پیمرا کی جانب سے ایک کمرشل میڈیا کے بڑے شیطان پر محض تین دن کی پابندی

عائشہ نے 'ذرائع ابلاغ' میں ‏جون 28, 2016 کو نیا موضوع شروع کیا

Tags:
  1. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,487
    پیمرا نے رمضان بھر مسلمانوں کی دل آزاری کرنے والے ایک بڑے شیطان پر محض تین دن کی پابندی لگا دی گئی ہے کیوں کہ مسئلہ پیسے کا ہے۔ یہ پروگرام جتنا کماتا ہے اس کے سامنے ساری روحانی، اخلاقی، دینی اقدار بھول جاتی ہیں اس لیے اس نفع بخش شیطانیت کو محض تین دن کے لیے ہی بند رکھا جا سکتا ہے۔ پیمرا نے شیطان کو معافی مانگنے کا بھی کہا ہے۔
    افسوس کارروائی کرتے کرتے پورا ماہ مبارک گزر گیا اور کارروائی ہوئی بھی تو محض تین دن کے لیے۔ جو لوگ سمجھتے ہیں کہ مادہ پرست سیٹھوں کے قائم کردہ ان چینلوں کو دیکھتے رہنا چاہیے، پھر ان پر آنے والے ہر پروگرام پر نظر رکھنی چاہیے، اور جوں ہی کچھ برا نظر آئے اس کے خلاف تحریک چلانی چاہیے ان کے لیے یہ ساری مشق ایک اور سبق ہے کہ یہ کاروبار ہے ہی بے حیائی کا کاروبار، اس کو کسی حد میں رکھنے کی تمنا میں اپنا قیمتی وقت ضائع نہ کیجیے۔ یہ گندی زمین میں پلنے والے گندے کینچوے ہیں، ان کا مقصد ہی برائی کی تشہیر ہے۔ ان پر نظر رکھنے کی ضرورت نہیں۔ ٹی وی سکرین بند کر کے کتاب اٹھائیے، مسجد اور تعلیمی اداروں کی پر سکون فضاؤں میں اپنا ایمان تازہ کیجیے، علم بڑھائیے اور باشعور زندگی کی سعادت حاصل کیجیے۔

     
    • متفق متفق x 4
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  2. Ishauq

    Ishauq -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏فروری 2, 2012
    پیغامات:
    9,612
    خبر ہے کی سندھ ہائیکورٹ نے پیمرا کی پابندی کو کالعدم قرار دے دیا ہے.
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  3. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,902
    اب اس کاجواب وہ لوگ کیسے دیں گے ، جن کا خیال ہے کہ گندگی میں اتر کراس کی صفائی کی جائے ۔ جب ہائیکورٹ کے ججز کو عامر لیاقت کا نیلام گھرپسند ہے تو باقی عوام بچاری کہاں جائے ۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  4. بابر تنویر

    بابر تنویر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,319
    جی خبر بالکل درست ہے۔ لیکن خبر ہے؟؟؟؟؟؟؟؟کی۔
    اب یہ سکالر کل کسی مسجد میں بھی ڈھول بابے لے کر دین کو اس کی بلندیوں تک پہنچا سکتے ہیں ۔ اور ہماری عدالت اس پر عش عش (غش غش) کرتی رہے گی۔
     
    • متفق متفق x 1
  5. T.K.H

    T.K.H رکن اردو مجلس

    شمولیت:
    ‏نومبر 18, 2014
    پیغامات:
    234
    مذکورہ شخص کو ”بڑے شیطان“ کا لقب ”اُردو مجلس“ کی طرف سے نوازا گیا ہے یا” پیمرا“ کی جانب سے ؟
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں