رہنمائے مبلغین ، اپنے مقام و مرتبے سے دلوں کو جوڑنا

ابوعکاشہ نے 'اسلامی متفرقات' میں ‏نومبر 29, 2016 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,859
    رہنمائے مبلغین ، اپنے مقام و مرتبے سے دلوں کو جوڑنا

    دعوت دین کے نفع مند وسائل میں سے ایک معنوی وسیلہ یہ بھی ہے کہ داعی ، مبلغ اپنے مقام و مرتبے کے ذریعے لوگوں کے ٹوٹے ہوئے دلوں کو جوڑے ۔ ان کے درمیان اپنے منصب کے ذریعے الفت و محبت پیدا کرے ۔
    جیساکہ رسول ﷺ نے اپنے رشتہ داروں کو خطاب کرتے ہوئے فرمایا :
    یا صفیہ عمة رسول ۔۔ يا فاطمة بنت مخمد
    ائے صفیہ رسولﷺ کی پھوپھی ،ائے محمد ﷺکی بیٹی فاطمہ
    گویا کہ رسول اللہ ﷺاس خطاب کے ذریعے صفیہ او ر فاطمہ رضی اللہ عنہما کے دلوں کو قرابت کے صلے میں نرم کررہے ہیں
    (شرح النووی علی صحیح مسلم)
    اسی طرح غزوہ حنین کی فتح کے موقع پر رسول اللہ ﷺ نے مال غنیمت کو تالیف قلب کی بناء پر لوگوں میں تقسیم کردیا ۔ اور انصار کو کچھ نہیں دیا ۔ جب انصار کو کچھ نہیں ملا ۔ تو وہ ناراض ہو گئے تو رسول اللہ ﷺ نے خطاب کیا ۔۔ اللہ کی حمد و ثنا کرتے ہوئے فرمایا ۔
    يا معشر الأنصار الم اجدكم ضلالافهداكم الله بي وكنتم متفرقين فألف الله بي وكنتم عالة فأغناكم الله بي
    ائے انصار کی جماعت!کیا میرے آنے سے پہلے تم گمراہ نہیں تھے ؟اللہ نے میرے ذریعہ تمہیں ہدایت دی ۔ اور کیا تم فقیر و محتاج نہیں تھے ؟پھر اللہ نے میرے ذریعہ تمہیں مالدار بنا دیا۔ اور کیا تم آپس میں سے دشمن نہیں تھے ؟تو اللہ نے میری وجہ سے تمہارےدلوں میں الفت و محبت ڈال دی ۔ انصار ہر بات پریہی کہ رہے تھے ۔ ہم اللہ اور اس کے رسولﷺ کے احسان مند ہیں ۔پھر آپ ﷺ نے فرمایا ،جواب کیوں نہیں دیتے ؟ تو انہوں نے پھر یہی جواب دیا ہم اور اسکے رسولﷺ کے احسان مند ہیں ۔ ۔۔ ۔۔ رسولﷺ نے فرمایا، کیا تم اس بات پرخوش نہیں ہو کہ لوگ بھیڑ بکریوں اور اونٹوں کو ساتھ لیکراپنے گھرجائیں ۔ اور تم رسول ﷺ کو اپنے ساتھ لے جاؤ۔ انصار میرے خصوصی دوست ہیں ۔ جبکہ دوسرے لوگ میرے عام دوست ہیں ۔ اور اگر ہجرت نا ہوتی تو میں بھی انصار کا ہی ایک فرد ہوتا ۔اگر لوگ مختلف وادیوں میں جائیں ۔ تو میں انصار کی وادی میں جاؤں گا ۔ میرے بعد لوگ تم پر اوروں کو ترجیح دیں گے تم صبر کرنا یہاں تک کے مجھ سے حوض کوثر پر ملاقات ہوگی
    (متفق علیہ ،بخاری ۔ کتاب المغازی ،باب غزوہ طائف )
    کس طرح رسولﷺنے اپنے مقام و مرتبہ کے ذریعے متنفر دلوں کو جوڑ دیا ۔ اور ان میں الفت و محبت پیدا کردی ۔ لہذا داعی اپنی دعوت میں رسولﷺ کا منہج اختیار کرے ۔

    رہنمائے مبلغین ازمحمد ہارون المدنی سے اقتباس ۔۔

    (داعی حضرات کا اکثر علم خواص کو فائدہ دیتا ہے جبکہ اس کا" مثالی کردار "خواص کے ساتھ عوام کو بھی فائدہ دیتا ہے ۔ نبیﷺ کا یہ اسوہ آج کل کے بیشتر داعی حضرات کے کردار میں مفقود ہے ۔ اختلافات ،تنازعات میں ان کے برے کردار ،لاپرواہی ،توجہ نا دینے کی وجہ سے دل ٹوٹتے ہی چلے جاتے ہیں ۔کسی داعی کے لئے اس سے زیادہ تکلیف دہ لمحہ او ر کونسا ہو سکتا ہے کہ وہ قرآن وحدیث ،جیسی امانت و صداقت کا امین ہو ۔ علم و عمل سے مشہور و معروف ہوں ۔ لیکن وہ اللہ کی طرف سے دیے گئے اپنے مقام و مرتبہ وجہ سے بے مثال نمونہ نا بن سکے ۔وہ نبیﷺ کے عملی کردار کو بطور اسوہ قبول نا کرے ۔ اللہ ہدایت دے ۔ )
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 3
  2. بابر تنویر

    بابر تنویر منتظم

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,316
    جزاک اللہ خیرا
    شئرنگ کا شکریہ
     
    • حوصلہ افزا حوصلہ افزا x 1
  3. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,496
    آج کل کے مبلغین توڑنے میں لگے ہیں۔ ایک ادارے سے جا کر دوسرے ادارے میں چغلیاں کرتے ہیں اوراتنی بدگمانیاں پیدا کرتے ہیں کہ دو ایک جیسے اداروں کا ایک ہی مقصد کے لیے کام کرنا دشوار بنا دیتے ہیں۔ خدا جانے ایسی تبلیغ کرنے والوں کا ضمیر کہاں سو جاتا ہے۔
     
  4. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,859
    اچھا، میں نے تحریر کو آج تک اس نظر سے نہیں دیکھا تھا. یہاں تو دوسروں کی بات ہی نہیں تھی. انصار تم اپنے رسول کو لے کر جانا. انصار میرے خصوصی ہیں. انصار کی وادی میں جاؤں گا. انصار صبر کرنا، حوض کوثر پر ملنا وغیرہ . خیر.
     
    • مفید مفید x 1

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں