سائنس و ٹیکنالوجی ہی سب کچھ کیوں؟

ساجد تاج نے 'مثالی معاشرہ' میں ‏اپریل 14, 2016 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. ساجد تاج

    ساجد تاج -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2008
    پیغامات:
    38,751
    ارے یہ جو تم آج زوال پذیر ہو جانتے ہو کیوں ہو ؟
    اس لیے کہ تم نے مغرب کو اپنا دشمن سمجھ لیا ہے۔۔۔۔۔
    تم نے سائنس و ٹیکنالوجی کو چھوڑ دیا بس مولویت کو سینے سے لگائے رہے۔۔۔۔۔ عقل سے کام لو سائنس و ٹیکنالوجی کے بغیر کوئی قوم جی نہیں سکتی.....
    اس مولویت سے جب تک جان نہیں چھڑاؤ گے تم کامیاب نہیں ہو گے ۔۔۔۔۔
    میری تقریر جاری تھی

    سر ! میرا ایک سوال ؟
    ایک اسٹوڈینٹ نے کھڑے ہو کر کہا
    جی پوچھیے !
    میں نے ٹائی کی ناٹ درست کرتے ہوئے جواب دیا....
    سر ! میرا سوال یہ ہے کہ
    آخر مو سیٰ علیہ السلام نے فرعون کو باوجود اس کے کہ وہ سائنس و ٹیکنالوجی رکھتا کیوں کر شکست دے دی ؟
    آخر سائنس و ٹیکنالوجی میں اپنے وقت کے امام ہونے کے باوجود اندلس کے مسلمان کیوں زوال پذیر ہوئے ؟
    آخر سائنس و ٹیکنالوجی میں اپنے وقت کا امام ہونے کے باوجود خلافت عباسیہ جاہل اجڈ تاتاریوں سے کیوں شکست کھا گئی ؟
    آخر وہ کون سی ٹیکنالوجی اور فلسفہ تھا کہ پچاس سال کے اند اندر مسلمان بغیر کسی مادی وسائل کے دوبارہ غالب آگئے چنگیز خان کے پوتے برقہ خان نے اسلام قبول کیا اور طاقت کا توازن بدل گیا ؟
    آخر ترک ویانا میں داخل کیوں نہ ہوسکے جب کہ ترکوں کے پاس ٹیکنالوجی اور مادی وسائل یورپ سے کہیں زیادہ تھے؟
    سر !
    آخر مغلیہ سلطنت چند ہزار انگریزوں سے کیسے شکست کھا گئی؟
    جب کہ مغلیہ سلطنت کی طاقت، ٹیکنالوجی انگریزوں سے زیادہ نہیں تو کم بھی نہیں تھی ؟
    آخر سائنس و ٹیکنالوجی میں اپنے وقت کا سرخ درندہ (روس) افغانستان میں کیوں ناکام ہوا؟
    ترکی، مصر، ملایشیاء نے مغربی فکر اور تعلیم کو اپنایا تو وہاں کیا ترقی ہوئی؟
    انہیں کیا عروج نصیب ہو گیا؟
    مرسی اور سیسی کے حالیہ واقعات نے ساری قلعی کھول دی ہے اس نام نہاد جمہوریت اور عالمی غنڈہ گردی کی...

    سرسید احمد خان نے جو علی گڑھ یونیورسٹی قائم کی تھی کیا آج یورپ اس سے علم کشید کررہا ہے ؟
    کیا اس یونیورسٹی کے ذریعے مسلمان کامیاب ہو گئے ؟
    کیا برصغیر کے مسلمانوں نے عروج حاصل کر لیا؟
    سر !
    آخر وہ کونسی ٹیکنالوجی تھی جس نے میدان بدر میں اپنے سے تین گنا زیادہ بڑی طاقت جو اسلحہ سے مکمل لیس مادی لحاظ سے طاقتور، کمزور مسلمانوں سے شکست کھا گئی ؟
    سر کیا وجہ تھی کہ قرون اولیٰ کے مسلمانوں کو بغیر کسی سائنس و ٹیکنالوجی کے اپنے وقت کی سپر پاورز قیصر و کسری سے ٹکرائے اور ان کو پاش پاش کر دیا؟
    سر! معذرت کے ساتھ ہمارے مفکرین گذشتہ دو سو سال سے صرف مغرب سے احساسِ کمتری کا شکار ہیں ہمیں وہ یہ درس دیتے ہیں کہ مغرب کو امام بنا لو
    سر ! مغرب کی نقالی نے تو ہمیں تباہ کر دیا ہے بقول :میر تقی میرؔ
    میر کیا سادہ ہیں کہ بیمار ہوئے جس کے سبب
    اسی عطار کے لونڈے سے دوا لیتے ہیں

    میری پیشانی پر پسینے کے قطرے آرہے تھے جب کہ آڈیٹوریم اس لڑکے کے لیے کھڑے ہو کر تالیاں بجا رہا تھا۔
    میں سوچ رہا تھا کہ کاش آج یہ دن دیکھنے کے لیے میں پیدا ہی نہیں ہوتا...

    سر ! آخری بات...
    تالیوں کی گونج کم ہوئی تو وہ دوبارہ شروع ہوا
    سر ! اگر مغرب کو ہم نے اپنا امام بنایا تو یاد رکھیے گا! کچھ دنوں کے بعد یہاں بھی فادر ڈے کے موقع پر ڈی ۔این ۔اے موبائل کھڑی ہو گی اور تین سو ڈالر لے کر باپ کا پتہ بتائے گی کیوں کہ ان کی ماؤں کو بھی معلوم نہیں ہوتا کہ ان کا باپ کون ہے ؟
    کنواری بیٹیوں کے جب اولاد ہو گی تو مغرب کی تہذیب و ثقافت کا پتہ چلے گا
    سر! اس ٹیکنالوجی نے ان سے ان کا خاندان چھین لیا، ان سے ان کا سکون چھین لیا، ان کی محبتیں اس ٹیکنالوجی کی بھینٹ چڑھ گئیں اور یہاں تک کہ ان سے ان کامذہب بھی چھین لیا آپ اس ٹیکنالوجی سے ہمیں کیا دینا چاہتے ہیں ؟
    آڈیٹوریم تالیوں سے گونج رہا تھا
    میرے لیے اسٹیج کی سیڑھیاں اترنا بہت مشکل ہو چکا تھا...

    "نامعلوم مصنف"
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  2. انا

    انا -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 4, 2014
    پیغامات:
    1,400
    یہ نا معلوم مصنف بھی شاید جان بوجھ کر ہی اپنا نام نہیں بتاتے۔ اتنی بے تکی باتیں پتہ نہیں کیا سوچ کر لکھتے ہیں ۔ ویسے مجھے اس پوسٹ سے مجلس پر ایک نیا سیکشن شروع کرنے کا خیال آگیا ۔ ' سوشل میڈیا کی بے تکی تحریریں'
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  3. ساجد تاج

    ساجد تاج -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2008
    پیغامات:
    38,751
    ویسے سسٹر اگر نیا سیکشن شروع کر دیا تو ایسی تحریروں کی بھی عزت رہ جائے گی۔ ابتسامہ
    جزاک اللہ خیرا
     
    • ظریفانہ ظریفانہ x 1
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں