بنگ ٹرانسلیشن کے شر انگیز ترجمے پر مائکروسوفٹ سعودیہ کو سعودی عوام سے معافی مانگنی پڑی

عائشہ نے 'آئی ٹی کی دنیا' میں ‏ستمبر 1, 2016 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,487
    ریاض: مائیکرو سافٹ نے اپنی مترجم ویب سائٹ ’بنگ‘ کی جانب سے شدت پسند تنظیم دولتِ اسلامیہ کے عربی میں نام ’داعش‘ کا انگریزی میں ترجمہ سعودی عرب کرنے پر معافی مانگ لی ہے۔
    چند روز قبل سوشل میڈیا کے سعودی صارفین نے مائیکرو سافٹ کی مترجم ویب سائیٹ ’’بنگ‘‘ میں غلطی دریافت کی اور سوشل میڈیا پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا اور مائیکرو سافٹ کی مصنوعات کے بائیکاٹ تک کا مطالبہ کردیا۔ سعودی شہریوں کا احتجاج اس قدر شدید تھا کہ مائیکروسافٹ سعودی عرب کے نائب صدر ممدوح ناجر کو اس ’’نادانستہ غلطی‘‘ پر تمام اہالیانِ سعودی عرب سے غیر مشروط معافی مانگنا پڑی۔
    ممدوح ناجر نے وضاحت کی کہ غالباً اس غلطی کی وجہ مشینی ترجمے میں ’’کراؤڈ سورسنگ‘‘ کا استعمال ہے۔ کراؤڈ سورسنگ وہ طریقہ ہے جس کے تحت مختلف بڑی کمپنیاں اپنا سرمایہ بچانے کےلئے ’’عوام کی شراکت داری سے‘‘ کوئیکام انجام دیتی ہیں لیکن فائدہ خود اٹھاتی ہیں۔ مائیکروسافٹ نے بھی ’بنگ‘ کے ذریعے ترجمے کو ’مؤثر‘ بنانے کےلئے یہی تدبیر اختیار کی۔ ممدوح ناجر کے مطابق، بنگ ڈیٹابیس میں موجود کسی لفظ کا ترجمہ تبدیل کروانے کےلئے تقریباً ایک ہزار صارفین کی جانب سے یکساں متبادل لفظ تجویز ہونا ضروری ہے۔ یہ غلطی فوری طور پر درست کردی گئی ہے اور کوشش کی جارہی ہے کہ آئندہ اس نوعیت کی کوئی غلطی نہ ہو۔
    http://www.express.pk/story/595957/
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
    • معلوماتی معلوماتی x 1
  2. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,903
    پہلی بار نہیں ہوا. جان بوجھ کر غلط حرکت کرتے ہیں . پھر معافی مانگ لیتے ہیں .
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں