سمارٹ کچن

انا نے 'کچن کارنر' میں ‏فروری 19, 2016 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. انا

    انا -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 4, 2014
    پیغامات:
    1,400
    السلام علیکم و رحمتہ اللہ و برکاتہ

    ہم لوگ سمارٹ فونز اور سمارٹ ٹیکنالجی سے تو خوب اچھی طرح واقف ہیں لیکن آج میں آپ کا تعارف سمارٹ کچن سے کروانے جا رہی ہوں ۔ ایک ایسا کچن جہاں کھانا پکانے کے لیے جدید ٹیکنالجی کو استعمال میں لاتے ہوئے مشینیں بنائی گئی ہیں ۔ چند ایک سے تو آپ پہلے سے ہی واقف ہوں گے اور یقینا آپ کے اپنے کچن میں بھی موجود ہوں گی ۔ جیسے کہ مائکرو ویو اوون (Microwave oven) ، فریج ، فریزر اور اسی طرح چھوٹی مشینوں میں فوڈ پروسیسر، گرائنڈر اور الیکٹرک کیتلی وغیرہ۔

    1) ملٹی کوکر (Multi Cooker)

    ملٹی کوکر کسی بھی کچن میں ایک جادوئی مشین جیسی حیثیت رکھتے ہیں ۔ ان کے اندر فزی لوجک ( Fuzzy Logic) پر مبنی مائکرو کمپیوٹر سسٹم ہوتے ہیں جن کی مدد سے یہ کسی بھی قسم کا کھانا جیسے کہ گوشت ، چاول ، دہی ، کیک ، یخنی وغیرہ تیار کر سکتے ہیں ۔ اسی لیے بجائے یہ کہ آپ گوشت گلانے کے لیے الگ سے پریشر کوکر خریدیں ، چاول پکانے کے لیے علیحدہ سے چاولوں کا کوکر(rice cooker) استعمال کریں ۔ بیکنگ کے لیے اوون لیں ۔ کھانا پکانے کے لیے slow cooker رکھیں ۔ ملٹی کوکر مائکرو ویو کی طرح آپ کو مختلف بٹن کے ساتھ آپشن مہیا کرتا ہے جس سے آپ کسی بھی قسم کا کھانا بنا سکیں ۔اس کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہے کہ آپ کو کچھ بھی پکاتے وقت قریب کھڑا رہنے کی ضرورت نہیں رہتی ۔ کھانا تیار ہونے کے بعد وہ آٹومیٹک یا بند ہو جاتا ہے یا پھرسب سے ہلکی گرماہٹ تک رہتا ہے جس سے کھانا گرم بھی رہتا ہے اور جلتا بھی نہیں ۔ کچھ کوکر میں ٹایمر کا آپشن بھی دیا ہوتا ہے ۔ یعنی آپ پہلے سے ہی وقت طے کر لیں کہ اتنے گھنٹے کے بعد کھانا پکنا شروع ہو۔ مزید تفصیلات اور خصوصیات نیچے دیے گئے لنک سے دیکھی جا سکتی ہیں ۔

    http://www.panasonic.com/ca/consumer/home-appliances/kitchen-appliances/multi-cookers/sr-tmj181.html

    2) ڈش واشر (Dish Washer)

    برتنوں کی دھلائی کے اس مشینی انداز کی تاریخ ہمیں انیسویں صدی سے نظر آنا شروع ہو تی ہے ۔ سب سے پہلا ڈش واشر 1850 میں لکڑی کی مدد سے بنایا گیا لیکن اتنا کارآمد ثابت نہیں ہو سکا ۔اس کے بعد 1893 میں ایک امریکی خاتون جوزفین کوچرین نے ڈش واشر مشین بنائی کیونکہ وہ آئے روز اپنے قیمتی برتن ملازموں کے ہاتھوں ٹوٹنے سے سخت پریشان تھی ۔
    آج کل کے دور میں ڈش واشر برتن دھونے کا نہایت کارآمد اور آسان ذریعہ ہے ۔ فریج کی طرح کے ایک چوکور نما الماری میں ریک کے اندر دھونے والے برتن ترتیب سے لگا دیں ۔ پھر صابن ڈالیں اور آن بٹن دبا دیں ۔برتن دھلنے اور سکھانے کے بعد آپ کا ڈش واشر آٹومیٹک بند ہو جائے گا ۔

    [​IMG]
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 4
    • دلچسپ دلچسپ x 2
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں