محبت الہی کے دس اسباب۔

نصر اللہ نے 'اسلامی متفرقات' میں ‏اکتوبر، 30, 2016 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. نصر اللہ

    نصر اللہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏دسمبر 19, 2011
    پیغامات:
    1,845
    محبت الہی کے دس اسباب۔

    1. قرآن کو تدبر کے ساتھ اور اسکے معانی کو سمجھ کر پڑھانا۔


    2. فرائض کے بعد نوافل( کی ادائیگی) سے اللہ تعالی کا قرب حاصل کرنا۔


    3. ہر حال میں زبان و قلب اور عمل و حال کے ساتھ اللہ کے ذکر پر ہمیشگی کرنا۔


    4. خواہشات کے غلبے کے وقت اللہ کی پسند کے آگے اپنی پسند کو قربان کرنا، اور اللہ کی پسند کی طرف مائل ہو جانا، اگرچہ یہ آسان کام نہیں ہے۔


    5. حضورے قلبی کے ساتھ اللہ کے اسماء و صفات کا مطالعہ کرنا، اور انکا مشاہدہ کرتے ہوئے معرفت حاصل کرنا۔


    6. اللہ کے فضل و احسان، ظاہری و باطنی نعمتوں کو مدنظررکھنا۔


    7. ان اسباب میں سب سے بہترین یہ ہےکہ اللہ کے سامنے دلوں کو مکمل عاجز بنا لینا۔


    8. اللہ رب العزت کے (آسمان دنیا پر) اترنے کے وقت خلوت اختیار کرنا۔


    9. سچے اور محبوب لوگوں کی مجلس اختیار کرنا۔


    10. دل اور اللہ کے درمیان حائل ہونے والے اعمال سے دوری اختیار کرنا۔


    عربی انتخاب : مدارج السالکین از ابن قیم رحمہ اللہ۔
    ترجمہ و کمپوزنگ برائے اردو مجلس: نصراللہ خالدعبداللہ۔
    نظر ثانی و تصحیح: زین عرفان اعوان۔
     
    • اعلی اعلی x 5
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  2. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,496
    ماشاءاللہ، بہت عمدہ انتخاب ہے۔ جزاک اللہ خیرا۔ اللہ ہمیں اپنی سچی محبت عطا فرمائے۔ مجھے مدارج السالکین پڑھنا بھی حب الہی کے اسباب میں سے لگتا ہے۔
     
    • حوصلہ افزا حوصلہ افزا x 1

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں