مسلم نوجوان داعش کے بہکاوے میں نہ آئیں ۔امام حرم شیخ صالح آل طالب

ابوعکاشہ نے 'حالاتِ حاضرہ' میں ‏اپریل 4, 2016 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,891
    مسلم نوجوان داعش کے بہکاوے میں نہ آئیں ۔امام حرم شیخ صالح آل طالب

    لکھنؤ: کعبہ کے امام شیخ صالح محمد بن ابراہیم آل طالب کی صدارت میں آج یہاں ’’اسلام اور امن عالم‘‘کےموضوع پر ہوئے بین الاقوامی کانفرنس میں مسلم نوجوانوں سے اسلامک اسٹیٹ (داعش) کے بہکاوے میں نہیں آنے کی اپیل کی ہے۔ عیش باغ کی عید گاہ میں ہوئے کانفرنس میں منظور قرارداد میں کہا گیا ہے ’’جہاد کے نام پر آئی ایس آئی ایس اسلام کو بدنام کر رہا ہے۔ وہ جو کر رہے ہیں وہ جہاد کے بجائے دہشت گردی ہے‘‘۔
    قرارداد میں کہا گیا ہے ’’اسلام فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور امن کا پیغام دینے والا مذہب ہے۔ اس میں دہشت گردی کی کوئی جگہ نہیں ہے۔ اس کا دہشت گردی سے نہ کوئی تعلق تھا،نہ ہے اور نہ رہے گا۔ کانفرنس میں کہا گیا کہ’’داعش جیسی دہشت گرد تنظیموں نے ہزاروں مسلمانوں کا قتل کیا ہے۔ اسکول، کالج اور ہسپتالوں کو تباہ کیا ہے۔ کانفرنس میں منظور قرارداد میں میڈیا سے مسلمانوں کو دہشت گردی سے نہیں ملانے کی اپیل کی گئی ہے۔قرارداد کے مطابق ’’ہم بین الاقوامی برادری، سیاستدانوں اور میڈیا سے اپیل کرتے ہیں کہ اسلام کو دہشت گردی کے ساتھ شامل نہ کریں ۔
    اسلام کو اس کی تعلیمات کی روشنی میں پیش کریں ۔ چند گم گشتہ راہ تنظیمیں اور جماعتیں جو اسلام کی نام لیوا ہیں ان کے پروپیگنڈہ سے متاثر نہ ہوں اور انہیں مسلمانوں میں شامل کرنے کی غلطی نہ کریں ۔ ان کا اسلام اور مسلمانوں سے دور تک کا کوئی واستہ اور تعلق نہیں ہے بلکہ وہ عین اسلام کے دشمن ہیں۔ وہ اسلام کو بدنام کرنے کی سازشوں میں مصروف ہیں ۔ ہم ان کی پرزور لفظوں میں مذمت کرتے ہیں ۔‘‘

    حوالہ خبر
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  2. بابر تنویر

    بابر تنویر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,319
    جزاك اللہ خیرا
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں