جامعہ دارالسلام عمر آباد پر ایک نظر

حافظ عبد الکریم نے 'ميرى درس گاہ' میں ‏فروری 7, 2017 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. حافظ عبد الکریم

    حافظ عبد الکریم محسن

    شمولیت:
    ‏ستمبر 12, 2016
    پیغامات:
    592
    جامعہ دار السلام ایک نظر میں
    نوٹ: یہ ایک مختصر سا خاکہ طلبۂ جامعہ کی کاپیوں سے لیا گیا ہے ۔


    جامعہ دار السلام جنوبی ہند کی مشہور و معروف دوس گاہ ہے ‛ جہاں قوم کے نونہالوں کو تعلیم و تربیت کے زیور سے آراستہ کر کے دین کا سچا داعی اور قوم کا مخلص خادم بنایا جاتا ہے ۔ جنوبی ہند کے ایک تاجر شناس جناب الحاج کاکا عمر صاحب ؒ نے 1924 عیسوی میں وقت کے اہل علم و اہل اصلاح و تقوی سے مشورہ کرنے کے بعد بلند عزائم کو لیے جامعہ دار السلام قائم کیا۔
    الحمد للہ جامعہ کو قائم ہوے نو دہایوں سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہے اور پچھلی نودہایوں سے ادارہ بانی کے متعین کردہ خطوط پر نہ صرف گامزن ہے بلکہ کامیابی کے ساتھ سوے منزل رواں دواں ہے۔ اس کا فیض نہ صرف پورے ملک میں بلکہ سارے عالم اسلام میں عام ہے۔ فللہ الحمد والمنہ۔
    جامعہ کے اہداف و مقاصد:
    (1) جامعہ اتحاد امت کا داعی ہے۔ امت کے صفوں میں ہر قسم کے انتشار و افتراق کو کم کرنا اور ختم کرنا اس کا اولین ہدف ہے۔ اسی کے پیش نظر جامعہ میں کتاب و سنت کے ساتھ ساتھ فقہی مکاتب فکر کی کتابیں بھی شامل نصاب ہیں ‛ تاکہ ہر ایک دوسرے کے نقطۂ نظر کو سمجھ سکے اور طلبہ مسلکی اور گروہی عصبیتوں سے بالا تر ہو کر اسلام کے سچے خادم بن جائیں۔
    (2) جامعہ کے نصاب تعلیم میں دینی علوم کے ساتھ ساتھ عصری علوم کا حسین امتزاج پایا جاتا ہے ‛ تاکہ فارغین جامعہ کے اندر زمانے کی مزاج شناسی کا عنصر پیدا ہوسکے اور وہ دعوت دین کا حق ادا کرسکیں۔
    (3) جامعہ نے روزِ اول سے دعوت دین کو اپنے قیام کا اہم مقصد جانا ہے ۔ اس کے پیش نظر ایسے طلبہ کو تیار کرنا ہے جو جذبۂ دعوت و تبلیغ سے معمور ہو کر برادران وطن تک اسلام کی امانت پہنچانے والے بن جائیں۔
    (4) ہر قسم کی بدعات و خرافات ‛ باطل افکار و نظریات اور عصر حاضر کے چیلنچز سے طلبہ کو واقف کرانا بھی جامعہ کا مشن ہے ‛ تاکہ وہ اسلام کے خلاف پیش کیے جانے والے اعتراضات کا مسکت جواب دے سکیں۔
    یہ بانیٔ جامعہ کا اخلاص ہی تھا کہ مذکورہ بالا خطوط پر جامعہ کو چلانے کے لیے ﷲ تعالی کے فضل و کرم سے ایسے وسیع النظر معاونین اور لائق اساتذہ ملتے گئے ‛جن کی مسلسل محنت اور لگاتار جدوجہد کی وجہ سے جامعہ آج اپنی نوعیت کا ایک ممتاز دار العلوم ہے اور ایک دنیا کو مستفید کررہا ہے ۔
    ﷲ تعالی جامعہ کے دائرۂ خدمت کو وسیع تر بنائے اور اس کی آواز کو دور دور تک پہنچائے ‛تاکہ جامعہ سے جڑا ہر فردِ ملت کے درد کو سمجھ کر دین کی سر بلندی اور نیک نامی کے لیے اپنے آپ کو وقف کردے۔آمین
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 4
  2. بابر تنویر

    بابر تنویر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,320
    آمین!
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں