روزہ کا خاص مقصد: تقوى

ڈاکٹر عبدالمنان محمد شفیق نے 'ماہِ رمضان المبارک' میں ‏جون 20, 2016 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. ڈاکٹر عبدالمنان محمد شفیق

    ڈاکٹر عبدالمنان محمد شفیق ركن مجلسِ شوریٰ

    شمولیت:
    ‏جون 30, 2015
    پیغامات:
    212
    روزہ کا خاص مقصد: تقوى پیدا کرنا ہے

    اللہ کے نزدیک تقوى کی اہمیت و افادیت اور اس کا مقام و مرتبہ جاننے کے لیے صرف اتنا کافی ہے کہ اللہ جل جلالہ نے رمضان کاروزہ فرض کرنے کی جو حکمت و مصلحت اور غرض و غایت بتلائی ہے وہ لعلکم تتقون(بقرہ/183) یعنی متقی و پرہیزگار بننا ہے۔

    لہذا

    جو شخص ماہ رمضان میں اپنے اندر تقوى کی صفت پیدا کرنے میں کامیاب ہوا تو اس نے روزہ فرض کرنے کی حکمت و مقصد کو کامل طور سے حاصل کر لیا۔اور تقوى یہ ہے کہ انسان اللہ کے احکام کو بجالائے اور برائیوں سے دور رہے۔

    اس لیے اے مسلمانو: رمضان کے اس بابرکت مہینہ میں اپنے اندر تقوى ضرور پیدا کرو کیونکہ حقیقی اور اصلی محروم وہی ہے جو اس نعمت سے محروم رہا۔اور جس نے تقوى جیسی عظیم نعمت کو حاصل کرلیا وہ دنیا و آخرت دونوں میں کامیاب و کامراں ہوا۔ اللہ تعالى ہم سب کو اس ماہ مبارک میں اپنے اندر تقوى پیدا کرنے کی توفیق عطا کرے ۔ آمیں
     
    Last edited: ‏جون 20, 2016
    • پسندیدہ پسندیدہ x 3
  2. بابر تنویر

    بابر تنویر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,319
    جزاک اللہ خیرا شیخ
     
  3. ڈاکٹر عبدالمنان محمد شفیق

    ڈاکٹر عبدالمنان محمد شفیق ركن مجلسِ شوریٰ

    شمولیت:
    ‏جون 30, 2015
    پیغامات:
    212
    وایاک ایضا
     

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں