محمدشعیب کے ناول آب اور آتش سے ماخوذ

شعیب نے 'نثری ادب' میں ‏جنوری 27, 2016 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. شعیب

    شعیب نوآموز

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 8, 2015
    پیغامات:
    9
    ایک لڑکی کی اصل دنیا وہی ہوتی ہے جو اس کا ساجن اس کے لئے منتخب کرتا ہے۔ایک ایسی دنیا، جہاں یہ لڑکی اپنے پیا کو اپنا سمجھتی ہے۔ ایک ایسی دنیا ، جہاں یہ لڑکی اپنے ساجن کا لباس بنتی ہے۔ ایک ایسی دنیا ، جہاں دونوں کا دکھ سکھ سانجھی ہوتا ہے۔ دونوں کا وجود ایک ہوتا ہے۔ تن اگرچہ دو ہوں مگر روح ایک ہوتی ہے۔ میں بھی اسی دنیا کی تلاش میں اپنے گھر سے اپنے پیا کے سنگ چل پڑی۔ راستا بہت کٹھن تھا۔ خود کو راضی کرنا ایک سمجھوتہ تھا مگر یہی سچ تھا۔آج سے میرا وجود میرا نہیں رہے گا۔ میں میں نہیں رہوں گی۔ میرا نام کسی اور کے نام سے منسوب ہوجائے گا۔ ہاتھوں کی کپکی ،دل کا اضطراب اس سچائی کو کم نہیں کرسکتا تھا۔ آج نہیں تو کل مجھے یہ تسلیم کرنا ہی ہوگا کہ میرا وجود اب میرا نہیں رہا ۔ مجھ پر میری ذات کے علاوہ بھی کسی اور کا حق ہے ۔ تو پھر دیر کرکے وقت ضائع کیوں کروں؟؟ سچ کو جتنی جلدی تسلیم کر لیا جائے، یہ اتنا ہی راحت کا سامان پیدا کرتا ہے۔
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں