حجۃ الوداع اور نبی صلی اللہ علیہ و علی آلہ وصحبہ وسلم کی منٰی سے روانگی

عبد الرحمن یحیی نے 'ماہ ذی الحجہ اور حج' میں ‏ستمبر 16, 2016 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. عبد الرحمن یحیی

    عبد الرحمن یحیی -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 25, 2011
    پیغامات:
    2,310
    حجۃ الوداع اور نبی صلی اللہ علیہ و علی آلہ وصحبہ وسلم کی منٰی سے روانگی
    ​
    1 ۔ صحيح البخاري: كِتَابُ الحَجِّ (بَابُ نُزُولِ النَّبِيِّ ﷺ مَكَّةَ) صحیح بخاری: کتاب: حج کے مسائل کا بیان (باب: نبی کریم ﷺ مکہ میں۔۔۔)
    1589 . حَدَّثَنَا أَبُو الْيَمَانِ أَخْبَرَنَا شُعَيْبٌ عَنْ الزُّهْرِيِّ قَالَ حَدَّثَنِي أَبُو سَلَمَةَ أَنَّ أَبَا هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حِينَ أَرَادَ قُدُومَ مَكَّةَ مَنْزِلُنَا غَدًا إِنْ شَاءَ اللَّهُ بِخَيْفِ بَنِي كِنَانَةَ حَيْثُ تَقَاسَمُوا عَلَى الْكُفْرِ
    حکم : صحیح

    1589 . ''ہم سے ابوالیمان نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے شعیب نے خبر دی، انہیں زہری نے کہا کہ مجھ سے ابو سلمہ نے بیان کیا، ان سے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے جب ( منیٰ سے لوٹتے ہوئے حجتہ الوداع کے موقع پر ) مکہ آنے کا ارادہ کیا تو فرمایا کہ کل ان شاءاللہ ہمارا قیام اسی خیف بنی کنانہ ( یعنی محصب ) میں ہوگا جہاں ( قریش نے ) کفر پر اڑے رہنے کی قسم کھائی تھی۔''

    (یہ وہی جگہ تھی جہاں مشرکین جمع ہوئے تھے اور بنی ہاشم اور بنی مطلب کے خلاف عہد و پیمان کیا کہ ان سے ہر قسم کا تعلق ختم کرلیا جائے نہ ان سے خرید و فروخت کی جائے نہ ان سے شادی بیاہ کریں۔ تاوقتیکہ محمد ﷺ کو قتل کرنے کے لئے ہمارے حوالے نہ کردیں۔)

    2 ۔ صحيح مسلم: كِتَابُ الْحَجِّ (بَابُ اِستِحبَابِ نُزُولِ المُحَصَّبِ یَومَ النَّفرِوَ صَلَاۃِ الظُّھرِ وَمَا بَعدَ ھَا بِهِ) صحیح مسلم: کتاب: حج کے احکام ومسائل (باب: روانگی کے دن محصّب(ابطح)میں ٹھہر نا ‘ظہر اور اس کے بعد کی نماز یں وہاں ادا کرنا مستحب ہے)
    3173 . حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ، وَأَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، وَزُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ، جَمِيعًا عَنِ ابْنِ عُيَيْنَةَ، قَالَ زُهَيْرٌ: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ، عَنْ صَالِحِ بْنِ كَيْسَانَ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ يَسَارٍ، قَالَ: قَالَ أَبُو رَافِعٍ: «لَمْ يَأْمُرْنِي رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ أَنْزِلَ الْأَبْطَحَ حِينَ خَرَجَ مِنْ مِنًى، وَلَكِنِّي جِئْتُ فَضَرَبْتُ فِيهِ قُبَّتَهُ، فَجَاءَ فَنَزَلَ» قَالَ أَبُو بَكْرٍ: فِي رِوَايَةِ صَالِحٍ، قَالَ: سَمِعْتُ سُلَيْمَانَ بْنَ يَسَارٍ، وَفِي رِوَايَةِ قُتَيْبَةَ، قَالَ: عَنْ أَبِي رَافِعٍ وَكَانَ عَلَى ثَقَلِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ
    حکم : صحیح

    3173 .'' سیدنا ابو رافع رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے کہا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے جب آپ نے منیٰ سے نکلے مجھے یہ حکم نہیں دیا تھا کہ میں ابطح میں قیام کروں لیکن میں (خود ) وہاں آیا اور آپ ﷺ کا خیمہ لگا یا اس کے بعد آپ ﷺ تشریف لائے اور قیام کیا ۔
    ابو بکر (بن ابی شیبہ ) نے صالح سے ( بیان کردہ) روایت میں کہا انھوں (صالح) نے کہا میں نے سلیمان بن یسار سے سنا اور قتیبہ کی روایت میں ہے ۔(سلیمان نے )کہا ابو رافع رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے اور وہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے سامان (کی حفاظت اور نقل و حمل ) پر مامور تھے ۔''


    فوائد و مسائل :
    رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : کل ہمارا قیام خیف بنی کنانہ میں ہوگا اور ساتھ ان شاء اللہ کہا ،
    اور اللہ مالک الملک نے سیدنا ابو رافع رضی اللہ عنہ کے دل میں یہ بات ڈال دی کہ اسی جگہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا خیمہ لگایا جائے جہاں کا قصد اورارادہ آپ ﷺ نے فرمایا تھا ۔
    اس حدیث سے یہ بھی معلوم ہوا کہ ایک مسلمان مستقبل میں کسی کام کا ارادہ کرے تو ان شاء اللہ ضرور کہے ۔
    اور اس حدیث میں نبی ﷺ کا اپنی امت کے لیے درس اور سبق بھی پنہاں ہے
    کہ اگر صبر اور عزیمت سے کام لیا جائے اور اللہ مالک الملک پر بھروسہ کیا جائے تو ہر مشکل آسان ہو جاتی ہے
    یہ وہی جگہ ہے جہاں قریش نے بنو ہاشم اور بنو مطلب کے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا تھا اور انہی شعب ابی طالب میں تین سال تک محصور رکھا اور درختوں کے پتے کھانے پر مجبور کیا
    آج اسی جگہ پر نبی ﷺ لاکھوں فرزندان توحید کے ساتھ موجود ہیں ۔
    آج کل یہ جگہ معابدہ کے نام سے جانی جاتی ہے ۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  2. ابو ابراهيم

    ابو ابراهيم -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏مئی 11, 2009
    پیغامات:
    3,871
    جزاک اللہ خیرا
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں