حدیث

زبیراحمد نے 'غیر اسلامی افکار و نظریات' میں ‏جولائی 2, 2015 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. زبیراحمد

    زبیراحمد -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 29, 2009
    پیغامات:
    3,446
    بعض لوگ میلادوغیرہ کوصحیح ثابت کرنے کیلئے ضعیف احادیث پر زوردیتے ہیں کہ اسے عمل کے قابل سمجھاجائے اوربعض دفعہ آئمہ کرام کے اقوال کوبھی چھوڑدیتے ہیں لیکن وہ ایساکرتے ہوئے اعلیٰ حضرت کے قول پرغورنہیں کرتے جولکھتے ہیں کہ
    "صحیح حدیث ہی میرامذہب ہے جو اس پرعمل کرے وہ حنفی ہے لہٰذہ مقلد کو اس صحیح حدیث پر ہی عمل کرناچاہئے یہی مذہب امام ابوحنیفہ رح کابھی ہے۔فتاویٰ رضویہ جلد:27، صفحہ:62 "
    اب اگرپھربھی لوگ ضعیف احادیث پر عقائدکے مینارکھڑے کرنے پربضدہیں تویہ انکی مرضی ہے لیکن پھراپنوں کی مخالفت کے مرتکب بھی ہونگے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  2. بابر تنویر

    بابر تنویر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,320
    upload_2015-7-2_17-29-56.png ۔ یہ فتاوی رضویہ جلد 27 کے صفحہ نمبر 61 کا عکس ہے۔ اس بات کو مسئلہ کے تناظر میں دیکھیں۔ یہاں خاص طور پر آمین بالجہر ، رفع یدین اور ایک قعدہ اور ایک سلام سے وتر پڑھنے کا ذکر کیا گیا ہے۔ کہ یہ سب صحیع احادیث سے ثابت ہیں اور نہ تو منسوخ ہیں اور نہ ہی متروک۔ خود ہی مانتے ہیں لیکن عمل نہیں کرتے تو یہ اپنے آپ کو اہل سنت کس منہ سے کہتے ہیں؟
     

    منسلک فائلیں:

    Last edited: ‏جولائی 2, 2015
    • پسندیدہ پسندیدہ x 3
  3. آزاد

    آزاد ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏دسمبر 21, 2007
    پیغامات:
    4,558
    محترم مسلم صاحب نے جو عبارت نقل کی ہے، وہ بھی سوال کی ہی ہے، جواب کی نہیں۔
    اس لیے بھائی سے گزارش ہے کہ فتاویٰ رضویہ کو خود ملاحظہ فرما کر پوسٹ لگایا کریں۔ اور ساتھ سکین بھی دیا کریں تاکہ اتمام حجت ہوسکے۔
    جزاکم اللہ خیرا
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 4
  4. زبیراحمد

    زبیراحمد -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 29, 2009
    پیغامات:
    3,446
    آپ نے بات تمام کردی میں اورکیا کہوں
     
  5. بابر تنویر

    بابر تنویر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,320
    جی مسلم العالمین بھا‏‏ئ ہمیں شیخ آزاد کی بات پر بھی غور کرنے کی ضرورت ہے۔ جو عبارت آپ نے نقل کی ہے۔ وہ سائل کے سوال کا حصہ ہے اعلیحضرت کا قول نہیں ہے۔ سائل نے رد المختار میں ابن الشحنہ کا قول نقل کیا ہے۔ اسی طرح اسی قول کی تائید میں میں اس نے مرزا مظہر جانجاناں کے قول کا ذکر کیا ہےجس امام ابو حنیفہ کا یہ قول " کہ صحیح حدیث ہی میرا مذہب ہے" اور اس باب میں نص ہے اور اطلاع کے باوجود حدیث پر عمل نہ کرے تو وہ امام ابو حنیفہ کے اس قول کی خلاف ورزی کرنے والا ہوگا"
    اس سلسلہ میں سب سے زیادہ قابل غور قول شاہ ولی اللہ محدث دہلوی حنفی کا ہے۔ انہوں نے اپنی کتاب عقد الجید میں فرمایا " پوشیدہ منافقت یا واضح حماقت کے بغیر حدیث رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے مخالفت کا کوئ سبب نہیں"
    یعنی جو صحیح احادیث پر عمل نہ کرے وہ یا تو منافق ہے یا احمق ۔ اب صحیح احادیث پر عمل نہ کرنے والے خود ہی فیصلہ کر لیں کہ وہ کس طبقہ سے تعلق رکھتے ہیں۔
    احمد رضا خان بریلوی کا جواب تو صفحہ نمبر 63 پر ہے۔ اس نے صحیع احادیث کے حوالے سے جواب ہی نہیں دیا۔
    upload_2015-7-3_16-21-19.png
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  6. زبیراحمد

    زبیراحمد -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 29, 2009
    پیغامات:
    3,446
    آپ کے توجہ دلانے پرمیں نے دوبارہ مذکورہ کتاب سے رجوع کیاتوآپ کی بات درست نکلی لہٰذہ میں اپنی اس غلطی کی تصحیح کرتاہوں ۔ میری غلطی کی طرف میری توجہ مبذول کرانے کا بہت بہت شکریہ
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 3
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں