نبی کا نام آنے پر صلی اللہ علیہ وسلم کہنے کی دلیل

مقبول احمد سلفی نے 'اتباعِ قرآن و سنت' میں ‏مارچ 7, 2017 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. مقبول احمد سلفی

    مقبول احمد سلفی ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏اگست 11, 2015
    پیغامات:
    878
    سوال : جب نبی ﷺ نے درود ابراہیمی کی تعلیم دی تو آج ہم جب نبی ﷺ کا نام لیتے ہیں تو صلی اللہ علیہ وسلم کہتے ہیں ، کیا یہ بھی درود ہے ؟ اگر ہاں تو اس کی کیا دلیل ہے ؟ اور عہد نبوت میں نبی ﷺ کا نام آنے پر صحابہ کرام کون سا درود پڑھتے تھے ؟
    سائل : عبدالحمید بٹ ،سری نگر

    جواب : بلاشبہ نبی ﷺ کے لئے افضل واکمل درود ،درود ابراہیمی ہے ۔ابن ابی لیلہ سے روایت ہے انہوں نے کہا کہ مجھ سے کعب بن عجرہ نے ملاقات کی اور کہا کیا میں تمہیں ہدیہ نہ کروں : رسول اللہ ﷺ ہمارے پاس آئے تو ہم نے کہا کہ سلام کیسے کریں ہمیں معلوم ہوگیا مگر آپ پر درود کیسے بھیجیں گے؟ تو آپ ﷺ نے فرماہا: تم کہو:
    اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ كَمَا صَلَّيْتَ عَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ اللَّهُمَّ بَارِكْ عَلَى مُحَمَّدٍ وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ كَمَا بَارَكْتَ عَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ(بخاري:3119 و مسلم :614)

    اس درود کے علاوہ بھی بعض درود کے صیغے وارد ہیں ، ان میں یہ سب سے افضل واکمل ہے ۔ جہاں تک سوال "صلی اللہ علیہ وسلم " کے متعلق ہے تو یہ بھی دلیل سے ثابت ہے ۔ اللہ کا فرمان ہے :
    إِنَّ اللَّهَ وَمَلٰئِكَتَهُ يُصَلّونَ عَلَى النَّبِىِّ ۚ يٰأَيُّهَا الَّذينَ ءامَنوا صَلّوا عَلَيهِ وَسَلِّموا تَسليمًا (الاحزاب: 56)
    ترجمہ: بے شک میں (اللہ) اور میرے فرشتے درود اور سلام نبی پر بھیجتے ہیں۔اے ایمان والوں تم نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم پہ درود وسلام بھیجو۔

    اس آیت میں اللہ نے نبی پر صلاۃ وسلام دونوں بھیجنے کا حکم دیاہے اور صلی اللہ علیہ وسلم میں صلاۃ وسلام دونوں جمع ہیں۔ صحابہ کرام نبی ﷺ کا اسم مبارک آنے پر صلی اللہ علیہ وسلم کہا کرتے تھے جو سیکڑوں احادیث سے ثابت ہے ۔ بطور مثال چند احادیث دیکھیں۔

    عرباض بن ساریہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں :
    وعظَنا رسولُ اللَّهِ صلَّى اللَّهُ عليْهِ وسلَّمَ يومًا بعدَ صلاةِ الغداةِ موعِظةً بليغةً ذرِفَت منْها العيونُ ووجِلَت منْها القلوبُ (صحيح الترمذي:2676)
    ترجمہ: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک دن ہمیں نمازفجرکے بعد ایک موثر نصیحت فرمائی جس سے لوگوں کی آنکھیں آنسوؤں سے بھیگ گئیں اور دل لرزگئے۔

    ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں :
    خَطَبَنا رسولُ اللهِ صلَّى اللهُ عليهِ وسلَّم يومًا فقرأ ص، فلما مَرَّ بالسجدةِ، نزل فسجد، وسَجَدْنا (صحيح ابن خزيمة للالباني: 1795)
    ترجمہ: ایک دن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں وعظ فرمایا اورسورہ ص کی تلاوت کی ،جب آپ سجدہ پر پہنچے تو آپ نیچےاترے اور سجدہ کیا اور ہم لوگوں نے بھی سجدہ کیا۔

    انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں:
    صلَّى بنا النبيُّ صلَّى اللهُ عليه وسلَّم ؟صلاةً، ثم رَقِيَ المِنبرَ، فقال في الصلاةِ وفي الركوعِ : إني لأَراكم من ورائي كما أراكم .(صحيح البخاري:419)
    ترجمہ: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں ایک مرتبہ نماز پڑھائی، پھر آپ منبر پر چڑھے، پھر نماز کے باب میں اور رکوع کے باب میں فرمایا میں تمہیں پیچھے سے بھی اسی طرح دیکھتا رہتا ہوں جیسے اب سامنے سے دیکھ رہا ہوں۔

    ان کے علاوہ سیکڑوں احادیث میں ہے قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم یعنی اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا،جن سے بالکل واضح ہے کہ صحابہ کرام نبی ﷺ کا نام آنے پر صلی اللہ علیہ وسلم کہا کرتے تھے ۔

    واللہ اعلم

    کتبہ
    مقبول احمد سلفی
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 6
    • متفق متفق x 1
  2. ابو ابراهيم

    ابو ابراهيم -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏مئی 11, 2009
    پیغامات:
    3,871
    جزاك الله خيرا
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  3. بابر تنویر

    بابر تنویر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,320
    جزاک اللہ خیرا
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  4. مقبول احمد سلفی

    مقبول احمد سلفی ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏اگست 11, 2015
    پیغامات:
    878
    وانتم فجزاکم اللہ خیرا
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  5. Abdulla Haleem

    Abdulla Haleem محسن

    شمولیت:
    ‏جولائی 19, 2014
    پیغامات:
    118
    منبر ميں کھڑے ہوکر جمعہ ک خطبہ دیتے ہوئے امام جب آیت " ان اللہ و ملائکتہ یصلون علی النبی، یا ایھا الذین آمنوا صلوا علیہ وسلموا تسلیما " پڑھتے ہیں تو اس پر کیسے عمل کیا جائے!؟
    کیا ہر کوئی سری طور پر صلی اللہ علیہ وسلم کہیں؟ یا بیک وقت سب سامعین اللہم صل علی محمد یا کسی بھی عبارت سے جہری طور پر صلوات بھیجیں؟
     
  6. مقبول احمد سلفی

    مقبول احمد سلفی ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏اگست 11, 2015
    پیغامات:
    878
    جیسے خطیب دعائیہ کلمہ کہے تو سامعین آہستہ سے آمین کہہ سکتا ہے ویسے نبی کا نام آئے تو آہستہ سے صلی اللہ علیہ وسلم کہہ سکتے ہیں۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  7. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,395
    جزاک اللہ خیرا شیخ
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  8. حافظ عبد الکریم

    حافظ عبد الکریم محسن

    شمولیت:
    ‏ستمبر 12, 2016
    پیغامات:
    592
    جزاک اللہ خیرا
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں