کرسمس مبارک کی بجائے چھٹیاں مبارک کہنے پر مسلمان خاتون پر حملہ

عائشہ نے 'اسلام اور معاصر دنیا' میں ‏دسمبر 20, 2016 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    برطانیہ میں ایک بدبخت شخص نے ایک مسلمان خاتون پر صرف اس وجہ سے حملہ کر دیا کہ انہوں نے کرسمس مبارک کی جواب میں چھٹیاں مبارک کہا۔
    حملہ کرنے والے نے شرب کی بوتل سے ان پر حملہ کیا اور ان کو مارنے کے لیے ان کا تعاقب کیا۔ پولیس نے رپورٹ درج کر لی ہے اور حملہ آور کو تلاش کیا جا رہا ہے۔
    افسوس کہیں تو مسلمان اپنی مذہبی آزادی اور جداگانہ تشخص کی حفاظت میں اتنی قربانیاں دے رہے ہیں اور کہیں کفار سے اس قدر گھل مل رہے ہیں کہ مذہبی غیرت کو بھول کر ان کے تہواروں میں ان کے رنگ میں رنگے جاتے ہیں۔ مبارک ہیں وہ لوگ جن کے وجود سے ہر دور میں امت کے منفرد تشخص کا اظہار ہوتا ہے۔ اللہ سبحانہ وتعالی ہمیں آخری سانس تک اپنے پیارے دین پر ثابت قدم رکھے اور ہمیں ان میں سے بنا دے جو مغرب میں رہیں یا مشرق میں، اپنے دین کے پیارے اصولوں پر استقامت کے لیے جانے جاتے ہیں، جن کو دیکھ کر اللہ اور اللہ کا دین یاد آتا ہے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
    • متفق متفق x 1
    • معلوماتی معلوماتی x 1
  2. انا

    انا -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 4, 2014
    پیغامات:
    1,400
    افسوس کی بات ہے ۔ اللہ تعالی ایسے تمام شر پسند لوگوں سے محفوظ رکھے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  3. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    آمین۔ آپ رواداری اور برداشت کا معیار دیکھیے۔
     
    • متفق متفق x 1
  4. انا

    انا -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 4, 2014
    پیغامات:
    1,400
    جہاں تعصب آ جائے وہاں برداشت کہاں باقی رہتی ہے اور باقی کسر شراب پوری کر دیتی ہے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  5. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    جی یہ بھی ستم ظریفی ہے کہ شراب کو حرام کرنے والے مذاہب کے پیرو شراب کے نشے میں دھت ہو کر اپنے تہوار مناتے ہیں۔
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں