جلٹر ایفیکٹ ٹیوٹوریل

ابن عمر نے 'گرافک ٹیوٹوریلز' میں ‏جون 8, 2008 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. ابن عمر

    ابن عمر رحمہ اللہ بانی اردو مجلس فورم

    شمولیت:
    ‏نومبر 16, 2006
    پیغامات:
    13,354
    السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

    معزز اراکینِ اردو مجلس

    میری نمائندہ تصویر دیکھ کر چند اراکین بہن بھائیوں کی جانب سے خاص پیغامات موصول ہوئے جن کی خواہش کا احترام کرتے ہوئے آج میں

    جلٹر ایفیکٹ ٹیوٹوریل

    لیکر حاضر ہوا ہوں ۔۔۔ :00006:

    ٹیوٹوریل کا فائدہ : ٹیکسٹ یا امیجز یا امیج کے کچھ حصہ پر جلٹر ایفیکٹ دینا

    مثلاً
    [​IMG]
    [​IMG]
    [​IMG]
    [​IMG]


    پروگرام : ایڈوب فوٹوشاپ ورژن xxx
    ٹیوٹوریل کا درجہ: متقدم (Advance level)
    وقت : 4 منٹ


    س : جلٹر کیا ہے ؟
    ج : ایک امیج کی مختلف اشکال
    مثلاً :
    [​IMG]

    [​IMG]

    [​IMG]

    تحریری ٹیوٹوریل :

    1۔ سب سے پہلے تو کہیں سے بھی جلٹر حاصل کریں ۔ (اس کیلئے اردومجلس کے "گرافک کی ضروریات" نامی سیکشن کی طرف متوجہ ہوں)
    2۔ ایڈوب امیج ریڈی میں اسے (جلٹر امیج کو) کھول کر فوٹوشاپ میں منتقل ہوجائیں ۔
    3۔ اب تمام لئیرز کو بند کرکے ایک ایک لئیر کا پاٹرن بنالیں ۔
    4۔ وہ امیج کھولیں جس پر جلٹر ایفیکٹ دینا دینا چاہتے ہیں ،،، مطلوبہ جگہ منتخب کرکے اس میں یہی پاٹرن بھر دیں ۔۔۔ یاد رہے کہ ہر لئیر کو علیحدہ علیحدہ سے منتخب کرکے بھرنا ضروری ہے ۔
    5۔ اب امیج ریڈی میں منتقل ہوجائیں اس میں‌تمام لئیرز بند کرکے اینیمیشن پلیٹ پر ایک ایک لئیر رکھ کر اس کی سپیڈ تبدیل کرلیں ۔
    6۔ آخر میں اسے محفوظ کرلیں ۔ جلٹر ایفیکٹ تیار !

    کچھ سمجھ میں آیا ؟؟؟ :00013:
    نہیں‌؟ :00038:
    کوئی بات نہیں میں آپ کیلئے ایک ویڈیو ٹیوٹوریل بنا کر لایا ہوں آپ اسے دیکھ کر سمجھ جائیں گے ۔ ان شاءاللہ

    اگر پھر بھی کچھ سمجھ نہ آئے تو سوال کرنا آپ کا حق اور جواب دینا میرا حق بنتا ہے :00006:
    یہ میرا ایڈوانس لیول میں پہلا ویڈیو ٹیوٹوریل ہے اور اسے تیار کرنے میں میرا کافی وقت صرف ہوا ہے ۔ اگر یہ آپ کو پسند آیا تو آئندہ بھی یہ سلسلہ جاری رکھوں‌گا ورنہ :00039:
    میں تب ہی یہ سمجھوں‌گا کہ آپ کو یہ ٹیوٹوریل پسند آیا جب آپ اس ٹیوٹوریل کو دیکھ کر کم از کم ایک جلٹر ایفیکٹ بنا کر شئیر کریں گے ۔۔۔
    اگر آپ ایڈوب فوٹوشاپ استعمال کرنا نہیں جانتے تو فوٹوشاپ کورس سیکشن کی ابتدائی کلاسیں‌پڑھ لیں ۔۔۔ بہت جلد اس میں بھی جدید کلاسز شئیر کرنے کا ارادہ ہے ۔۔۔
    اب آپ تسلی سے اس ویڈیو ٹیوٹوریل کا مُشاہدہ کریں ۔۔۔ اور مجھے اجازت دیں ۔
    والسلام علیکم
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  2. kutkutariyaan

    kutkutariyaan -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏اگست 29, 2007
    پیغامات:
    1,201
    آپکا دیڈیو ٹیوٹوریل کا لنک کام نہٰں کر رہا:00002:
     
  3. ابن عمر

    ابن عمر رحمہ اللہ بانی اردو مجلس فورم

    شمولیت:
    ‏نومبر 16, 2006
    پیغامات:
    13,354
  4. Siddiqui

    Siddiqui -: محسن :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 18, 2007
    پیغامات:
    200
    برادرم زمرد ۔۔۔۔۔۔ آپ کے جلٹر ایفیکٹ کے ٹیوٹوریل میں ویڈیو ٹیوٹوریل لوڈ کرنے سے میں قاصر ہوں کیونکہ ہمارے یہاں آفس اور گھر دونوں جگہ Youtube.com کو بلاک کیا ہوا ہے۔ کیا یہ ممکن ہو سکتا ہے کہ یہاں یا کسی اور جگہ اپلوڈ کردیں ۔۔۔۔ شکریہ
     
  5. ابن عمر

    ابن عمر رحمہ اللہ بانی اردو مجلس فورم

    شمولیت:
    ‏نومبر 16, 2006
    پیغامات:
    13,354
    کوئی بات نہیں‌بھائی جان ۔۔۔ :00026:
    میں اسے کہیں اور اپلوڈ کردیتا ہوں ۔۔۔ :00005:
     
  6. ابن عمر

    ابن عمر رحمہ اللہ بانی اردو مجلس فورم

    شمولیت:
    ‏نومبر 16, 2006
    پیغامات:
    13,354
    جو بہن بھائی یوٹیوب سے یہ ویڈیو نہیں دیکھ پارہے وہ یہ ربط استعمال کرسکتے ہیں ۔ لیکن اس کیلئے پہلے آپ کے سسٹم میں ایپل والوں کا کویک ٹائم پروگرام انسٹال ہونا ضروری ہے ۔۔۔ اگر نہیں‌ہے تو اسے یہاں‌سے مُفت میں ڈاؤنلوڈ کرکے انسٹال کرنے کے بعد مذکورہ ربط پر موجود ویڈیو ٹیوٹوریل دیکھیں ۔۔۔ :)
     
  7. اعجاز علی شاہ

    اعجاز علی شاہ -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    10,322
    وعلیکم السلام بھائی
    نہایت ہی اچھا اور آسان انداز میں آپ نے سمجھایا ہے۔
     
  8. ڈان

    ڈان -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏ستمبر 28, 2007
    پیغامات:
    11,680
    وعلیکم السلام !

    زمرد بھائی بہت بہت شکریہ ، میں وت ملنے پر اسے چیک کر کے دیکھونگا ۔۔۔:00001:

    پیشگی شکریہ قبول کریں ۔۔:)


    اچھا ویسے زمرد بھائی تھریڈ کے عنوان سے مجھے کچھ ایسا لگ رہا ہے کہ یہ اصل لفظ جلٹر نہیں بلکل glitter (گلیٹر) ہوگا ، شاید ۔۔۔ اگر اس کے انگلش میں سپیلنگ یہی ہیں تو ، بہرحال چیک کرنے کے بعد پتا چلے گا ۔۔۔۔۔ :00039:
    اللہ آپ کو خوش رکھے ۔آمین
     
  9. مون لائیٹ آفریدی

    مون لائیٹ آفریدی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏ستمبر 22, 2007
    پیغامات:
    4,799
    شکریہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ویڈیو تو بالکل صحیح چل رہی ہے ۔۔
    لیکن سیکھنے کی کوشش بعد میں کریں گے ۔۔۔۔۔۔۔ ان شاء اللہ ۔
     
  10. مجیب منصور

    مجیب منصور -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏جنوری 29, 2008
    پیغامات:
    2,150
    برادرم زمرد
    عبدالرحمٰن الحکیم آپ نے میرا نام شامل فرمایا اللہ آپ کو جزائے خیر عطا فرمائے کہ آپ نے مجھے اس قابل سمجھا
     
  11. گل خان

    گل خان -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏ستمبر 5, 2007
    پیغامات:
    515
    بہت خوب جناب،،،،،،،،،،،جزاک اللہ
     
  12. kutkutariyaan

    kutkutariyaan -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏اگست 29, 2007
    پیغامات:
    1,201
    کوئی بات نہیں جناب۔۔۔

    لیکن اگر آپ Downloading Link دے دیں جِس ہم ڈائرکٹلی کمپیوٹر میں ڈائنلوڈ کر سکیں تو آپ کی نوازش ہو گی:00002:
     
  13. ابن عمر

    ابن عمر رحمہ اللہ بانی اردو مجلس فورم

    شمولیت:
    ‏نومبر 16, 2006
    پیغامات:
    13,354
  14. kutkutariyaan

    kutkutariyaan -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏اگست 29, 2007
    پیغامات:
    1,201
  15. مجیب منصور

    مجیب منصور -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏جنوری 29, 2008
    پیغامات:
    2,150
    ہم بھی کسی سے کم نہیں

    عزیزم زمرد صاحب ؛؛؛آپ کا بھت شکریہ آپ نے ایک بھت اچھے فن سے ہمیں روشناس کرایا یہ دیکھیں میں نے کافی محنت کر کہ اپنے نام کاجلٹر بنایا ہے
    [​IMG]
    اس سلسلہ میں آپ سے کچھ سوالات ہیں امید ہے کہ اطمینان بخش جوابات سے آگاہ فرماتے ہوئے مزید میری رہنمائی فرمائیں گے
    ؛؛1؛؛ میں چونکہ فوٹو شاپ کا 7 ورژن استعمال کرتاہوں اور اس میں اردو لکھنے کی سھولت نہیں ۔تو اردو میں جلٹر منانا کیسے ممکن ہے
    2؛؛ کیا جلٹر کے علاوہ کسی سادہ تصویر پر ہم یہ عمل سرانجام دے سکتے ہیں
    3؛؛کیا ہم اپنی تصویر اس طرح چمک دمک والی بناسکتے ہیں ؟اگر ہاں تو طریقہ بتادیں
    4؛؛یہ جو میں نے جلٹر بنایا ہے یہ کافی زیادہ جگہ گھیر رہا ہے جبکہ اس کا سائز صرف 75۔5ک ب ہے تو اسے چھوٹا کرنے کا کیا طریقہ ہوگا ،ایسا طریقہ بتائیں جس سے یہ جگہ بھی کم گھیرے اور دیکھنے میں بھی بڑا لگے
    جواب کا شدت سے انتظار ریے گا ،اللہ تعالی آپ کو اپنی رضا نصیب فرمائے اور جمیع مقاصد میں سرخروئی بھی ؛؛؛والسلام
     
  16. ابن عمر

    ابن عمر رحمہ اللہ بانی اردو مجلس فورم

    شمولیت:
    ‏نومبر 16, 2006
    پیغامات:
    13,354
    اس ربط پر رائٹ کلک کرکے Save Target As پر کلک کرکے محفوظ کرسکتے ہیں‌۔۔۔
     
  17. ابن عمر

    ابن عمر رحمہ اللہ بانی اردو مجلس فورم

    شمولیت:
    ‏نومبر 16, 2006
    پیغامات:
    13,354
    1 ۔ اردو لکھنے کیلئے فوٹوشاپ ورژن 8 ، 9 ، 10 استعمال کریں ۔۔
    2۔ سوال واضح نہیں‌ہے ۔۔۔
    3۔ تصویر میں کچھ حصہ منتخب کرکے اس پر یہ ایفیکٹ دے سکتے ہیں ۔۔۔
    4۔ اس کا جواب مندرجہ ذیل ویڈیو ٹیوٹوریل میں‌موجود ہے ۔۔۔

    http://www.youtube.com/watch?v=eKVNUa4Mnac

    نتیجہ ملاحظہ ہو ۔
    [​IMG]
     
  18. مجیب منصور

    مجیب منصور -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏جنوری 29, 2008
    پیغامات:
    2,150
    جزاک اللہ ؛؛زمرد بھائی
    اگر آپ جناب مجھے فوٹوشاپ ورژن 8 ، 9 ، 10 کا لنک عنایت فرمائیں جس کی مدد سے میں یہ ورژنز مکمل طور پر ڈاؤن لوڈ کرسکوں ۔۔۔تو نہایت ممنون رہوں گا؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛دوسرے سوال کی وضاحت یہ ہے کہ اگر میں اپنی تصویر کو جلٹر کی شکل میں بنانا چاہوں جس سے میرے تصویر متحرک ،اور رنگ برنگی منظر پیش کرے جس طرح کہ نام میں ہوتا ہے ،،اس کا طریقہ مجھے بتادیں ؛؛؛احسان مند رہوں گا
    اللہ تعالی آپ کو کونین میں شادابی نصیب فرمائے ۔۔آمین؛؛؛
     
  19. ابن عمر

    ابن عمر رحمہ اللہ بانی اردو مجلس فورم

    شمولیت:
    ‏نومبر 16, 2006
    پیغامات:
    13,354
    ایڈوب فوٹوشاپ کا ربط

    اور تصویر میں‌سے کچھ حصہ پر جلٹر ایفیکٹ دینے کا طریقہ مندرجہ ذیل ویڈیو میں ملاحظہ فرمائیں۔۔۔
    http://www.youtube.com/watch?v=Wg8CH_FT-iU


    مثال کے طور پر ۔۔۔

    پہلے
    [​IMG]

    بعد میں
    [​IMG]
     
  20. مجیب منصور

    مجیب منصور -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏جنوری 29, 2008
    پیغامات:
    2,150
    برادرم زمرد صاحب ؛؛ میں نےایڈوب فوٹوشاپ کے ربط پر کلک کیا پھر اس کے ڈاؤن لوڈنگ کا آپشن بھی آیا لیکن ڈاؤن لوڈنگ پر کلک کرنے کے بعد تو اور کچھ آجاتا ہے ڈاؤن لوڈنگ کا آپشن سرے سے نظر ہی نہیں آتا کوئی آساں ربط دیدیں
    نیز یہ معلوم کرنا ہے کہ کیا اس ربط میں فوٹو شاپ کا 8 ورژن بھی ہوگا؟
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں