روزہ اور جھوٹ

ڈاکٹر عبدالمنان محمد شفیق نے 'ماہِ رمضان المبارک' میں ‏جون 26, 2016 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. ڈاکٹر عبدالمنان محمد شفیق

    ڈاکٹر عبدالمنان محمد شفیق ركن مجلسِ شوریٰ

    شمولیت:
    ‏جون 30, 2015
    پیغامات:
    212
    روزہ اورجھوٹ Fasting & Lying) )

    عصر حاضر کے مسلمانوں میں بہت ساری سماجی و معاشرتی برائیاں پائی جاتی ہیں ۔ جن میں سے ایک جھوٹ بولنا بھی ہے۔بہت سارے مسلمان بنا کسی خوف , ڈر اور ہچکچاہٹ کے جھوٹ بولتے ہیں۔ جبکہ یہ گناہ کبیرہ ہے۔ اور یہ بیماری اب تو وبا کی شکل اختیار کر چکی ہے۔حالانکہ ہمارے پیارے نبی نے بہت ساری احادیث میں جھوٹ سے منع فرمایا ہےاور اسے جہنم کا راستہ بتلایا ہے۔ اور ماہ رمضان میں جھوٹ بولنے کے تعلق سے آپ نے فرمایا:عن أبي هريرة رضي الله عنه قال قال رسول الله صلى الله عليه وسلم من لم يدع قول الزور والعمل به فليس لله حاجة في أن يدع طع امہ وشرابه( صحیح بخاری / کتاب الصوم) یعنی حضرت ابو ہریرہ کی روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ نے فرمایا کہ جس نے جھوٹ بولنا اور اس پر عمل کرنا نہیں چھوڑا تو اللہ کو اس کی حاجت نہیں ہے کہ وہ اپنا کھانا پینا چھوڑ دے۔ اسی بنیاد پر بعض علماء نے کہا ہے کہ جھوٹے شخص کی روزہ قبول نہیں ہوتی ہے۔

    ایک دوسری روایت میں ہے:عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ , قَالَ : " رُبَّ صَائِمٍ لَيْسَ لَهُ حَظٌّ مِنْ صَوْمِهِ إِلَّا الْجُوعُ وَالْعَطَشُ ، وَرُبَّ قَائِمٍ لَيْسَ لَهُ حَظٌّ مِنْ قِيَامِهِ إِلَّا السَّهَرُ وَالنَّصَبُ "(ابن ماجہ ومسند الامام احمد, حدیث صحیح) بہت سارے روزہ دار ایسے ہوتے ہیں جن کو روزہ سے بھوک وپیاس کے سوا کچھ نہیں حاصل ہوتا ہے۔ اور بہت سارے قیام کرنے والے ایسے ہوتے ہیں جن کو اپنے قیام سے شب بیداری و تھکاوٹ کے علاوہ کچھ نہیں ملتا ہے۔

    یہ ان لوگوں کے حق میں کہا گیا ہے جو بنا اخلاص کے روزہ رکھتے ہیں یا روزہ رکھتے ہوئے بھی جھوٹ بولتے ہیں ۔ چغلی و غیبت کرتے ہیں۔ گالیاں بکتے ہیں۔دوسروں کو تکلیف دیتے ہیں غرضیکہ برے کاموں سے باز نہیں رہتے ہیں۔

    لہذا آئیے اس ماہ رمضان میں ہم اپنے نفسوں کا خود احتساب کرتے ہیں ۔ اپنے اعمال کا جائزہ لیتے ہیں ۔اورعہد کرتے ہیں کہ ہم خود بھی جھوٹ نہیں بولیں گے اور اپنے دیگر مسلمان بھائیوں کو بھی اس گناہ کبیرہ یعنی جھوٹ بولنے سے بچائیں گے۔
     
    Last edited: ‏جون 26, 2016

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں