مادر ڈے !!!

اعجاز علی شاہ نے 'مثالی معاشرہ' میں ‏مئی 9, 2016 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. اعجاز علی شاہ

    اعجاز علی شاہ -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    10,322
    مادر ڈے وہ لوگ منائیں جنہوں نے اپنی ماوں کو خود سے دور رکھا اور سال میں ایک دن ان کو یاد آتا ہے کہ ان کو کسی ماں نے پیدا کیا، کھلایا پلایا اور بڑا کیا۔ جی ہاں ! ایسے مغرب زدہ لوگوں کیلئے Mother's Day واقعی میں بہت ضروری ہے۔
    ہم مسلمانوں کیلئے ہر لمحہ مادر ڈے اور فادر ڈے ہے۔ ہمارے رب نے تو شرک سے بچنے کے بعد والدین کے ساتھ احسان کا حکم دیا ہے اور یہ احساس دلایا ہے کہ ہم ان پر رحم کیلئے دعا کریں جیسے انہوں نے بچپن میں ہم پر رحم کیا۔
    وَقَضَىٰ رَبُّكَ أَلَّا تَعْبُدُوا إِلَّا إِيَّاهُ وَبِالْوَالِدَيْنِ إِحْسَانًا ۚ إِمَّا يَبْلُغَنَّ عِندَكَ الْكِبَرَ أَحَدُهُمَا أَوْ كِلَاهُمَا فَلَا تَقُل لَّهُمَا أُفٍّ وَلَا تَنْهَرْهُمَا وَقُل لَّهُمَا قَوْلًا كَرِيمًا (23) وَاخْفِضْ لَهُمَا جَنَاحَ الذُّلِّ مِنَ الرَّحْمَةِ وَقُل رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا (24)
    اور تیرا پروردگار صاف صاف حکم دے چکا ہے تم اس کے سوا اور کسی کی عبادت نہ کرنا اور ماں باپ کے ساتھ احسان کرنا۔ اگر تیری موجودگی میں ان میں سے ایک یا دونوں بڑھاپے کو پہنچ جائیں تو ان کے آگے اف تک نہ کہنا، نہ انہیں ڈانٹ ڈپٹ کرنا بلکہ ان کے ساتھ ادب و احترام سے بات کرنا ( الإسراء:17 - آيت:23 )
    اور عاجزی اور محبت کے ساتھ ان کے سامنے تواضع کا بازو پست رکھے رکھنا اور دعا کرتے رہنا کہ اے میرے پروردگار ان پر ویسا ہی رحم کر جیسا انہوں نے میرے بچپن میں میری پرورش کی ہے۔( الإسراء:17 - آيت:24 )
    اس کے علاوہ بھی قرآن میں دیگر مقامات پر والدین کے ساتھ حسن سلوک کا ذکرعام ہے جیسے عیسی علیہ السلام اپنی والدہ محترمہ کے بارے میں کہتے ہیں:
    وَبَرًّا بِوَالِدَتِي وَلَمْ يَجْعَلْنِي جَبَّارًا شَقِيًّا (32)
    اور اس نے مجھے اپنی والدہ کا خدمت گزار بنایا ہے اور مجھے سرکش اور بد بخت نہیں کیا ۔ ( مريم:19 - آيت:32 )
    اس کے علاوہ احادیث میں بھی کثرت سے دلائل موجود ہیں۔
    یہ کون لوگ ہیں ہمیں ماں کا دن یاد دلانے والے۔
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ سید اعجازشاہ
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  2. Ishauq

    Ishauq -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏فروری 2, 2012
    پیغامات:
    9,612
    جزاک الله خیرا
     
  3. ام محمد

    ام محمد -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏فروری 1, 2012
    پیغامات:
    3,120
    جزاک اللہ خیرا
     
  4. بنت امجد

    بنت امجد -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏فروری 6, 2013
    پیغامات:
    1,568
    جزاک اللہ خیرا
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں