سحر و شام میں تنظیم کہاں ہوتی ہے

قیصر سجاد نے 'شعری مجلس' میں ‏جولائی 16, 2015 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. قیصر سجاد

    قیصر سجاد رکن اردو مجلس

    شمولیت:
    ‏جولائی 8, 2015
    پیغامات:
    32
    سحر و شام میں تنظیم کہاں ہوتی ہے

    خواہشِ صبح کی تجسیم کہاں ہوتی ہے

    لُوٹ لے جاتا ہے بس چلتا ہے جس کا جتنا

    روشنی شہر میں تقسیم کہاں ہوتی ہے

    ان محلّوں میں جہاں ہم نے گزاری ہے حیات

    مدرسے ہوتے ہیں، تعلیم کہاں ہوتی ہے

    شہر یاروں نے اجاڑا ہو جسے ہاتھوں سے

    پھر سے آباد وہ اقلیم کہاں ہوتی ہے

    تیرتے ہیں جو غلاموں کی جھکی آنکھوں میں

    ان سوالات کی تفہیم کہاں ہوتی ہے

    جس کا اعزاز ترے در کی گدائی ہو اسے

    عمر بھر خوئے زر و سیم کہاں ہوتی ہے

    ہم غریبوں کی جبیں پر کسی جابر کے حضور

    تہمتِ سجدۂتسلیم کہاں ہوتی ہے
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  2. بابر تنویر

    بابر تنویر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,319
    بہت خوب بھائ قیصر سجاد
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  3. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,902
    بہت خوب ۔۔ شاعر کا نام ؟
    ان مدرسوں میں تعلیم تو ہوتی ہے ۔ علم کہاں ہوتا ہے ۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  4. قیصر سجاد

    قیصر سجاد رکن اردو مجلس

    شمولیت:
    ‏جولائی 8, 2015
    پیغامات:
    32
    عکاشہ بھائی شاعر کا نام سرور امان ہے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  5. بابر تنویر

    بابر تنویر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,319
    اچھا ہم غلطی سے یہ سمجھے کہ یہ آپ کے اپنے اشعار ہیں
     
  6. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,399
    بہت خوب
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں