مریض کے ولی پر روزہ کی قضا واجب ہے؟

عفراء نے 'آپ کے سوال / ہمارے جواب' میں ‏جولائی 3, 2015 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. عفراء

    عفراء webmaster

    شمولیت:
    ‏ستمبر 30, 2012
    پیغامات:
    3,918
    السلام علیکم ورحمۃ اللہ
    شیخ محترم آپ کے فتویٰ کی روشنی میں مجھے ایک سوال پوچھنا ہے۔
    آپ نے صحیح بخاری کی حدیث کے حوالے سے لکھا کہ اگر مریض بیماری کی حالت میں وفات پا جائے اور روزہ نہ رکھ سکے تو اس کی طرف سے اس کے اولیاء روزہ رکھ لیں۔
    میرا سوال یہ ہے کہ
    اگر کوئی شخص کئی سال بیمار رہے اور روزہ رکھنے کی طاقت نہ پائے پھر فوت ہو جائے تو کیا اس کے اولیاء ان تمام سالوں کی قضا دیں گے جن میں وہ روزہ نہ رکھ سکا؟
    اور کیا یہ قضا واجب ہے؟
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  2. رفیق طاھر

    رفیق طاھر علمی نگران

    رکن انتظامیہ

    ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏جولائی 20, 2008
    پیغامات:
    7,940
    رسول اللہ صلى اللہ علیہ وسلم نے اولیاء کو روزہ رکھنے کا حکم دیا ہے ۔ اور نبی مکرم صلى اللہ علیہ وسلم کا حکم وجوب اور فرضیت پر دلالت کرتا ہے ۔
    کئی سال مثلا دس سال بیمار رہا ، تو اسکے لواحقین میں سے اسکے بیٹے بیٹیاں بہن بھائی ، بھائیوں کی اولاد ، چچا اور انکی اولاد والدین وغیرہ میں سے 20 افراد بھی 15 روزے فی کس رکھیں تو ادائیگی ہو جائے گی ، اور یہ ادائیگی مسلسل بھی ضروری نہیں !
    کتنی آسانی ہے ۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  3. عفراء

    عفراء webmaster

    شمولیت:
    ‏ستمبر 30, 2012
    پیغامات:
    3,918
    جزاکم اللہ خیرا۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں