محدث نور پوری رحمہ اللہ کی سجع کلامی

آزاد نے 'مخصوص ادبی گوشے' میں ‏اکتوبر، 9, 2015 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. آزاد

    آزاد ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏دسمبر 21, 2007
    پیغامات:
    4,558
    السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
    حافظ عبد المنان محدث نور پوری رحمہ اللہ میری پسندیدہ شخصیات میں سے ہیں۔
    ان کی مختلف کتابوں کے مطالعہ سے ملنے والے ان کی سجع کلامی کے چند نمونے حاضر خدمت ہیں۔

    ’’اس إِلَّا کے منطوق ومفہوم پر غور فرمائیں اور مذکورہ بالا صورت میں پردے کا حکم فی الفور پائیں۔ یہ ہے صراط ِ مستقیم، نہ دیکھیں دائیں بائیں۔ تمام احباب واخوان کی خدمت میں تحیہ سلام ضرور پیش فرمائیں۔ مسئلہ میں ہو کوئی خطا تو مجھے ضرور بتائیں۔ ‘‘ (احکام ومسائل۔ ج: 2، ص: 775)

    ’’یہ کتاب ’’حقوق الوالدین والاولاد‘‘ کیا ہے؟ آیات کریمات اور احادیث شریفات کا خزینہ، معلوماتی فوائد ونکات کا گنجینہ، بحار وانہار حقوق کو عبور کرنے کا سفینہ اور کتاب وسنت کے جواہر ولآلی کا نگینہ، جو اسے کرلے حفظ ویاد، بن جائے فحل مرد نرینہ، اللہ عز وجل سے ہے دعا کہ ، بنائے وہ اس کتاب کو کامیابی کا زینہ زرینہ۔‘‘ (والدین اور اولاد کے حقوق از جاوید اقبال سیالکوٹی حفظہ اللہ ، تقریظ : حافظ عبد المنان نور پوری رحمہ اللہ، ص: 9)

    ’’اے ارباب نادی۔ خواہ ہو ساکن بلدہ، خواہ ہو ساکن بادی۔ رحم کرے تم پر رب ہادی۔ آج کے درس کا موضوع ہے شادی۔ جو ہوتی ہے خانہ آبادی۔ نہ وہ جو ہوتی ہے خانہ بربادی۔ (مقالات نور پوری رحمہ اللہ، ص: 469)

    مزید آئندہ۔ان شاء اللہ
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں