فہم قرآن کیسے ممکن ھے

ابوعکاشہ نے 'مطالعہ' میں ‏مارچ 13, 2017 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,952
    فہم قرآن کیسے ممکن ہے

    ابو الکلام آزاد رحمۃ اللہ لکھتے ہیں

    قرآن کریم کے معارف اتنے ارزاں نہیں ،جن کو میں اپنی حرف شناسی دیکر خرید سکوں۔ اگر اسکے حقائق واسرار کے فہم کیلئے عربی دانی کی ضرورت ہوتی تو میں عربی کچھ نہ کچھ سمجھ لیتا ہوں۔اگر مذہبی معلومات کی ضرورت ہوتی تو ان کے حاصل کرنے کی کوشش کرتا،اگر کتب تفاسیر کے مطالعے کی ضرورت ہوتی تو کتابوں کی میرے پاس کمی نہ تھی۔
    لیکن اس کے لئے یہ تمام باتیں بیکار ہیں، یہاں پہلی شرط "اتقا" اور "تزکیہ قلب " ہے اور ساری محرومی اسی میں ہے کہ دل اسی سے محروم ہے۔جو دل زاد تقویٰ سے محروم ہوئے نفسانی وآلایش دنیا پرستی میں گرفتار ہوئے،وہ اک لمحہ کیلئے بھی قرآن کے حقائق ومعارف کا تجلی گاہ نہیں بن سکتا۔علم وفضل اس کیلئے بیکار ہے اور دماغ کو یہاں کوئی نہیں پوچھتا،، ذلك فضل الله يؤتيه من يشاء والله ذو الفضل العظيم(الہلال)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 4
  2. حافظ عبد الکریم

    حافظ عبد الکریم محسن

    شمولیت:
    ‏ستمبر 12, 2016
    پیغامات:
    586
    جزاک اللہ خیرا
    بارک اللہ فی علمک
     
    • حوصلہ افزا حوصلہ افزا x 1
  3. انا

    انا -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 4, 2014
    پیغامات:
    1,400
    بہت خوب۔ مزید کا انتظار رہے گا۔

    فکر کی بات ہے۔ اور بہت گہری بات کہی۔ دماغ سے یہاں مراد غالبا ایسی ذہانت جس میں دنیاوی خواہشات کا غلبہ زیادہ ہو؟ اسی لیے کوئی نہیں پوچھتا؟ یا کوئی اور مطلب ہے اس بات کا؟
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں