دعوت دین شیخ کی تازہ تصویر کے ساتھ (اسلامی گرافکس کے حالات)

عائشہ نے 'گپ شپ' میں ‏جنوری 29, 2017 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    پہلے یہ مصیبت ہوتی تھی کہ موسیقی سے پاک وڈیوز، ملی نغمے، دستاویزی فلمیں ملنا مشکل تھے۔ ایک تازہ مصیبت یہ ہے کہ شیخ کی تصویر کے بغیر اچھی اسلامی گرافکس ملنا مشکل ہو رہی ہیں۔ کیا یہ شیخ امت کی ساری عورتوں کے محرم ہیں کہ ان کی تصویر ہر اسلامی قول میں لگا دی جائے؟ بعض اسلامی گرافکس میں یہ حال ہو چکا ہے کہ شیخ کی تصویر اوپر ہوتی ہے اور قرآنی آیات نیچے لکھی ہوتی ہیں۔ یہ کون سی دعوت دین ہے؟
    علما کے لیے گرافکس بنانے والوں کو سوچنا چاہیے۔
    نوٹ یہ بات جون 2015 میں بھی لکھی تھی۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
    • معلوماتی معلوماتی x 1
  2. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,951
    اس کا حل یہ ہوسکتا ہے کہ ایسی گرافکس کی حوصلہ افزائی کی جائے ۔ یا بنائی جائیں ۔ جن میں شیخ کی تصاویرموجود نا ہوں ۔ برائی کو اچھائی سے کم کیا جاسکتا ہے ۔ ۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
    • متفق متفق x 1
  3. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    میں نے جس پیج پر ایسا ہوتا دیکھا اس کی کچھ تحقیق کے بعد علم ہوا کہ وہ شیخ کا آفیشل پیج نہیں۔ ایک جذباتی مداح خود یہ کام کر رہا تھا۔ اللہ ہدایت دے ایسے لوگوں کو۔
     
    • متفق متفق x 1
  4. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,951
    اہل علم کی نسبت سے بیشتر پیجز آفیشل نہیں ہوتے ۔ ان کے پاس اتنا وقت نہیں ہوتا کہ وہ سوشل میڈیا کو بھی دیکھیں ۔ یہ مداحوں نے بنائے ہوتے ہیں ۔ عرب کے ہاں تو یہی صورتحال ہے ۔ باقیوں کا پتہ نہیں ۔
     
  5. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    میں نے کچھ صفحات دیکھے ہیں ایسے۔ ایک عرب عالم کا پیج ان کے بیٹے چلا رہے ہیں جو اپنے والد کی تصویر کے ساتھ ابن قیم اور امام شافعی کے اقوال شئیر کرتے ہیں۔
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں