کیا ماہ صفر میں نحوست ہے ؟ ۔ مقبول احمد سلفی

اعجاز علی شاہ نے 'ماہِ صفر' میں ‏نومبر 3, 2016 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. اعجاز علی شاہ

    اعجاز علی شاہ -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    10,322
    کیا ماہ صفر میں نحوست ہے ؟

    مقبول احمد سلفی

    ابھی لوگوں میں یہ پیغام گردش کررہاہے کہ صفر کا چاند نکل گیا ہے ، اس مہینے کی نحوست اور آفتوں سے بچنے کے لئے تیس مرتبہ سورہ اخلاص پڑھیں ۔
    آپ کو بتادوں کہ اسلام میں کوئی دن ، کوئی مہینہ اور کوئی تاریخ منحوس نہیں ہے ۔ صفر کے مہینہ سے متعلق لوگوں میں عام ہے کہ یہ مہینہ منحوس ہے، اس میں بلائیں اور مصیبتیں نازل ہوتی ہیں، اس لئے اس میں شادی بیاہ نہیں کرتے ، سفر سے پرہیز کرتے ہیں اور اس مہینے کی نحوست وپریشانی سے بچنے کے لئے مختلف طریقے اختیار کئے جاتے ہیں ۔ کوئی چنا ابالتا ہے اور خود بھی کھاتا اور کھلاتا ہے ، کوئی مخصوص نماز پڑھتا ہے تو کوئی مخصوص ذکر کرتا ہے جیساکہ اوپر تیس مرتبہ سورہ اخلاص کی بات کہی گئی ہے ۔
    اس مہینےسے متعلق ایسی کوئی بات نہیں ہے ،یہ سب خرافات وواہیات ہیں ،اس سلسلہ میں ہمیں حدیث رسول ﷺ رہنمائی کرتی ہے ۔
    حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
    لا عدوى ولا طَيَرةَ ، ولا هامَةَ ولا صَفَرَ(صحيح البخاري:5707)
    ترجمہ: مرض کا متعدی ہونا نہیں (یعنی اللہ کے حکم کے بغیرکوئی مرض کسی دوسرے کو نہیں لگتا )اور نہ بدفالی ہے نہ ہامہ ہے اور نہ صفر۔
    طیرہ کا مطلب بدشگونی لینا ۔
    ھامہ کا مطلب مقتول کے سر سے ہامہ نام کا جانور(الو) نکلنا جو انسان کو اس وقت تک تکلیف دے جب تک قتل نہ کردیا جائے ۔
    صفر سے مراد لوگوں کے گمان سےماہ صفرکی نحوست ۔
    ان چیزوں کو لوگ باعث تکلیف اور منحوس سمجھتے تھے تو نبی ﷺ نے فرمایا کہ نہ تو بیماری آپ خود کسی دوسرے میں منتقل ہوسکتی ہے ، نہ ہی بدفالی لینا جائزہے ، نہ ہی ہامہ کی کوئی حقیقت ہے اور نہ ہی ماہ صفر منحوس ہے۔لہذا ہمیں ماہ صفر سے متعلق اپنا عقیدہ درست کرنا چاہئے اور یہ جان لینا چاہئے کہ مصیبت کبھی بھی آسکتی ہے اس کا کویہ وقت مقرر نہیں ہے خواہ آزمائش کے سبب یا ہماری بداعمالی کے سبب اس وجہ سے اللہ پر توکل کیا جائے اور بکثرت اعمال صالحہ انجام دیا جائے ۔
    واللہ اعلم
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  2. بابر تنویر

    بابر تنویر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,320
    جزاکم اللہ خیرا
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  3. عمر اثری

    عمر اثری -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 21, 2015
    پیغامات:
    461
    جزاکم اللہ خیرا
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں