ادب بے ادب!

رفی نے 'شعری مجلس' میں ‏مئی 25, 2008 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,394
    بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

    السلام علیکم اردو مجلس!

    ادب بے ادب ایک ایسا سلسلہ ہے جس میں ایسے اشعار شامل کیے جائیں گے جو کہ ادبی شہ پارے نہ ہونے کے باوجود عوام میں زبان زد عام ہیں، ایسے عوامی فن پارے آپکو کم خواندہ افراد کے خطوط میں، پبلک ٹرانسپورٹ کے اندر یا باہر، کالجوں میں، ہوٹلوں میں لاری اڈوں کی انتظار گاہوں کے ساتھ ساتھ بیت الخلاء جیسی عوامی جگہوں پر با آسانی دیکھنے کو ملیں گے۔

    تو آئیے شروع کرتے ہیں


    پھول ہے گلاب کا خوشبو تو لیا کرو
    خط ہے غریب کا جواب تو دیا کرو

    ـــــــــــــــــــ

    تپش سورج کی ہوتی ہے جلنا زمین کو پڑتا ہے
    قصور آنکھوں کا ہوتا ہے تڑپنا دل کو پڑتا ہے

    ـــــــــــــــــــ

    خوشبو آ نہیں سکتی کبھی کاغذ کے پھولوں سے
    سچائی چھپ نہیں سکتی بناوٹ کے اصولوں سے

    ـــــــــــــــــــ

    ہم دم کی قسم ہم دم کے لیے ہم دم سے گئے ہم دم نہ ملا
    مرہم کی قسم مرہم کے لیے مر ہم بھی گئے مرہم نہ ملا

    ـــــــــــــــــــ

    قسم تم کو میرے دامن سے مت سِرکو
    اگر سِرکو تو یوں سِرکو قلم کرکے میرے سَر کو

    ـــــــــــــــــــ

    نظروں نے نظروں میں نظروں سے کہا
    نظریں نہ ملا نظروں کی قسم نظروں سے نظر لگ جائے گی

    ـــــــــــــــــــ

    محبت کو زمانے میں گلِ نایاب کہتے ہیں
    ہم آپکو بیٹھنے سے پہلے آداب کہتے ہیں

    ـــــــــــــــــــ

    آدمی، آدمی کو ڈس رہا ہے
    سانپ سامنے بیٹھا ہنس رہا ہے

    ـــــــــــــــــــ

    تم بھی بے سہارا ہم بھی بے سہارا
    فٹے منہ تمہارا، فٹے منہ ہمارا

    ـــــــــــــــــــ
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 3
  2. عندلیب

    عندلیب -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏مارچ 19, 2008
    پیغامات:
    4,642
    بہت خوب رفی بھائی
     
  3. حیدرآبادی

    حیدرآبادی -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏جولائی 14, 2007
    پیغامات:
    1,319
    چاندنی چاند سے ہوتی ہے ستاروں سے نہیں
    محبت ایک سے ہوتی ہے ہزاروں سے نہیں
    :00003:
     
  4. حیدرآبادی

    حیدرآبادی -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏جولائی 14, 2007
    پیغامات:
    1,319
    پھول لے کر پھول آئے پھول کر میں نے کہا
    پھول کیوں لائی ہو جبکہ تم خود پھول ہو
    :00005:
     
  5. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,394
    ہلالِ فلک جس کو کہتی ہے دنیا
    ناخن میرے صنم کا تراشا ہوا ہے
     
  6. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,394
    بعض اوقات اچھے بھلے شاعر کا کلاسیکی کلام بھی عوامی جگہوں پر عامیانہ سا لگتا ہے جیسے

    اجالے اپنی یادوں کے ہمارے ساتھ رہنے دو
    نہ جانے کس گلی میں زندگی کی شام ہو جائے
     
  7. حیدرآبادی

    حیدرآبادی -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏جولائی 14, 2007
    پیغامات:
    1,319
    ہاہاہا
    یہ میں نے قبرستان کی دیوار پر پڑھا تھا
     
  8. عندلیب

    عندلیب -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏مارچ 19, 2008
    پیغامات:
    4,642
    اپنے ہاتھوں کی لکیروں میں سجا لے مجھ کو
    میں ہوں تیرا تو اپنا بنالے مجھ کو
     
  9. شاہد جمیل حفیظ

    شاہد جمیل حفیظ -: معاون :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 5, 2007
    پیغامات:
    35
    کس قدر معصوم ہیں اِس دور کے قاتل
    قتل کرکے پوچھتے ہیں یہ جنازہ کس کا ہے
     
  10. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,394
    نہ کر انکار اے ظالم تُو میرے پاس آنے سے
    خدا بھی رُوٹھ جاتا ہے کسی کا دل دُکھانے سے
     
  11. عقرب

    عقرب Guest

    کچھ نشہ تو آپ کی بات کا ہے
    کچھ نشہ تو دھیمی برسات کا ہے
    ہمیں‌ آپ یونہی شرابی نہ کہئیے
    یہ دل پر اثر تو آپ سے ملاقات کا ہے۔۔
     
  12. عقرب

    عقرب Guest

    تتلیاں‌ رس پیتی ہیں بھنورے بدنام ہوتے ہیں
    دارو دنیا پیتی ہے پر ڈرائیور بدنام ہوتے ہیں
    :00026:
     
  13. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,394
    پلٹ کر دیکھ اے ظالم، تمنا ہم بھی رکھتے ہیں
    اگر تم کالج میں پڑھتی ہو، ڈرائیوری ہم بھی کرتے ہیں :00026:
     
  14. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,394
    ڈرائیوری بھی عجب کھیل ہے
    موت سے بچا تو سنٹرل جیل ہے
     
  15. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,394
    بھاری گاڑیوں پر عموماً یہ سادہ ترین شعر لکھا ہوتا ہے، جو کہ بڑے بڑے شعرا کے اوزان کو خطا کر دیتا ہے :00003:

    ہارن دو
    راستہ لو


    یا پھر اسی کی طرز کا ایک اور

    پاس کر
    یا برداشت کر

    :00026:
     
  16. راضی

    راضی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏ستمبر 3, 2007
    پیغامات:
    10,524
    نظر نے نذر کو نظر بھر کے دیکھا:00003:

    نذر کو نذر کی نظر لگ گئی۔:00010:
     
  17. عقرب

    عقرب Guest

    چلتی ہے گاڑی اڑتی ہے دھول

    جلتے ہیں‌دشمن کھلتے ہیں‌ پھول :00005:
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  18. راضی

    راضی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏ستمبر 3, 2007
    پیغامات:
    10,524
    وہ آئیے بزم میں اتنا تو ہم نے دیکھا


    پھر ۔۔۔۔۔بزم میں کوئی اور نظر نہ آیا
     
  19. عقرب

    عقرب Guest

    اکیسویں صدی کا بھی جواب نہیں

    تن پہ برقہ ہے پر چہرے پر نقاب نہیں ۔

    :00039:
     
  20. nomi_khan

    nomi_khan -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 7, 2007
    پیغامات:
    1,201
    واہ واہ کیا بات ہے آپ کی رفی پائین

    یہ شعر بھی قبروں پر لکھا ہوتا ہے
    بلبلو شور نہ مچاؤ میری ۔۔۔۔۔۔ سوتی ہے
    تم تو اڑ جاؤ گی یہ مجھ پہ خفا ہوتی ہے:00003:
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں