باچہ خان یونیورسٹی پر حملہ

Fawad نے 'خبریں' میں ‏جنوری 21, 2016 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. Fawad

    Fawad -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 19, 2007
    پیغامات:
    954

    فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ


    امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل کی جانب سے چارسدہ حملے کی مذمت


    اسلام آباد (۲۰جنوری ِ ۲۰۱۶ء)__ امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل نے باچہ خان یونیورسٹی چارسدہ میں دہشتگردی کے گھناؤنے واقعے کی شدید مذمت کی ہے۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حملہ آوروں کی جانب سے انسانی جانوں کی بے توقیری قطعاً نا قابل قبول ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ امر خاص طور پر قابل مذمت ہے کہ دہشتگردوں کی جانب سے ایسے تعلیمی ادارے کو نشانہ بنایا گیا جہاں طلبا ء اور اساتذہ اپنے اور پاکستانی قوم کے بہتر مستقبل کے لیے کام کر رہے تھے۔ یہ حملہ سب کے لیے احترام کی بنیاد پرقائم ایک محفوظ، مستحکم اور ترقی یافتہ ملک کے پاکستانی عوام کے خواب کے مکمل طور پر بر عکس ہے۔ د کھ کے ان لمحات میں ہم متاثرین اور ان کے اہلخانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں ۔


    سفیر ڈیوڈ ہیل نے کہا کہ امریکہ دکھ کی اس گھڑی میں پاکستانی عوام اور حکومت کے ساتھ کھڑا ہے اور دہشتگردی کے خلاف ان کی کوششوں میں ان کی مدد کےاپنے عزم پر قائم ہے اور ان حملوں کے ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچانے کے لئے پاکستان کی کوششوں کی مکمل حمایت کرتا ہے۔


    فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

    digitaloutreach@state.gov

    www.state.gov

    https://twitter.com/USDOSDOT_Urdu

    http://www.facebook.com/USDOTUrdu



     
  2. اعجاز علی شاہ

    اعجاز علی شاہ -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    10,322
    بہت ہی برا واقعہ ہوا ہے لیکن اس سے پہلے بھارتی وزیر دفاع نے دھمکی دی تھی۔
    ہمارا امریکی حکومت سے مطالبہ ہے کہ وہ بھارتی وزیر دفاع کی دھمکی کو بھی تحقیق کے دائرے میں لائیں کیوں کہ بھارت ان دہشت گردوں کو افغانستان میں سپورٹ کررہا ہے۔
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں