فورم کا مقصد- ایک یاد دہانی

انا نے 'گپ شپ' میں ‏دسمبر 24, 2016 کو نیا موضوع شروع کیا

Tags:
  1. انا

    انا -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 4, 2014
    پیغامات:
    1,400
    السلام علیکم و رحمتہ اللہ و برکاتہ

    آپ لوگوں کے پسندیدہ تھریڈ کے ساتھ ایک بار پھر حاضر ہوں ۔ پسندیدہ اس لحاظ سے کہ مجلس پر موجود باقی تھریڈز کی طرح اس تھریڈ میں بھی قارئین کو کچھ لکھنے کی ضرورت نہیں ۔ اور سب سے مزے کی بات یہ ہے کہ بہت لمبا مضمون بھی پڑھنے کی ضرورت نہیں ۔ جی کہنا صرف اتنا ہی ہے کہ فورم کا مقصد گفتگو کرنا ہوتا ہے ۔ کبھی کوئی بات ، کبھی کوئی دلچسپ اقعہ ، کسی نئی تحقیق پر تبصرہ اور پھر ہفتہ میں ایک آدھ مرتبہ کوئی بڑا کالم ۔
    تو فورم کا مقصد یاد رکھئے ، اچھی گفتگو شروع کریں ۔اچھی گفتگو میں حصہ لیں ۔ اور کبھی کبھار دن بھر کی کوئی ہلکی پھلکی روداد یہاں لکھ ڈالا کریں ۔
    ہاں اب اگرآپ کا دل کوئی روداد سنانے کو کر رہا ہے تو ضرور لکھیں ۔ میں اپنی باقی کی کہانی پھر کسی اور دن شروع کرتی ہوں ۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 3
    • مفید مفید x 1
    • دلچسپ دلچسپ x 1
  2. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
    واہ! کیا بات ہے۔ چلیں میں ایک چھوٹا سا واقعہ لکھتی ہوں۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  3. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,951
    پوچھا جاتا ہےکہ فورم کا مقصد کیا ہے ۔ کئی سال سے معلوم نہیں ہوسکا۔ میں نے کہا کہ لوگن ہو کر دیکھ لیں ۔ کہا ،اچھا پھر دیکھیں گے ۔
     
    • حوصلہ افزا حوصلہ افزا x 1
    • دلچسپ دلچسپ x 1
  4. عفراء

    عفراء webmaster

    شمولیت:
    ‏ستمبر 30, 2012
    پیغامات:
    3,918
    :ROFLMAO:
    چلو صحیح ہے پھر میں نہیں لکھتی! ٹھیک؟ : )
    تھریڈ کے لیے شکریہ ویسے ;)
     
    • ظریفانہ ظریفانہ x 1
  5. بابر تنویر

    بابر تنویر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,320
    یعنی لکھ بھی دیا اور نہین بھی لکھا۔
     
    • متفق متفق x 1
  6. بابر تنویر

    بابر تنویر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,320
    سال 2017 کے حوالے سے ایک دلچسپ بات شئر کرتا ہوں۔ آج ہی کسی نے فیس بک پر شئر کی ہے۔

    upload_2016-12-24_21-24-55.png
     
    • معلوماتی معلوماتی x 1
    • تخلیقی تخلیقی x 1
  7. انا

    انا -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 4, 2014
    پیغامات:
    1,400
    کہاں ہے واقعہ؟
    اب جب بھی ملاقات ہو پوچھ لیا کریں بھائی فورم کا مقصد معلوم کر لیا؟
    اتنی فرما برداری ۔
    آخری کے دو جملے دوبارہ سے پڑھ کر بھی اتنی ہی فرمابرداری دکھایئے گا ذرا۔
     
    • ظریفانہ ظریفانہ x 1
  8. انا

    انا -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 4, 2014
    پیغامات:
    1,400
    واہ کسی نے بہت ہی فرصت سے کیلنڈر سامنے رکھ کر پیٹرن بنایا ہے۔
     
  9. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,951
    جی. وہ موجود ہیں. فورم کا مقصد بھی معلوم ہے.،لیکن وہ اپنی "ذات" کے دائرے میں محصور ہیں.
     
  10. عفراء

    عفراء webmaster

    شمولیت:
    ‏ستمبر 30, 2012
    پیغامات:
    3,918
    : )
    جناب آپ کے ایگزامز ختم ہوئے ہیں میرے نہیں اس لیے میں تو فی الحال اتنی ہی فرماں بردار ہو سکتی ہوں : )

    ابھی دو دن قبل فیس بک ٹائم لائن پر ایک خبر کی کیپشن پڑھ کر قہقہے چھوٹ گئے
    "Some people deserve a standing ovation for their stupidity"
    خیر، خبر پڑھی تو معلوم ہوا سان فرانسسکو سے بوسٹن کی فلائٹ کی تاخیر کا سبب یہ بنا کہ کسی نے اپنے وائی فائی کا نام خطرے کی علامت یعنی "سیمسنگ گیلیکسی نوٹ 7" رکھا ہوا تھا : ) اس نام کا کنیکشن دیکھ کر جہاز میں خوف کی لہر دوڑ گئی۔ پائلٹ نے اعلان کیا کہ جس کے پاس نوٹ 7 ہے وہ بتادے۔ جب کوئی نہیں آیا تو سامان کی تلاشی کی دھمکی دی گئی۔ تب جا کر اس شخص نے بتایا کہ یہ میرے وائی فائی کا نام ہے :LOL:
    http://www.bbc.com/news/technology-38404711
     
    • ظریفانہ ظریفانہ x 2
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
    • دلچسپ دلچسپ x 1
  11. انا

    انا -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 4, 2014
    پیغامات:
    1,400
    بہت خوب۔ واقعی اتنے عجوبہ لوگ بھی ہیں دنیا میں ۔
    اب تو میری چھٹیاں بھی ختم ہو رہی ہیں ۔ابھی سے اگلے سمسٹر کا سوچ کر ہول اٹھ رہے ہیں ۔ اس سمسٹر میں گروپ میں کام کرنا پڑا ۔ گروپ ممبرز نے اتنی غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کیا کہ مجھے ڈپریشن ہونے لگا تھا ۔ جس دن پراجیکٹ جمع کروانا تھا اس دن میرے ٹیم ممبرز github پر conflict لے کر بیٹھے تھے۔ جس کی وجہ سے کوڈ میں ایرر آ چکے تھے اور demo دیتے وقت کیا حال تھا اس کا اندازہ تو آپ لگا سکتی ہیں۔
    اور اب اگلےسمسٹر میں فائنل پروجیکٹ ہے جو کہ پھر گروپ میں کرنا ہے۔ اللہ رحم کرے۔
    اسی بات سے مجھے اپنی کلاس کا ایک اور عجوبہ گروپ یاد آ گیا۔اصل میں یہ پراجیکٹ ہمیں 3 حصوں میں جمع کروانا تھا اور ہر گروپ میں 3 لوگ تھے۔ جو مل کر کام کر رہے تھے۔ پراجیکٹ کیا تھا آن لائن خرید و فروخت کی ویب سائٹ بنانی تھی۔ پہلے حصے میں آپ نے ڈیٹا بیس کے سارے ٹیبل اپنے کوڈ کے ساتھ اٹیچ کر لیے۔ ایک طرح سے کہہ لیں کہ پراجیکٹ سیٹ اپ کر لیا۔ دوسرا حصہ میں آپ نے سکرین ڈیزائن کرنی تھی ۔ purchase order کی ، shopping cart کی ، اور sales وغیرہ کی ، اور securityوغیرہ بنانی تھی ، user roles ، admin وغیرہ وغیرہ اور آخری حصے میں مکمل پراجیکٹ جمع کروانا تھا۔ تو جب دوسرا حصہ جمع کروانے کی باری آئی تو سر نے کہا تھا کہ ورڈ کی فائل میں مکمل رپورٹ تیار کر کے دینی ہے ، جو بھی آپ نے سکرین کا ڈیزائن رکھا ہے اس کے سکرین شاٹس کے ساتھ۔ تو جب اس عجوبہ گروپ کی باری آئی اور سر نے کہا اپنی رپورٹ دیں ۔ تو وہ تینوں ایک دوسرے کی شکل دیکھنا شروع ہو گئے کہ کوئی رپورٹ بھی تیار کرنی تھی؟
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
    • ظریفانہ ظریفانہ x 1
  12. عفراء

    عفراء webmaster

    شمولیت:
    ‏ستمبر 30, 2012
    پیغامات:
    3,918
    ہہہہہ
    گروپ پراجیکٹس میں یہ چلتا رہتا ہے۔ مجھے اس سے اپنا کمپائلر والا گروپ یاد آگیا ، ہم بھی کم عجوبے نہیں تھے : ) یاد ہے ہماری ایک گروپ میمبر خود ہی سارا کام راتوں رات کر کے آجاتی تھی اور اس پر پریزینٹیشن والے دن ہم دونوں کی اچھی خاصی لڑائی ہوگئی تھی۔ اور سب سے زیادہ آپ جناب کی حرکت پر مجھے ہنسی آتی ہے ، جب ایک ہی بندے نے پریزینٹیشن دینی تھی اور آپ نے ایسی کمال کی پریزینٹیشن دی تھی جس کی سلائڈز اللہ کے فضل سے پہلی بار عین پریزینٹیشن کے دوران دیکھیں تھیں :ROFLMAO: کیا صلاحیت تھی سچی میں تو امپریس ہوگئی تھی :D
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  13. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,951
    آج کی روداد ۔۔
    شاید ہفتہ قبل کی بات ہے کہ مجلس کے ایک رکن کی دو پوسٹس کو جو کہ صرف دو یا ایک منٹ کے فرق سے تھیں ،مرج ، کیا گیا ۔اقتباس اس لئے ہوتا ہے کہ پوسٹ کو ڈھنگ سے کیا جائے ۔ آج فرصت سے تھریڈ زدیکھنے کا اتفاق ہوا تو معلوم ہوا کہ انہوں نے اب یہ کام قصدا شروع کردیا ہے ۔ ابتسامہ ۔
     
    • دلچسپ دلچسپ x 1
  14. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    @انا آپ سب کے مراسلات بہت کم ہوتے جا رہے ہیں۔ یہ اچھی بات نہیں ہے فورم کے لیے۔
    مزے ہیں ہماری تو ابھی چھٹیاں ہوئی ہی نہیں۔
    اچھی ٹیم بڑی مشکل سے ملتی ہے۔ آج کل میرے ساتھ بھی یہ مسئلہ ہو رہا ہے ایک پراجیکٹ میں۔ایک بار میں نے کسی کتاب میں بڑی اچھی ٹپس پڑھی تھیں وہی یاد آ گئیں۔ تو میں نے اپنا کام کر کے اپ ڈیٹ کرنا شروع کیا کر دیا کہ یہ مسئلہ اس وجہ سے لٹکا ہوا ہے۔ اب بھگتیں گے خود ہی۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
    • معلوماتی معلوماتی x 1
  15. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,951
    صحیح بات ہے ۔ فورم کا ایک مقصد یہ ہے کہ معیار کا لحاظ کرتے ہوئے اچھی پوسٹس جاری رکھی جائیں ۔ بامقصد پوسٹس ،بلند معیار کو ظاہر کرتی ہیں ۔ اس حوالے سے ایک تحقیقی تھریڈ اور پوسٹس بھی کسی زمانے میں کی گئی تھیں کہ کس طرح معیار کو باقی رکھا جائے ۔یہ فورم کے لئے بہت اچھا ہے ۔
    http://www.urdumajlis.net/threads/زیادہ-پوسٹس-پست-معیار-؟؟؟.26370/
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں