دہشتگردی کے خلاف جنگ

اجمل نے 'اركان مجلس كے مضامين' میں ‏فروری 6, 2017 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. اجمل

    اجمل محسن

    شمولیت:
    ‏فروری 10, 2014
    پیغامات:
    618
    دہشتگردی کے خلاف جنگ

    خالق ہی اپنی مخلوق کو سب سے بہتر جانتا ہے ۔ وہ کہتا ہے کہ انسان جھگڑالو‘ فسادی‘ دہشتگرد‘ سرکش‘ ظالم‘ جاہل‘ بخیل‘ فریبی‘ بد کار‘ بد کردار‘ بد اعمال‘ تنگ نظر ‘ تنگ دل‘ کم ظرف‘ کم ہمت‘ جلد باز‘ مکار‘ ریاکار‘ کرپٹ وغیرہ ہے اور اسی لئے یہ انسان ہمیشہ فساد مچاتا ہے ‘ دہشت گردی کرتا ہے۔

    ظَهَرَ الْفَسَادُ فِي الْبَرِّ وَالْبَحْرِ بِمَا كَسَبَتْ أَيْدِي النَّاسِ لِيُذِيقَهُم بَعْضَ الَّذِي عَمِلُوا لَعَلَّهُمْ يَرْجِعُونَ ﴿٤١﴾
    خشکی اور تری میں لوگوں کی بداعمالیوں کے باعث فساد پھیل گیا۔ اس لئے کہ انہیں ان کے بعض کرتوتوں کا پھل اللہ تعالیٰ چکھا دے (بہت) ممکن ہے کہ وه باز آجائیں۔ (سورة الروم 41)

    اللہ کی نافرمانی ہی سب سے بڑی فساد ہے بلکہ فساد کی جڑ ہے۔ آج دنیا میں جوبھی فساد و دہشت گردی ہے وہ اللہ کی نا فرمانی ہی کی وجہ کر ہے۔

    اس فسادی انسان کے خالق اللہ سبحانہ و تعالیٰ نے مختلف ادوار میں اپنے ایک لاکھ چوبیس ہزار پیغمبروں کو دنیا سے فساد و دہشت گردی ختم کرنے کیلئے بھیجا اور آخر میں ہمارے پیارے نبی ﷺ کے ذریعے فساد و دہشتگردی اور دہشت گردوں کو ختم کرنےکا ایک طریقۂ کار وضح کر دیا اور اسے قیامت تک محفوظ کر دیا۔ اب ہر فساد و دہشتگردی کو صرف اور صرف نبی کریم ﷺ کے طریقے کے مطابق ہی ختم کیا جا سکتا ہے۔ اس کے علاوہ جو بھی طریقۂ کار اپنایا جائے گا اس سے دہشتگردی ختم ہونے کے بجائے مزید بڑھے گی اور دہشت گردوں کی تعداد میں بھی روز بروز اضافہ ہوگا۔

    دنیا نے دیکھ لیا کہ امریکہ اور اس کے اتحادی کھربوں ڈالروں کی فوجی بجٹ اور ایڈوانس سائنس و ٹیکنولوجی کی حامل جدید ترین فوجی ساز و سامان سے مزین ساری دنیا کی فوجی قوت کے باوجود دہشتگردی کے خلاف جنگ ( War on Terror / Global War on Terrorism ) میں پچھلے کئی سالوں سے ناکام ہے۔

    نہ ہی دہشت گردی ہی ختم ہو ئی اور نہ ہی دہشت گرد کم ہو ئے بلکہ اضافہ ہی ہوا ہے۔

    اس کی وجہ کیا ہے؟
    [JUSTIFY]اس کی وجہ یہ ہے امریکہ اور اُس کے اتحادی دنیا سے دہشتگردی نہیں بلکہ اسلام ختم کرنے کا ایجنڈا رکهتے ہیں ... اسی لئے دہشتگردی ختم کرنے کے بجائے اسے پهیلاتے گئے ۔ عراق سے دہشتگردی کی جو لہر شروع ہوئی تو وہاں ختم ہونے سے پہلے ہی افغانستان و پاکستان پہنچ گئی‘ ابھی پاکستان میں ختم نہیں ہوئی تھی کہ لیبیا میں شروع ہوگئی‘ لیبیا کے بعد یمن و شام اور پھر دوبارہ عراق میں دہشتگردی کی آگ اب لگی ہوئی ہے۔ منجملہ دیکھا جائے تو دہشتگردی کی آگ ہر مسلم اکثریت ممالک میں بھڑکائی گئی ہے جس کے ذریعے اَن ممالک کو کمزور کرکے وہاں سے اسلام کا مٹانا مقصود ہے‘ دہشتگردی کو ختم کرنا مقصود نہیں۔[/JUSTIFY]​

    دہشتگردی صرف مسلمان ہی ختم کر سکتے ہیں۔ دہشتگردی کو اگر ختم کرنا ہے تو مسلمانون کو ہی آگے آنا ہوگا اور اُسے اللہ اور رسول اللہ ﷺ کی وضح کردہ طریقۂ کار یعنی قرآن و سنت کے مطابق ختم کرنا ہوگا۔

    صرف طاقت کے استعمال سے کوئی دہشتگردی ختم نہیں کرسکتا۔ قرآن و سنت ہمیں سکھاتا ہے کہ دہشتگردی کے خاتمے کیلئے دہشتگردوں کے خلاف طاقت کے استعمال کے ساتھ ساتھ لوگوں کے دلوں میں تقویٰ یعنی اللہ کا خوف و محبت بھی پیدا کی جائے اور آخرت میں اللہ کے روبرو جواب دہی کا احساس بھی ۔

    آج دنیا کی ترقی یافتہ ممالک بھی اپنی جدید ترین اسلحے اور نگراں کیمرے و سینسر ڈیوائسس سے لیس پولس اور فوج کے باوجود انسان کو کرپشن کرنے سے روکنے میں ناکام ہے۔ جبکہ اسلام لوگوں کے دلوں میں صرف عقیدہ توحید اور عقیدۂ آخرت کی بیج بو کر جب یہ احساس دلانے میں کامیاب ہوجاتا ہے کہ
    [JUSTIFY]کوئی نگراں کیمرہ نگرانی کرے یا نہ کرے ‘ کوئی پولیس یا فوج دیکھے یا نہ دیکھے لیکن اللہ ہر جگہ ہر گھڑی ہر آن تمہیں دیکھ رہا ہے جو تمہاری آنکھوں کی خیانت اور دلوں کی وساوس سے بھی واقف ہے اور جو ایک دن تمہارے ہر نیک و بد عمل کا بڑی سخت حساب لینے والا ہے‘ نیک و صالح اعمال تمہیں ہمیشہ کی جنت میں ا ور فتنہ فساد اور کرپشن تمہیں ایسی جہنم میں لے جائے گی جہاں نہ موت ہوگی نہ زندگی۔[/JUSTIFY]​

    جب عوام و خواص میں ہر لمحہ اللہ کی نگرانی اور اللہ کے سامنے جوب دہی کا احساس پیدا ہو جائے گا تو ہر طرح کی کرپشن‘ فساد و دہشتگردی بھی ختم ہو جائے گی۔

    لہذاکتاب و سنت کے مطابق اپنی اور ہر عام و خاص کے دلوں میں توحیدِ باری تعالیٰ کی آبیاری بھی کرنی ہوگی‘ آخرت میں حساب و کتاب کا احساس پیدا کرنا ہوگا ‘ اللہ اور رسول اللہ ﷺ کی نافرمانی ترک کرکے فرمانبردار بننا ہوگا اور ان سب کے لئے ضروری ہے کہ دین کا صحیح علم عام کیا جائے‘ دین کا علم سیکھا اور سکھایا جائے کیونکہ بغیر علم کے اللہ کی معرفت حاصل نہیں ہوتی اور جب معرفتِ الٰہی نہ ہو تو
    خوفِ خدا کہاں؟‘
    دلوں میں تقویٰ اور آخرت میں حساب کتاب اور جزا و سزا کا احساس کہاں ؟
    جو انسان کو جھگڑالو‘ فسادی‘ دہشتگرد‘ سرکش‘ ظالم‘ جاہل‘ بخیل‘ فریبی‘ بد کار‘ بد کردار‘ بد اعمال‘ تنگ نظر ‘ تنگ دل‘ کم ظرف‘ کم ہمت‘ جلد باز‘ مکار‘ ریاکار‘ کرپٹ وغیرہ بننے سے روک سکے؟
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  2. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,950
    شکریہ ، لیکن یہ تھریڈ مثالی معاشرہ کے سیکشن میں کیوں شروع کیا گیا ہے ۔حالات حاضرہ میں ہونا چاہیے تھا
     
  3. اجمل

    اجمل محسن

    شمولیت:
    ‏فروری 10, 2014
    پیغامات:
    618
    السلام علیکم ۔ برائے مہربانی وہاں منتقل کر دیں۔ مجھے اس کا علم نہیں کہ کہاں کون سی ہونی چاہئے۔
     
  4. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,950
    منتقل کردیا گیا ہے ۔
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں