رمضان اور پکوڑے

بابر تنویر نے 'ادبی مجلس' میں ‏مئی 30, 2017 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. بابر تنویر

    بابر تنویر منتظم

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,316
    خوشی کی خبر ہے ۔
    اور اس سے زیادہ خوشی ہمیں بانی مجلس عبدالرحمن رحمہ اللہ کے ساتھیوں کے کمنٹس دیکھ کر ہوتی ہے ۔ آتے رہا کریں
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  2. کنعان

    کنعان محسن

    شمولیت:
    ‏مئی 18, 2009
    پیغامات:
    2,851
    السلام علیکم

    بابر بھائی، آپ پکوڑے کیسے بناتے ہیں، فرائی سے پہلے کا طریقہ بتانا ہے اس کے بعد ہم آپکو بازار میں بنے پکوڑوں کا طریقہ بتائیں گے۔ سمائل!

    والسلام
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  3. بابر تنویر

    بابر تنویر منتظم

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,316
    جی بھائ، بیسن میں پیاز، (کٹا ہوا) ثابت دھنیا، انار دانہ، ہری مرچ، پودینہ، نمک حسب ذائقہ ۔
    یہ سب مکس کرکے ایک گھنٹہ رکھ دیتا ہوں اور پھر فرائ کر لیتا ہوں۔
    اور اگر آلو ڈالنے ہوں تو چھوٹے چوکور ٹکڑوں میں کاٹ لیتا ہوں اور فرائ کرنے سے پہلے بیسن میں مکس کرتا ہوں۔ اگر پہلے کیے تو پانی چھوڑ دیں گے اور بیسن پتلا ہو جاۓ گا۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  4. کنعان

    کنعان محسن

    شمولیت:
    ‏مئی 18, 2009
    پیغامات:
    2,851
    السلام علیکم

    چلیں لاہور میں بازار میں بننے والے پکوڑوں کا طریقہ آپ کو بتاتے ہیں ٹرائی کر کے دیکھیں آپ سے بھی ویسے ہی بنیں گے۔ خیال رہے اس پورے عمل میں پانی نہیں ڈالنا۔

    اس میں سارا کمال پیاز کا ہے جتنا زیادہ ہو گا اتنے نفیس پکوڑے بنیں گے ۔ آدھا کلو پیاز سلائس کی شکل میں کاٹ لیں پھر اس جو بھی مصالحہ جات آپ نے ڈالنے ہیں وہ بھی اسی پیاز پر ڈال لیں اس کے بعد بیسن بھی پیاز کے مطابق زیادہ ڈالیں اور پھر اسے ہاتھ سے مکس کرنا شروع کر دیں، پانی پیازوں سے نکلے گا، اب دیکھیں کہ اگر بیسن ابھی تک سوکھا ہے ہے تو پھر ہاتھ کو پانی کی بکٹ میں ڈالیں کہ جس سے ہاتھ گیلا ہو مگر پانی ہاتھ میں نہ آئے پھر اسی ہاتھ سے بیس کو مکس کریں پھر دیکھیں ابھی تک سوکھا ہے تو پھر ہاتھ کو گیلا کریں اور بیسن مکس کریں جونہی بیسن گیلا ہو گیا اس کے بعد یہ میٹیریل فرائی کے لئے تیار ہے، بازار والے پکوڑے بنیں گے۔ اگر کم پڑیں تو اندازہ کر لیں کہ اگلی مرتبہ پیاز زیادہ کر سکتے ہیں۔

    والسلام
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  5. بابر تنویر

    بابر تنویر منتظم

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,316
    شکریہ بھائی ۔ جلد ہی ٹرائ کرتے ہیں۔ ان شاء اللہ
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  6. حافظ عبد الکریم

    حافظ عبد الکریم محسن

    شمولیت:
    ‏ستمبر 12, 2016
    پیغامات:
    546
    وعلیکم السلام
    یہ تو لاہور بازار کے پکوڑے بن گئے مگر ہندوستان کے پکوڑے کس طرح ؟
    جی چاہتا ہے کہ لاہور صرف پکوڑے کھانے کو آجاؤ
    :LOL::LOL::LOL:
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  7. بابر تنویر

    بابر تنویر منتظم

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,316
    جی بھائ آ جایے۔ پکوڑوں کے علاوہ بھی آپ کو بہت کچھ پسند آ‌ۓ گا۔
    اور ہندوستان کے پکوڑے بنانے کی ترکیب آپ بتا دیں۔ آپ کے ہاں تو پالک پکوڑا۔ پنیر پکوڑا، کاجو پکوڑا وغیرہ وغیرہ بھی بناۓ جاتے ہیں۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  8. بابر تنویر

    بابر تنویر منتظم

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,316
    جی کنعان بھائ آپ کی بتائ ترکیب سے پچھلے ہفتے پکوڑے بناۓ تھے۔ بہت لذیذ بنے تھے۔ شکریہ
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں