مراکش میں نقاب کی تیاری اور خریدوفروخت پر اچانک پابندی کا اعلان

عائشہ نے 'اسلام اور معاصر دنیا' میں ‏جنوری 10, 2017 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    مراکش کی شاہی حکومت نے نقاب یا برقع کی خریدوفروخت پر اچانک پابندی لگا دی ہے۔ تاجروں کو حکم دیا گیا ہے کہ نقاب کا ذخیرہ تلف کر دیں ورنہ حکومت اسے تلف کر دے گی۔ پابندی کا سبب یہ بتایا جا رہا ہے کہ دہشت گرد نقاب کو استعمال کر سکتے ہیں۔
    دوسری طرف مراکش کی باحجاب خواتین کی جانب سے اس پابندی کی مذمت کی جا رہی ہے۔ مراکش میں ایسا کوئی قانون نہیں جو نقاب پہننے پر پابندی لگاتا ہو، مراکش کی ثقافت میں نقاب ہمیشہ خواتین کے لباس کا حصہ رہا ہے لیکن اس کی ایک مخصوص شکل تھی۔ پچھلی دو دہائیوں سے خواتین میں شرعی تقاضوں کے ساتھ چہرے کے نقاب کا رجحان بڑھا ہے جس کے بعد چہرے کے پردے کے حامی اور مخالف اس کے متعلق مباحثہ کرتے رہے ہیں۔ حالیہ پابندی میں حکومت کا رجحان کھل کر سامنے آ گیا ہے۔ سی این این کے مطابق مراکش کے ممتاز سلفی علما نے اس پابندی کی مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ یہ پابندی عورت کو اسلامی لباس کے حق سے محروم کر رہی ہے وہ اس پر خاموش نہیں رہ سکتے۔
    https://arabic.cnn.com/world/2017/01/09/burka-ban-morocco
    https://www.moroccoworldnews.com/2017/01/205600/morocco-prohibits-sale-of-burqa/
    http://www.youm7.com/story/2017/1/9...-أو-تصنيع-النقاب-بالبلاد-لأسباب-أمنية/3047813

    اس خبر کو دیکھ کر مجھے بہت حیرت ہوئی۔ کیا دہشت گرد صرف نقاب سے ہی اپنی شناخت چھپاتے ہیں؟ الرجی ماسک، ہڈز، پی کیپ، ہیٹ، مفلر، چشمے نجانے کتنے طریقے ہیں جو مرد حضرات اپنا چہرہ چھپانے کے لیے استعمال کر لیتے ہیں۔ تو یہ سارا عتاب نقاب پر ہی کیوں؟
    جس عورت نے دل سے پردہ کرنا ہوتا ہے اسے سلے ہوئے نقاب (برقع)کی ضرورت نہیں ہوتی، وہ عام چادر سے بھی چہرے کا پردہ بخوبی کر لیتی ہے لیکن شاہ کے مصاحب پتہ نہیں کس دنیا میں رہتے ہیں۔
     
    Last edited: ‏جنوری 10, 2017
  2. بابر تنویر

    بابر تنویر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,320
    کتنے افسوس کی بات ہے۔ ان کی دینی غیرت و حمیت تو شائد اپنی آخری سانسیں لے چکی۔ کوئ مغربی غیر مسلم معاشرے میں وہاں کی حکومت کوئ ایسا قانون لاگو کرے تو بات کچھ سمجھ میں آتی ہے لیکن ایک مسلمان ملک میں ایسا کرنا سمجھ سے بالا تر ہے۔ اللہ انہیں ہدایت عطا فرماۓ۔ آمین!
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  3. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    تیونس، الجزائر اور ترکی سمیت کئی مسلم ممالک میں ایسی پابندیاں لگ چکی ہیں۔ اسی لیے تو پاکستان جنت لگتا ہے ہمیں، ابھی بھی کچھ لوگ ہیں جو پردے کا احترام جانتے ہیں۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں