باپ بیٹے کا جھگڑا

ابو ابراهيم نے 'اسلامی متفرقات' میں ‏نومبر 9, 2016 کو نیا موضوع شروع کیا

Tags:
  1. ابو ابراهيم

    ابو ابراهيم -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏مئی 11, 2009
    پیغامات:
    3,871
    بسم الله الرحمن الرحيم​

    باپ بیٹے کا جھگڑا
    اعداد: عبد الہادی عبد الخالق مدنی​

    «اللہ کی قسم! مجھے تمھیں دینے کا ارادہ نہیں تھا» باپ نے بیٹے سے کہا۔

    «چلو ، اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے فیصلہ کروالیتے ہیں»۔ بیٹے نے جواب دیا۔

    بات یہ تھی کہ یزید بن اخنس رضی اللہ عنہما نے مسجد نبوی میں ایک آدمی کے پاس چند دینار برائے صدقہ رکھوائے تھے اور یہ کہا تھا کہ کسی ضرورت مند کو دے دینا ۔ ان کے بیٹے معن رضی اللہ عنہ مسجد میں پہنچے ، ضرورت مند تھے، صدقہ کی وہ تھیلی انھوں نے لے لی۔ جب گھر پہنچے اور ان کے والد نے اپنی صدقہ کی تھیلی اپنے بیٹے کے پاس دیکھی تو باپ بیٹے میں وہ گفتگو ہوئی جس کا اوپر ذکر ہوا۔

    اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں جب یہ مقدمہ پہنچا تو آپ نے فیصلہ دیتے ہوئے فرمایا: «یزید تمھیں اپنی نیت کے مطابق اجر مل چکا ہے اور معن تم نے جو لیا تم اس کے مالک ہو۔»۔

    یہ حدیث صحیح بخاری میں مروی ہے۔ 30 - كتاب الزكاة 14 - باب إذا تصدق على ابنه وهو لا يشعر ۔ حدیث: 1356 -


    حواله
     
    • اعلی اعلی x 3
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  2. اعجاز علی شاہ

    اعجاز علی شاہ -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    10,322
    بارک اللہ فیک
    بہت خوب
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  3. بابر تنویر

    بابر تنویر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,320
    جزاک اللہ خیرا
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں