میرا روزہ چل رہا ہے

ابوعکاشہ نے 'ماہِ رمضان المبارک' میں ‏جون 11, 2016 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,865
    *"میرا روزہ چل رہا ہے."*
    روش کمار (سینئراینکر پرسن NDTV انڈیا)
    ------
    دسويں منزل کے کمرے کی کھڑکی سے اپنے بیٹی کو باہر کی دنیا دکھا رہا تھا. اچانک ایک نوجوان رسّی سے لٹکا ہوا کھڑکی پر آ گیا.
    "پانی چاہئے."
    اتنی اونچائی پر بے خوف وہ ان دیواروں کو رنگ رہا تھا جن کے رنگین ہونے کا سُکھ شاید ہی اسے ملے. میری بیٹی بہت پُرجوش ہو گئی کہ کوئی دیوار کی طرف سے کھڑکی پر لٹک کر بات کر رہا ہے.
    "ڈر نہیں لگتا ہے،" یہ میرا پہلا سوال تھا.
    دیوار پر رنگ کا ایک کوٹ چڑھا کر کہنے لگا، "نہیں، خوف کیوں؟"
    "کیا نام ہے؟"
    "کامران"
    پھر کامران سے بات ہونے لگتی ہے. بِہار کے اُرریہ ضلع کا رہنے والا ہے. چھ مہینہ پہلے دہلی کمانے آیا ہے. دو دنوں تک بیٹھ کر دیکھتا رہا کہ کوئی کس طرح خود کو رسی سے باندھ کر لکڑی کی پٹڑی پر بیٹھ کر اتنی اونچائی پر تنہا رنگ کر رہا ہوتا ہے. تیسرے دن سے کامران خود یہ کام کرنے لگتا ہے.
    میں نے پوچھا کہ "کوئی ٹریننگ ہوئی ہے تمہاری؟"
    "نہیں. بس دیکھ کر سیکھ لیا."
    "تو کسی نے کچھ بتایا نہیں کہ کیا کیا احتیاط برتنی چاہئے؟"
    "نہیں."
    "تو تمہیں ڈر نہیں لگتا ہے نیچے دیکھنے میں؟"
    "نہیں لگتا."
    "اس سے پہلے کتنی منزل کی عمارت کا رنگ روغن کیا ہے تم نے؟"
    "37منزل."
    میں سوچنے لگا کہ جہاں کامران کا بچپن گزرا ہو گا وہاں اُس نے اِتنی اونچی عمارت کبھی دیکھی تک نہ ہو گی لیکن دہلی آتے ہی تیسرے دن سے وہ اونچائی سے کھیلنے لگتا ہے.
    "تو کیوں کرتے ہو یہ کام؟"
    "اس میں مزدوری زیادہ ملتی ہے۔ رسک ہے نا!"
    "کتنی ملتی ہے؟"
    "پانچ چھ سو روپے ایک دن کے."
    "پانی دیجئے نا"
    میری دلچسپی کامران سے بات کرنے میں تھی. تیسری بار اس نے پانی مانگا. اوہ، بھول گیا. ابھی لاتا ہوں.
    گلاس لے کر آیا تو کامران نے اپنے ساتھ رنگ کرنے والے ایک اور شریف آدمی کی طرف گلاس بڑھا دیا.
    جب گلاس لوٹایا تو میں نے کہا کہ مجھے لگا کہ تمہیں پیاس لگی ہے. مجھے تو پتہ ہی نہیں چلا کہ کھڑکی کے باہر کوئی اور بھی لٹکا ہوا ہے.
    "نہیں سر. وہ ہندو ہے. اُسے پیاس لگی ہے". *میرا تو روزہ چل رہا ہے*.

    بشکریہ،
    سرفراز فیضی
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 4
  2. بابر تنویر

    بابر تنویر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,319
    بہت خوب!
    شئرنگ کا شکریہ
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
    • متفق متفق x 1

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں