مسلمان اور دعوت و تبلیغ کی اہم ذمہ داری

ڈاکٹر عبدالمنان محمد شفیق نے 'اسلامی متفرقات' میں ‏دسمبر 2, 2016 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. ڈاکٹر عبدالمنان محمد شفیق

    ڈاکٹر عبدالمنان محمد شفیق ركن مجلسِ شوریٰ

    شمولیت:
    ‏جون 30, 2015
    پیغامات:
    212
    مسلمان اور دعوت و تبلیغ کی اہم ذمہ داری

    عصر حاضر میں بہت سارے مسلمانوں کا یہ خیال ہے کہ اسلام کی نشرو اشاعت یا دعوت و تبلیغ کا کام کرنا صرف علماء اور مولویوں کی ذمہ داری ہے۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ وارثان علوم نبوت کی حیثیت سے یہ ان کی پہلی اور بڑی ذمہ داری ہے ۔ لیکن یہ تنہا ان کی ذمہ داری نہیں ہے بلکہ یہ پوری دنیا کے تمام مسلمانوں –مرد, عورت, جوان, بوڑھا , عالم, ڈاکٹر, انجینیر, سائنسداں ,وکیل, ملازم وغیرہ- سب کی ذمہ داری ہے۔ کیونکہ ہمارے نبی کا فرمان ہے : بلغوا عنی و لو آیۃ (بخاری)یعنی میری طرف سے لوگوں کو تبلیغ کرو گرچہ وہ ایک آیت ہی کیوں نہ ہو۔ اور پھر اسلام میں دعوت و تبلیغ کی بہت زیادہ اہمیت و فضیلت ہے ۔یہ انبیاء کرام کا پیشہ رہا ہے۔اورتمام انبیاء نے یہ فريضہ بحسن و خوبی انجام دیا ہے۔ قرآن نے اسے سب سے افضل و بہتر بات بتلائی ہے۔ دیکھیے آیت ومن أحسن قولا ممن .....(حم السجدہ/33)۔ اور یہ صدقہ جاریہ ہے۔

    مذکورہ آیت و حدیث میں خطاب عام ہے ۔ کسی خاص فرد یا جماعت کو دعوت و تبلیغ کا مکلف نہیں بنایا گیا ہے بلکہ سب سے کہا گیا ہے کہ تبلیغ کرو۔لہذا ہم میں سے ہر شخص کواپنے علم کے مطابق اپنی طاقت بھر ضرور تبلیغ کرنی چائیے تاکہ اس کا عظیم اجر و ثواب حاصل کر سکے۔لہذا آئیے ہم سب أپنی طاقت کے مطابق یہ مبارک کام ابھی سے شروع کرتے ہیں کیونکہ نیک کام میں تاخیر نہیں کی جاتی ہے۔

    یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ دعوت و تبلیغ کے خصوصا اس زمانہ میں بہت سارے طریقے اور ذرائع ہیں۔ جن میں تعلیم دینا, کتابوں کی نشر واشاعت, انٹر نٹ کے ذریعہ تقریر و تحریر, خدمت خلق , عملی و اخلاقی دعوت سب شامل ہیں۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
    • متفق متفق x 1
    • اعلی اعلی x 1
  2. ٹرومین

    ٹرومین -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 11, 2010
    پیغامات:
    343
    جی بالکل،ہم میں سے جب ہر کوئی اپنے حصے کا قدم اٹھانا شروع کردے تو خودکار طریقے سے معاشرے کی اصلاح ہوتی چلے جائے گی۔ان شاء اللہ
     
    • متفق متفق x 2
  3. ڈاکٹر عبدالمنان محمد شفیق

    ڈاکٹر عبدالمنان محمد شفیق ركن مجلسِ شوریٰ

    شمولیت:
    ‏جون 30, 2015
    پیغامات:
    212
    جی ہاں آپ کی بات بالکل درست ہے لیکن عمل کی کمی ہے ۔ اسی کا تو رونا ہے۔ ہر کوئی اپنی ذمہ داری نہیں سمجھ رہا ہے ۔
     
    • متفق متفق x 2
  4. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,496
    جزاک اللہ خیرا۔ اللہ ہمیں دعوت دین کی توفیق دے اور ہم سے قبول فرمائے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں