ہو مبارک وقت آیا رحمت و غفران کا

عائشہ نے 'منقبت و خراج تحسین' میں ‏جولائی 8, 2015 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    مومنو خوش ہو مہینہ آ گیا رمضان کا

    ہو مبارک وقت آیا رحمت و غفران کا

    ہو مبارک آج بخشش کے خزانے کھل گئے

    مینہ برسے گا سراسر رحمتِ رحمان کا

    آ گیا پھر گلشنِ اسلام میں عہدِبہار

    ورد پھر گھر گھر میں جاری ہو گیا قرآن کا

    قدوسیوں میں لہر ہے خوشیوں کی یوں دوڑی ہوئی

    شور ہے اوجِ فلک پر آمدِرمضان کا

    قید ہوتے ہیں شیاطین اس مبارک ماہ میں

    گیت گاتے ہیں فرشتے عظمت سبحان کا

    رکھتے ہیں روزے مسلماں کرتے ہیں یہ حق ادا

    احترام ماہ رمضان ہے نشان ایمان کا

    ہو مبارک اے مسلماں آ گیا پھر عہدِگل

    پر فضا منظر سے غنچہ کھِل گیا ایمان کا

    ترکِ روزہ بے سبب شانِ مسلمانی نہیں

    فرض ہے یہ اے مسلماں حضرتِ سبحان کا

    جو ہیں روزہ دار وہ اللہ کے مہمان ہیں

    رتبہء عالی ہے کیا اللہ کے مہمان کا

    جو ہوا محرومِ بخشش اس مبارک ماہ میں

    بوجھ اپنے سر پر اس نے رکھ لیا حرمان کا

    ترک روزہ کی سزا ہے نار دوزخ کا گڑھا

    قبر میں معلوم ہو گا حال اس خسران کا

    روزہ داروں کے لیے اللہ خود مشتاق ہے

    ذکر کیا رضوان کا اور حور اور غلمان کا

    واہ اے رمضان تجھ میں اس قدر ہیں خوبیاں

    ہے کہاں تابِ سخن ہو ذکر تیری شان کا

    تارکِ روزہ کو یوں غافل نہ ہونا چاہیے

    چاہیے کچھ فکر کرنا موت کے سامان کا

    رازؔ اٹھ وقتِ سحر، غفلت کا پردہ چاک کر

    ہو سکے جو کر ذخیرہ دولتِ ایمان کا
    شاعر:مولانا داؤد راز دہلوی رحمہ اللہ​
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 3
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں