واٹر ٹن نیشنل پارک کینیڈا کا ایک بہت خوبصورت پر فضا مقام ہے جو کہ کینیڈا اور امریکہ کے بارڈر پر واقع ہے ۔ویسے تو واٹر ٹن میں اور بھی بہت سے خوبصورت مقامات ہیں لیکن اسی میں واقع ایک ہائیکنگ ٹریل جو کہ bears hump کے نام سے جانا جاتا ہے کافی مشہور ہے ۔ واٹر ٹن کے شروع میں ہی واقع اس ٹریل کی بلندی 239 میٹر ہے ۔ جبکہ سطح سمندر سے اس کی اونچائی 1542 میٹر ہے ۔اس کا مکمل راستہ 2.8 کلو میٹر طویل ہے اور عام طور پر یک طرفہ فاصلہ تقریبا 45 منٹ میں عبور ہو جاتا ہے ۔اگر آپ اس پورے قصبے کی خوبصورتی ایک ہی نظر میں دیکھنا چاہتے ہیں تو بئرز ہمپ سے بہتر کوئی جگہ نہیں ۔ ہم لوگ پچھلے سال اگست میں 2 دن کے لیے یہاں گئے تھے ۔ میری پر زور فرمائش پر میاں صاحب ہائکنگ کے لیے تیار تو ہو گئے ۔یہ الگ بات ہے کہ وہ آخر تک فریش رہے اور میں نے ہانپتے کانپتے اور تین چار مرتبہ بریک لے لے کر راستہ عبور کیا کہ کافی ڈھلوانی راستہ تھا ۔ہمیں تقریبا اوپر چڑھتے وقت 55 منٹ لگ گئے تھے ۔ یہ پہلی تصویر موبائل کے کیمرے سے لی تھی اتنی اچھی نہیں آئی ۔ لیکن باقی پھر میں نے نیٹ سے لگائی ہیں ۔