اللہ تعالیٰ پریقین کاصلہ!

ابو ہریرہ نے 'مجلس اطفال' میں ‏دسمبر 23, 2015 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. ابو ہریرہ

    ابو ہریرہ رکن اردو مجلس

    شمولیت:
    ‏فروری 18, 2015
    پیغامات:
    42
    اللہ تعالیٰ پریقین کاصلہ!
    ’’یوکبد‘‘آج بہت پریشانی کےعالم میں ٹہل رہی تھی۔وہ بار بار نظر یں اٹھا کرآسمان کی طرف دیکھتی اور پھر سےٹہلنا شروع کردیتی۔ اچانک اسے ایک آواز سنائی دی۔اس نےآس پاس دیکھا توادھر کوئی بھی نہ تھا۔اس نے غورسے سناتوآواز اور واضح ہوگئی‘اس نےسناکوئی کہہ رہا تھا: اے یوکبد! پر یشان مت ہواس بچے کوایک لکڑی کےصندوق میں ڈال کردریا میں بہادے‘ ہم اس حفاظت کریں گے اور تمہاری طرف ضرورلوٹا ئیں گے۔‘‘ یوکبدکا چہرہ خوشی سے تمتمانے لگا۔

    پیارےبچو!اس دورمیں مصر پرایک ظالم بادشاہ فرعون حکومت کرتا تھا‘وہ اپنی رعایا پر بہت ظلم کرتا تھا۔اس نے یہ قانون نافذکررکھا تھا کہ آئندہ جس کےہاں بھی کوئی بیٹاپیدا ہوگا، وہ اسےقتل کروادے گا۔ یوکبد اللہ کی نیک بندی اور سیدناموسیٰ﷤ کی والدہ تھی۔جب سیدناموسیٰ﷤ پیدا ہوئے تو وہ پریشان ہوگئی کہ کہیں فرعون کویہ بات معلوم نہ ہوجائے اگر اسے یہ بات معلوم ہوگئی تووہ سیدناموسیٰ﷤ کوقتل کردے گا۔ا وروہ آواز جس نے یوکبد کی پر یشانی ختم کر دی تھی وہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہی تھی۔چنانچہ یوکبونے ایک صندوق بنایا اور اس میں اپنے بیٹے کولٹادیا۔اس نے اپنی بیٹی کوواحد راز دان بنایا اور اسے کہا کہ یہ صندوق دریامیں بہاآؤ اس نے ایسا ہی کیا اور دیرتک کھڑی صندوق کو دیکھتی رہی۔دو سری طرف یوکبد گھر میں بہت پریشان تھی اس کے دل میں طرح طرح کے خیالات پیداہو ہوتے مگر پھراسےاللہ کاوعدہ یاد جاتا اور وہ مطمئن ہوجاتی۔آخریوکبد کی پر یشانی ختم ہوئی اس کی بیٹی جب دروازے سے گھر میں داخل ہوئی تواس نے یو کبد سے کہا کہ صندوق شاہی محل کی طرف گیاہے۔یوکبدیہ سن کرتڑپ اٹھی اور کہنے لگی کہ اللہ نے مجھ سے وعدہ کیا تھاکہ وہ میرے بچے کو میری طرف لوٹائے گا۔پھریہ کیاہوا؟ موسیٰ﷤ کی بہن نے اپنی والدہ کوتسلی دی اور کہا کہ اللہ کا وعدہ برحق ہے۔یوکبدنے کہا: وہ کیسے؟اس نے جواب دیا کہ جب میں نے اندیکھا کہ صندوق محل کے اندچلاگیا تو میں محل کے اندر گئی مجھے ایک کنیزنے بتایا کہ جتنا بادشاہ ظالم ہے ملکہ اتنی ہی رحم دل نے سپاہیوں کےذریعے اسے منگوا کر کھولا تو ایک بہت ہی پیارابچہ لیٹاہوا تھااس نے یہ فیصلہ کیا کہ وہ اس بچے کوگودلے گی۔

    مگر وہ بچہ جب سے آیا ہے رو رہاہے اور کسی دائی کا دودھ نہیں لیتا میں اسے کہہ کرآئی ہوں کہ میں ایک یسی عورت لاؤں گی جواس کو دودھ سکے گی‘ اس لیے اب تم میرے ساتھ محل چلو۔جب وہ دونوں محل میں پہنچیں تو تمام کنیزیں اور دائیاں کھڑی تھیں اور ظالم مشرک فرعون کی بیوی اور جنتی عورتوں کی سردار سیدہ آسیہ مستقبل کےموسیٰ﷤ کو گودمیں لیے خاموش کروانے کی کوشش کررہی تھیں۔یوکبدنے جب یہ دیکھا تو بھاگ کرآسیہ سے بچہ لے کراسے دودھ پلا نے لگی سب حیران ہو دیکھنے لگیں کہ بچہ چپ چاپ خاموشی سے یوکبد سے چمٹا ہوا دودھ پی رہاہے۔یوکبد نے اس کےفورا بعد اللہ کےحضور سجدہ شکر اداکیا کہ اس نے اپنا وعدہ پورا کردیا۔

    (قصص الانبیاء امام ابن کشیر)​

    ***​
     
    Last edited by a moderator: ‏دسمبر 23, 2015
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں