سوفٹ ڈرنک کے ساتھ کبهی دوا نہ کهائیں

ام محمد نے 'صحت و طب' میں ‏دسمبر 16, 2015 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. ام محمد

    ام محمد -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏فروری 1, 2012
    پیغامات:
    3,119
    السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ
    پہلے ایک واقعہ سنا تها کہ کسی نے پیپسی کا ساته پیناڈول کهائی تو وہ فوت ہو گیا .
    ابهی ایک جاننے والی کے متعلق معلوم ہوا کہ ان کی طبیعت سخت خراب ہے اور وہ آئ سی یو میں ہیں .
    تفصیل جاننے پر معلوم ہوا کہ انهوں نے دوا سیون اپ کے ساته کهائی تهی اور شاید دوا کی مقدار بهی زیادہ تهی اس لیے ان کو ہارٹ اٹیک ہو گیا تها .الحمد للہ اب وہ ٹهیک ہیں .
    اس لیے ضرور احتیاط کریں کہ دوا سافٹ ڈرنک کے ساته نہیں بلکہ پانی کے ساته کهائیں .
    اور کئی دوائیوں پر تو یہ لکها ہوتا ہے کہ اس کے بعد دودھ نہ پیئں.
     
    Last edited by a moderator: ‏دسمبر 16, 2015
    • معلوماتی معلوماتی x 4
    • مفید مفید x 2
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  2. انا

    انا -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 4, 2014
    پیغامات:
    1,400
    و علیکم السلام و رحمتہ اللہ و برکاتہ

    میں نے بچپن میں ایک مرتبہ اینٹی بائٹکس لی تھی پتہ نہیں شاید فانٹا کے ساتھ یا سیون آپ کے ساتھ ، اس وقت تو کچھ نہیں ہوا لیکن اس وقت ان چیزوں کی اتنی سمجھ نہیں تھی۔ پھر جب پتہ چلا کہ ان میں کیمیکلز ہوتے ہیں اور مضر صحت ہیں تو ہر طرح کے سافٹ ڈرنکس بلکل ہی پینا چھوڑ دیں ۔
    دودھ کا تو مجھے ڈاکٹر نے بھی کئی مرتبہ منع کیا ہوا ہے کہ دوائیوں کے ساتھ نہیں پینا چاہیے ۔ شاید اس میں کچھ پروٹین ہوتے ہیں جو جلد ہضم نہیں ہوتے تو خاص طور پر وہ دوائیں جن کے سائیڈ ایکفیکٹ میں معدہ متاثر ہونے کا خدشہ ہو تو ان کے ساتھ دودھ کا استعمال کم کر دینا چاہیے اور دہی کا استعمال بڑھا دیں ۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 3
    • معلوماتی معلوماتی x 3
  3. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,479
    وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
    اللہ ان کو شفا دے۔
    جزاک اللہ خیرا آپ نے بہت مفید موضوع شروع کیا ہے۔ لوگوں کو پتہ بھی ہوتا ہے پھر بھی چائے اور سوفٹ ڈرنک کے ساتھ دوا لیتے ہیں۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  4. JUNAID BIN SHAHID

    JUNAID BIN SHAHID نوآموز.

    شمولیت:
    ‏جنوری 2, 2010
    پیغامات:
    805
    وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
    لیکن بعض حکمااورڈاکٹرحضرات خود ہی دوائی کو دودھ کے ساتھ استعمال کرنے کوکہتےہیں۔اس لئے کے دوائی زیادہ طاقت والی ہونے کی وجہ سے معدہ کو نقصان نہ دے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  5. عطاءالرحمن منگلوری

    عطاءالرحمن منگلوری -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 9, 2012
    پیغامات:
    1,494
    حکیم صاحبان اکثر دواؤں کے ساتھ دودھ استعمال کرنے کا مشورہ دیتے ہیں..اس میں حکمت یہ ہوتی ہے کہ دوائ فائدہ دے یا نہ دے دودھ پینے سے فائدہ ضرور ہوگا. اور حکیم صاحب کی دوائ کی شہرت بھی ہوگی.یہ ہوتی ہے حکمت.

    Sent from my LG-E970 using Tapatalk
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
    • مفید مفید x 1
  6. طالب علم

    طالب علم -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2007
    پیغامات:
    960
    جی آپ کی بات میں کافی وزن ہے، اسی طرح بعض لوگوں کو خالص مکھن کھانے کا مشورہ دیا جاتا ہے یا کوئی خاص پھل یا اس کا جوس استعمال کرنے کا مشورہ دیا جاتا ہے تو بعض اوقات اس میں یہ ہی حکمت کارفرما ہوتی ہے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  7. ام محمد

    ام محمد -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏فروری 1, 2012
    پیغامات:
    3,119
    حکیم تو دوا اکثر دوده کے ساته کهانے کو کہتے ہیں تو اس میں تو کوئی حرج ہے ہی نہیں .
    لیکن جس دوا کےساته یا بعد میں ڈاکٹر دودہ پینے سے منع کریں تو احتیاط اچهی ہے.
    اور کئی ادویات کی ہدایات میں میں لکها ہوتا ہے کہ ان کے بعد دودہ ستعمال نہ کریں.
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  8. JUNAID BIN SHAHID

    JUNAID BIN SHAHID نوآموز.

    شمولیت:
    ‏جنوری 2, 2010
    پیغامات:
    805
    لیکن آج کل اکثر ڈاکٹر حضرات بھی دوائی دودھ کے ساتھ استعمال کرنےکےلئےکہتے ہیں۔اوران کا موقف یہ ہے کہ آج کل دوائی ہائی پاوروالی آرہی ہیں ان کواگردودھ کےساتھ استعمال نہ کیا جائے تو معدہ خراب ہونے کا کافی خطرہ ہوتا ہے اوراس کےعلاوہ بھی سائیڈ افیکٹ ہوسکتے ہیں۔
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں