دوسری شادی اور معاشرتی رویہ

انا نے 'مثالی معاشرہ' میں ‏جنوری 26, 2017 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. انا

    انا -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 4, 2014
    پیغامات:
    1,400
    دوسری شادی کے احکام و مسائل یہاں دیکھے جا سکتے ہیں ۔ اسی تحریر کے باعث یہ نیا تھریڈ بھی شروع کیا گیا ۔

    http://www.urdumajlis.net/threads/38749/

    مزید کسی پہلو پر روشنی ڈالنا چاہیں ، آس پڑوس میں کوئی مثال اور لوگوں کا رویہ ۔
    یا پھر اگر آپ کا اپنا دوسری شادی کا ارادہ ہو لیکن معاشرہ کے خوف سے رک گئے : )
    ویسے میں سوچتی ہو ں یہاں ایک شادی سنت کے مطابق صرف کرنا ہی اتنا مشکل ہے۔ دوسری شادی نہ صرف کرنا بلکہ نبھانا تو بہت ہی آگے کی بات ہے۔ اور شاید ایک اسی وجہ سے بھی لوگ کتراتے ہیں۔ میرا اشارہ یہاں مرد حضرات کی دوسری شادی سے ہے۔ اس لیے کہ دوسری مرتبہ کرنا اتنا مسئلہ نہیں ہوتا ۔ کر کےنبھانا اور انصاف کرنا زیادہ مسئلے کی بات ہے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  2. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,966
    میرا تو خیال ہے کہ نیا تھریڈ شروع کرنے میں مسئلہ نہیں ۔ بشرطیکہ گفتگو موضوع تک ہی رہے ۔
    ابھی چند دن قبل کا واقعہ ہے. کسی رشتہ دار کے ہاں میاں بیوی کے جھگڑے کے فیصلہ میں ہم بھی جا پہنچے،وہاں بزرگ خواتین بھی تھیں. شوہر سے آدھا گھنٹہ پوری کہانی سننے کے بعد میں نے مشورہ دیا کہ فورا دوسری شادی کر لو. خواتین فرمانے لگیں. کیسا مشورہ دے رہے ہیں. ہمارے ہاں رواج نہیں ۔گھر برباد ہوجائے گا ۔میں نے کہا کہ بیٹے نے تین سال برداشت کیا ہے ۔ اب وہ خود بربادہورہا ہے ۔ باقی گھر کا کیا کرنا ہے ۔ان شاءاللہ ۔ اسطرح گھر،بچے محفوظ ہوجائیں گے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں