مائکروسافٹ ورڈ میں ایک فٹ نوٹ کو دو جگہ استعمال کرنے کا طریقہ

عفراء نے 'مائیکروسوفٹ ورڈ' میں ‏اگست 24, 2015 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. عفراء

    عفراء webmaster

    شمولیت:
    ‏ستمبر 30, 2012
    پیغامات:
    3,920
    مائکروسافٹ ورڈ میں اگر آپ ایک ہی حوالہ (فٹ نوٹ یا اینڈ نوٹ) ایک سے زائد جگہ استعمال کرنا چاہتے ہیں تو اس طریقہ سے کر سکتے ہیں۔
    پہلی بار حوالہ نارمل طریقہ سے دیں۔ یعنی
    References->Insert Footnote
    دوسری مرتبہ وہی حوالہ دینے کے لیے مطلوبہ جگہ کرسر رکھیں ۔ پھر
    Insert-> cross-reference
    اس طرح آپ کے پاس ایک ڈائلاگ باکس کھلے گا جس میں ڈاکیومینٹ میں موجود تمام حوالہ جات کی لسٹ آجائے گی۔ جو حوالہ دینا ہے اس کو کلک کریں اور انسرٹ - Insert کر دیں۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 3

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں