لینن کا مجسمہ اور ہمارے جمہوری سیاستدان

طارق اقبال نے 'حالاتِ حاضرہ' میں ‏اپریل 28, 2017 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. طارق اقبال

    طارق اقبال محسن

    شمولیت:
    ‏اگست 3, 2009
    پیغامات:
    316
    ایک یہودی نے روس چھوڑکراسرئیل میں رہائش اختیار کرنے کی اجازت لی اور روس سے روانہ ہوا۔ ائر پورٹ پر اس کے سامان کی تلاشی لی گئی تو لینن کا ایک مجسمہ بر آمد ہوا۔ انسپکٹر نے پوچھا: یہ کیا ہے؟
    یہودی نے کہا: جناب آپ نے غلط سوال کیا ہے! آپ کو کہنا چاہیے تھا یہ کون ہے؟
    یہ لینن ہے جس نے اشتراکیت کے ذریعے روسی قوم کی خدمت کی میں ان کا بڑا فین ہوں اس لیے یاد گار کے طور پر ان کا مجسمہ اپنے ساتھ لے جا رہا ہوں۔
    روسی انسپکٹر بڑا متاثرا ہوا اور کہا: جاو ٹھیک ہے۔
    یہودی روس سے تل ابیب ائر پورٹ پر اترا تو ان کے سامان کی تلاشی لی گئی اور وہ مجسمہ بر آمد ہوا تو انسپکٹر نے پوچھا : یہ کیا ہے؟
    یہودی: آپ کا سوال غلط ہے آپ کو کہنا چاہیے تھا کہ یہ کون ہے؟
    یہ مجرم لینن ہے یہی وہ پاگل ہے جس کی وجہ سے میں روس چھوڑنے پر مجبور ہوا!
    اس کا مجسمہ میں نے یادگار کے طور پر اپنے ساتھ لایا ہے تاکہ صبح و شام اس کو دیکھ کر اس پر لعنت بھیج دوں!
    اسرائیلی انسپکٹرمتاثرا ہوا اور کہا: جاو ٹھیک ہے۔
    یہودی اپنی کالونی پہنچتا ہے اور اپنے لیے مقررہ گھر میں داخل ہو تا ہے اور مجسمہ نکال کر گھر کے ایک کونے میں سنبھال کر رکھتا ہے۔
    خیریت سے اسرئیل پہنچنے پر اس کے رشتہ دار ملنے آتے ہیں اور اس کا ایک بھتیجا بھی آتا ہے جو اس سے پوچھتا ہے: یہ کون ہے؟
    یہودی چھوٹے سے کہتا ہے کہ تمہارا سوال غلط یہ کہنا چاہیے تھا کہ یہ کیا ہے؟
    یہ دس کلو سونا ہے اس کو بغیر کسٹم کے لانا تھا میں نے اس کا مجسمہ بنوایا اور بغیر کسی ٹیکس اور کسٹم کے لانے میں کامیاب ہوا۔
    آج کل کے اکثر جمہوری سیاست دان اسی یہودی کے شاگرد ہیں.
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں