روزانہ 2 اخروٹ امراض قلب سے بچائیں؟ ایک تحقیق

بابر تنویر نے 'صحت و طب' میں ‏نومبر 21, 2015 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. بابر تنویر

    بابر تنویر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,318
    کیا آپ کو معلوم ہے کہ اخروٹ کھانے کی عادت آپ کو دل کے دورے سے بچاسکتی ہے؟

    یہ دعویٰ امریکا میں ہونے والی ایک نئی طبی تحقیق میں سامنے آیا ہے۔

    تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ روزانہ دو اخروٹ کھانا امراض قلب سے بچانے میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔

    خشک میوے میں شمار کیا جانے والا اخروٹ ہمیشہ سے طبی لحاظ سے فائدہ مند قرار دیا جاتا ہے اور اسے موٹاپے سے بچاﺅ کے لیے بھی بہترین سمجھا جاتا ہے مگر یہ پہلی بار سامنے آیا ہے کہ یہ زندگیاں بھی بچا سکتا ہے۔

    تحقیق کے مطابق اخروٹ میں ایسے پروٹینز، وٹامنز، مرلز اور فیٹس ہوتے ہیں جو جسم میں کولیسٹرول لیول کو کم رکھنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں جس سے دل کے دورے کا خطرہ بھی کم ہوجاتا ہے۔

    محققین کا کہنا ہے کہ نتائج سے اس بات کا عندیہ ملتا ہے کہ نٹس جیسے اخروٹ خون کی شریانوں سے متعلق امراض کے خطرات کو کم کرتے ہیں۔

    انہوں نے بتایا کہ اخروٹ کو کھانے سے کولیسٹرول ، گلیسرول، ایل ڈی ایل کولیسٹرول اور اے پی او بی کی سطح میں کمی آتی ہے۔

    تحقیق کے مطابق اخروٹ کے استعمال سے ذیابیطس ٹائپ ٹو کے شکار افراد یں دل کے امراض میں مبتلا ہونے کے خطرے میں کمی لانے میں بھی مدد ملتی ہے۔

    یہ تحقیق طبی جریدے امریکن جرنل آف کلینیکل نیوٹریشن میں شائع ہوئی۔
    لنک ڈان نیوز
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
    • معلوماتی معلوماتی x 2
  2. اعجاز علی شاہ

    اعجاز علی شاہ -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    10,323
    اب سمجھ میں آیا کہ پٹھان ڈاکٹر بن کر مسجدوں کے آگے آخروٹ کیوں بیچتےہیں۔
    :)
     
  3. بابر تنویر

    بابر تنویر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,318
    اور ہم پنجابی ہو کر اپنے گھر میں اخروٹ ختم ہونے کیوں نہیں دیتے:)
    شاہ جہاں جس سے میں پچھلے 20 سال سے گوشت لیتا ہوں وہ ہمیشہ میرے لیے پشاور سے اخروٹ لے کر آتا ہے
     
    Last edited: ‏نومبر 21, 2015
    • ظریفانہ ظریفانہ x 1
  4. انا

    انا -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 4, 2014
    پیغامات:
    1,400
    :cry: اور مجھے اخروٹ بلکہ نٹس سے شدید الرجی ہے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
    • معلوماتی معلوماتی x 1
  5. ام محمد

    ام محمد -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏فروری 1, 2012
    پیغامات:
    3,120
    ویسے مجهے ان کی تحقیقات پر یقین نہیں کل کچه اور فرما دیں گے.
    ویسے اخروٹ مفید اور لذیذ خشک پهل ہے.اگر توڑا ہوا مل جائے تو زیادہ مزے کا.
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  6. ابن قاسم

    ابن قاسم محسن

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2011
    پیغامات:
    1,717
    اخروٹ میں ایک قسم کے فیٹی ایسڈس ہوتے ہیں جسے اومیگا ٣ فیٹی ایسڈس کہا جاتا ہے۔ صحت کے لیے بہت مفید ہے اور مچھلی میں بھی یہ پروٹین کافی مقدار میں ہے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
    • معلوماتی معلوماتی x 1
  7. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,485
    کوئی بات نہیں محققین کو اعتماد کے بحران کا ہر دور میں سامنا رہا ہے ۔ :giggle:میں نے تین اخروٹ روزانہ کی تحقیق پڑھی تھی۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  8. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,485
    اللہ آپ کو شفا دے۔ مچھلی اچھی ہوتی ہے اگر نٹس نہ لے سکیں۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  9. انا

    انا -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 4, 2014
    پیغامات:
    1,400
    یہ تو میری والدہ کا جملہ بول دیا آپ نے : ) ۔اخبار پڑھتے وقت وہ یہی تبصرہ کرتی تھیں کہ"یہ دیکھو ابھی دو ہفتے پہلے چائے کے نقصانات پر کالم آیا تھا ۔ آج اتنے سارے فوائد گنوا دیے۔"
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 3
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں